وزارتِ تعلیم

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر نے نئی دہلی میں نویں اور دسویں کلاس کے لئے متبادل اکیڈمک کلینڈر جاری کیا


گیارہویں اور بارہویں کلاس اور سبجیکٹ کے لئے متبادل اکیڈمک کلینڈر جلد ہی جاری کیا جائے گا: جناب رمیش پوکھریال نشنک

Posted On: 02 MAY 2020 6:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 2 مئی 2020 ۔ فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج نئی دہلی میں سیکنڈری سطح (درجہ 9 اور 10) کے لئے متبادل اکیڈمک کلینڈر جاری کیا۔

اس موقع پر جناب پوکھریال نے کہا کہ یہ کلینڈر اساتذہ کو ہدایات دیتا ہے کہ وہ اس طرح سے مختلف تکنیکی اور سوشل میڈیا ٹولس کا استعمال کرکے گھر پر ہی بچوں کو ان کے سرپرستوں کی مدد سے دلچسپ اور سکون بخش طریقے سے تعلیم دے سکتے ہیں۔ حالانکہ اس میں ٹولس کے مختلف سطحوں موبائل، ریڈیو، ٹیلی ویژن، ایس ایم ایس اور مختلف سوشل میڈیا پر رسائی کو دھیان میں رکھا گیا ہے۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ یہ ہوسکتا ہے کہ ہم میں سے کئی لوگوں کے موبائل فون میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو اور ہم سوشل میڈیا ٹولس جیسے وہاٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر، گوگل کا استعمال نہ کرپائیں، لہٰذا یہ کلینڈر اس بات کی ہدایت دیتا ہے کہ اساتذہ طلبہ کی رہنمائی موبائل پر ایس ایم ایس بھیج کر یا فون کال کے ذریعے کرسکتے ہیں۔ اس کلینڈر کو  نافذ کرنے میں پرائمری سطح پر والدین سے طلبہ کی مدد کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ درجہ 11 اور 12 کے لئے متبادل اکیڈمک کلینڈر جلد ہی جاری کیا جائے گا، جس میں مختلف سبجیکٹ کے متعلق ہدایات بھی شامل ہوں گی۔ جناب پوکھریال نے کہا کہ یہ کلینڈر معذور بچوں سمیت سبھی بچوں کی سیکھنے سے متعلق ضرورتوں کا خیال رکھے گا۔ آڈیو بکس، ریڈیو پروگراموں، ویڈیو پروگرام وغیرہ کے لئے لنک بھی دیا جائے گا۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ اس کلینڈر میں ہفتہ وار پلاننگ دی گئی ہے اور اس میں نصاب اور نصابی کتاب کے ابواب یا سبجیکٹ سے متعلق دلچسپ اور چیلنجنگ سرگرمیاں شامل ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان سرگرمیوں کی میپنگ سیکھنے کے نتائج کی مدد سے نہ صرف سرپرست اور اساتذہ بچوں کے سیکھنے کی پیش رفت دیکھ سکیں گے بلکہ وہ نصابی کتابوں سے الگ جاکر بچوں کو سیکھنے کے لئے راغب بھی کرسکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اس میں تجربے پر مبنی تعلیم کے لئے یوگا سمیت آرٹ ایجوکیشن اور جسمانی ورزش کے متعلق سرگرمیاں بھی دی گئی ہیں۔ اس کلینڈر میں درجہ وار اور موضوع وار سرگرمیاں جدول کی شکل میں شامل کی گئی ہیں۔ کشیدگی اور تشویش کو دور کرنے کے طریقے بھی بتائے گئے ہیں۔ اس کلینڈر میں چار لسانی موضوعات کو شامل کیا گیا ہے، یہ ہیں: ہندی، انگریزی، اردو اور سنسکرت۔ انھوں نے بتایا کہ اس میں ای-پاٹھ شالہ، این آر ہو ای آر، اور دیکشا پورٹل پر چیپٹر وائز دیے گئے ای-مواد کے لنک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ سبھی سرگرمیاں مشاورتی ہیں، نہ کہ حکمیاتی، اور اس میں تسلسل کی بھی کوئی مجبوری نہیں ہے۔ اساتذہ اور سرپرست تسلسل کا خیال کئے بغیر طلبہ کی دلچسپی والی سرگرمیوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

این سی ای آر ٹی نے ٹی وی چینل سوایم پربھا (کشور منچ)، (فری ڈی ٹی ایچ چینل #128، ڈش ٹی وی چیل #950، سن ڈائریکٹر #793، جیو ٹی وی، ٹاٹا اسکائی #756، ایئرٹیل  چینل #440، ویڈیوکون چینل #477)، کشور منچ ایپ (پلے اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے) اور یوٹیوب لائیو (این سی ای آر ٹی کا آفیشیل چینل) کے ذریعے سے طلبہ، سرپرست اور اساتذہ کے ساتھ لائیو انٹریکٹیو سیشن شروع کردیا ہے۔ پیر سے ہفتہ تک ان سیشن کا ٹیلی کاسٹ صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک پرائمری کلاسیز کے لئے اور دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک اَپر پرائمری کلاسیز کے لئے کیا جارہا ہے اور جلد ہی سیکنڈری سطح کے لئے صبح 9 بجے سے 11 بجے تک ایسی نشریات کی جائیں گی۔ ناظرین کے ساتھ بات چیت کرنے کے علاوہ ان لائیو سیشنز میں سبجیکٹ کی تدریس کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل ایکٹیوٹیز بھی دکھائی جارہی ہیں۔ اس کلینڈر کی اشاعت ایس سی ای آر ٹی ؍ ایس آئی ای، ریاستوں کے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن، نوودیہ ودیالیہ سمیتی، سی بی ایس ای، ریاستی اسکولی تعلیم بورڈ وغیرہ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھی کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ یہ طلباء، اساتذہ، اسکول کے پرنسپلوں اور سرپرستوں کو بااختیار بنائے گا، آن لائن تعلیمی وسائل کا استعمال گھر گھر میں اسکولی تعلیم کے ذریعے بچوں کے سیکھنے کے نتائج کو بہتر بناتے ہوئے کووڈ-19 کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے مثبت طریقوں کی تلاش کرے گا۔

کووڈ-19 کے سبب لاک ڈاؤن کی صورت حال میں سرپرستوں اور اساتذہ کی مدد سے بچے گھر میں دلچسپ طریقے سے بامعنی طریقے پر آگے بڑھ سکیں، اسی مقصد کے ساتھ فروغ انسانی وسائل کی وزارت کی رہنما ہدایت پر این سی ای آر ٹی کے ذریعے یہ کلینڈر تیار کیا گیا ہے۔ پرائمری سطح (درجہ 1 سے 5) اور اَپر پرائمری سطح (درجہ 6 سے 8) کے لئے متبادل اکیڈمک کلینڈر فروغ انسانی وسائل کے ذریعے اپریل 2020 میں جاری کیا گیا تھا۔

نویں اور دسویں کلاس کے لئے متبادل اکیڈمک کلینڈر انگریزی میں دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Click here to see the alternative academic calendar for 9th and 10th in English :

نویں اور دسویں کلاس کے لئے متبادل اکیڈمک کلینڈر ہندی میں دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Click here to see the alternative academic calendar for 9th and 10th in Hindi:

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2225

 



(Release ID: 1620642) Visitor Counter : 195