وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم جناب مودی نے بجلی کے شعبے پر نظر ثانی کی غرض سے جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا
Posted On:
01 MAY 2020 5:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی: یکم اپریل 2020، وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج بجلی کے شعبے سے متعلق ایک تفصیلی میٹنگ کی اور کووڈ-19 کی صرتحال کا اثرکا جائزہ لیا۔ انھوں نے اس شعبے کے ہمہ گیری، لچک اور کارکردگی میں اضافے کے لئے مختلف طویل مدتی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیالات کئے۔
اس میٹنگ میں، کاروبار میں آسانی، قابل تجدید توانائی کی تشہیر، کوئلے کی فراہمی میں نرمی، عوامی- نجی شراکت داریوں اور بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے اقدامات پر بھی غورو خوض کیا گیا۔
وزیراعظم نے معیشت کو رفتار دینے میں بجلی کے شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے معاہدوں کے موثر نفاذ کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انھوں نے صارفین کی مرکزیت کی اہمیت پر زور دیا اور اور ہدایت کی کہ وہ تمام صارفین کو24x7 معیاری اور قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کے مقصد کی سمت کام کریں۔ بہتر گورنینس کے ساتھ ٹیرف کو معقول بنانے اور سبسڈی کو وقت پر جاری کرنے سمیت تقسیم کار کمپنیوں کی عملداری کو بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی تبالہ خیال کیا گیا۔
اس میٹنگ میں وزیرداخلہ، وزیرخزانہ، بجلی و قابل تجدید توانائی اور ہنر مندی کے فروغ و صنعت کاری کے وزیر مملکت، وزیر مملکت برائے خزانہ اور حکومت ہند کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
(م ن- ن ر)
U-2215
(Release ID: 1620282)
Visitor Counter : 183
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam