وزارت دفاع

بھارت کورونا جانبازوں کو سلام کرتا ہے

Posted On: 02 MAY 2020 6:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  02  مئی 2020  / بھارت کووڈ جانبازوں کی مدد سے کورونا وائرس سے کامیابی کے ساتھ لڑ رہا ہے۔ بھارتی فضائیہ بین الاقوامی اور گھریلو سطح پر لوگوں اور سامان کو ان کی منزل مقصود تک پہنچا کر کورونا پر قابو پانے کی قومی کوشش میں تعاون دے رہی ہے۔ 600 ٹن سے زیادہ طبی سامان اور بڑی تعداد میں لوگوں کو ہوائی فضائی راستے سے پہنچایا گیا ہے جس میں ڈاکٹرس ، نیم طبی عملہ اور کووڈ جانچ کی لیب قائم کرنے کے لیے سامان شامل ہے۔  بھارت میں سبھی کورونا جنگجوؤں کے تئیں اظہار تشکر کے طور پر فضائیہ  فوج کی دوسری شاخوں کے ساتھ مل کر اپنے منفرد انداز میں بھارت کے ان جانبازوں کو سلام پیش کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔  بھارتی فضائیہ کے ہوائی جہازوں کا منصوبہ بند فلائی پاسٹ اُن کووڈ جانبازوں کو سلام پیش کرے گا جو کورونا وائرس وبا کے ایسے وقت میں جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی انتھک اور بے لوث کام کر رہے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے بہت سے طیارے 3 مئی 2020 کو دلی اور این سی آر خطے پر ایک فلائی پاسٹ پیش کریں گے۔ پرواز کی اس کارکردگی میں فضائیہ کی تربیتی سرگرمی بھی شامل رہے گی۔ اس میں وہ ٹرانسپورٹ طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی حصہ لیں گے جو کووڈ – 19 کے متعلق سامان لانے لے جانے میں مصروف ہے۔

کورونا  جنگجوؤں کو فضائیہ کا یہ سلام دلی میں صبح دس بجے سے ساڑھے دس بجے کے بیچ پیش کیا جائے گا۔ جنگجو طیاروں کی ترکیبیں جو سخوئی -30 ایم کے آئی، مِگ – 29 اور جگوار پر مشتمل ہوں گی، راج پتھ پر پیش کی جائیں گی۔ یہ پروازیں دلی کے چاروں طرف گھمائی جائیں گی اور دلی والوں کو یہ مناظر اپنی چھت سے نظر آئیں گے۔ اس کے بعد  سی – 130 ٹرانسپورٹ طیارے اسی انداز میں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ طیارے پورے دلی اور این سی آر خطے میں اپنا فن کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ طیارے تقریباً 500 میٹر سے 1000 میٹر کی اونچائی پر پرواز کریں گے۔  اس بیچ  یہ طیارے فضائی حفاظت اور پرندوں کا خیال رکھتے ہوئے پرواز کریں گے۔

اس کے علاوہ ہیلی کاپٹرز دلی کے پولیس وارز میموریل پر صبح نو بجے پھول کی پتیاں برسائیں گے اس کے بعد صبح دس بجے سے ساڑھے دس بجے کے درمیان دلی کے اُن اسپتالوں پر پھول کی پتیاں برسائیں گے جو کووڈ -19 کے مریضوں کو راحت فراہم کر رہے ہیں۔ ان اسپتالوں میں ایمز ، دین دیال اپادھیائے ہاسپیٹل ، جی ٹی بی اسپتال ، لوک نائک اسپتال، رام منوہر لوہیہ اسپتال، صفدر جنگ اسپتال، سری گنگا رام اسپتال ، بابا صاحب امبیڈکر اسپتال ، میکس ساکیت، روہنی اسپتال، اپولو اندر پرستھ اسپتال اور آرمی اسپتال  ریسرچ اینڈ ریفرل  شامل ہیں۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  •  م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 2226



(Release ID: 1620649) Visitor Counter : 154