ریلوے کی وزارت

ریلوے کے وزیر نے مال ڈھلائی سے متعلق آپریشن میں تبدیلی لانے کیلئے لاجسٹکس صنعتوں کے  اعلیٰ کاروباریوں کے ساتھ طویل میٹنگ کی


لاجسٹکس کی لاگت میں کمی لانے کیلئے  حل کو اختراعی اور منافع بخش ہوناچاہئے: جناب پیوش گوئل

Posted On: 01 MAY 2020 5:20PM by PIB Delhi

ریلویز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے  انڈین ریلویز کے  مال ڈھلائی سے متعلق کام کاج  میں  تبدیلی لانے کیلئے  ممکنہ طریقوں اور وسائل پر  تبادلہ خیال کرنے کیلئے  آج لاجسٹکس صنعت سے جڑے اہم  افراد /شراکت داروں کی میٹنگ بلائی۔یہ میٹنگ لگ بھگ تین   گھنٹے تک جاری رہی جس میں مال ڈھلائی  آپریشن کو زیادہ  کفایتی  اور منافع بخش بنانے کی سمت میں  ممکنہ پالیسی اقدامات  پر صنعتی دنیا کی جانب سے  اہم  تجاویز  موصول ہوئے۔

کووڈ-19 بحران کے دوران ریلویز کی جانب سے اد اکیے جارہے  اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے   جناب پیوش گوئل نے کہا کہ  ریلوے  کووڈ بحران کو بیحد فکرمندی اور ہمدردی کے ساتھ دیکھتا ہے اور اس  مدت کے دوران ریلوے نے  ملک بھر میں ضروری اشیاء کی ڈھلائی کرکے  ملک کے لئے  لائف لائن کا کام کیا ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ ‘‘اتنا ہی نہیں  اس دوران ہم نے کافی عرصے سے  التوا میں پڑے اپنے کاموں جیسے  اہم لائنوں پر کنیکٹیویٹی بڑھانا، کافی عرصے سے  زیرالتوا رکھ رکھاؤ کے کاموں کو پورا کرنا ، خراب پلوں کو ڈھانا/ مرمت کرنا اور موجودہ بنیادی  سہولتوں کو بہتر کرنا’’ کو مکمل کرنے میں بھی اس وقت کااستعمال کیا۔

ریلویز کے وزیر نے زور دیکر کہا کہ اس کے ساتھ ہی ہم نے مال ڈھلائی اور  لاجسٹک بزنس کے ذریعے پیش کردہ زبردست مواقع کو بھی  غنیمت جانا ہے اور مستقبل قریب میں  اپنی خدمات میں  مزید بہتری کیلئے ہم نے کئی  طرح کے منصوبے بنائے ہیں۔

اس میٹنگ میں  ریلوے بورڈ کے چیئرمین  اور  دیگر کلیدی افسران نے  حصہ لیا۔ اس میٹنگ میں کئی  مثبت  تجاویز موصول ہوئے جن میں ایک  یقینی  طور پر  مقررہ وقت میں ڈیلیوری ماڈل کی  جانب رخ کرنا ، شراکت داروں کو کسی قسم کا  انشورنس میکینزم عطا کرنا، مال بھاڑا کی شرحوں کو معقول بنانا اور لاجسٹکس لاگتوں کو زیادہ  مناسب بنانا ،مرحلہ وار طریقے سے ٹرمنلوں  ساتھ ہی ساتھ بندرگاہوں پر لوڈنگ / ان لوڈنگ کی صلاحیت میں سدھار کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

انڈسٹری کی تجاویز کاخیرمقدم کرتے ہوئے ریلویز کے وزیر نے کہا کہ اختراع اہم ہے  اور لاجسٹکس لاگت میں کمی لانے کیلئے  حل کو منافع بخش بنانے کی ضرورت ہے۔ جناب گوئل نے کہا ‘‘مال ڈھلائی کی کارروائی میں تبدیلی لانے اور کُل فریٹ ٹریفک کو دوگنا کر 2.5 بلین ٹن تک پہنچانے کے ہدف کو حاصل کرنے میں  مدد کرنے کیلئے  ہمیں شروع سے آخر تک نان اسٹاپ فاسٹر ٹرینوں ، بہتر سگنلنگ نظام، کارگو ٹرینوں کیلئے  بہتر شیڈول اور ٹائم ٹیبل  اور مالیات کے بہتر   متبادل کی ضرورت ہے’’۔

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 2211


(Release ID: 1620357) Visitor Counter : 169