امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ نے کووڈ۔ انیس وبا سے لڑنے میں اپنا بے مثال تعاون اور قربانی دینے پر کورونا بہادروں کو سلام پیش کیا

Posted On: 03 MAY 2020 3:08PM by PIB Delhi

 

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج کورونا بہادروں کو اس وبا سے لڑنے میں ان کے بے مثال تعاون اور قربانی کے لئے انہیں سلام پیش کیا۔

جناب شاہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ، "ہندوستان اپنے بہادر کورونا وارئیرس کو سلام پیش کرتا ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مودی سرکار اور پورا ملک آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ملک کو کورونا سے نجات دلا کر ہمیں چیلنجوں کو مواقع میں بدلنا ہے اور ایک صحت مند ، خوشحال اور مضبوط ہندوستان بنا کر دنیا کے لئے مثال پیش کرنی ہے۔ جئے ہند۔

Capture.PNG

آج ہندوستان کی مسلح افواج کے ذریعہ کورونا بہادروں کی مختلف طریقوں سے عزت افزائی کی گئی جس کی ستائش کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا ، "ہندوستانی مسلح افواج کے ذریعہ ڈاکٹروں ، پولیس ، نیم فوجی دستوں اور دیگر بہادروں کی مختلف طریقوں سے عزت افزائی کے مناظر دل کو چھو لینے والے ہیں۔ ان بہادروں نے جس بہادری سے کورونا سے لڑائی لڑی ہے وہ یقینا قابل احترام ہے‘‘۔

Capture2.PNG

ہندوستانی مسلح افواج نے آج نیشنل پولیس میموریل پر کورونا کی وبا سے لڑنے والے بہادر فوجیوں کو گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ اس پر جناب شاہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ، "بھارت جس بہادری کے ساتھ کورونا وائرس سے لڑرہا ہے ، وہ واقعی قابل تعریف ہے۔ آج تینوں مسلح افواج نے اس وبا سے لڑنے والے بہادر فوجیوں کو نیشنل پولیس میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس مشکل وقت میں پورا ملک اپنے بہادر فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہے‘‘۔

Capture3.PNG

 

                                          **************

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

U: 2235


(Release ID: 1620738) Visitor Counter : 223