نیتی آیوگ

سماجی طورپر فاصلہ برقرار رکھنا اس وقت دستیاب سب سے طاقتور ٹیکہ ہے:وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن

Posted On: 30 APR 2020 5:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،30؍اپریل2020: نیتی آیوگ نے آج وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن اور غیر سرکاری تنظیموں اور مہذہب معاشروں کی تنظیموں کے ساتھ ایک باہم اثر پذیر اور بالمشافہ اجلاس کا اہتمام کیا۔ اس اجلاس کی نگرانی اور سرپرستی سی ای او امیتابھ کانت نے  انجام دی۔

نیتی آیوگ کے درپن پورٹل پر درج رجسٹر تمام تر این جی اوز نے اس میں حصہ لیا۔ سرکردہ این جی اوز میں بل اینڈ ملنڈا گیٹ فاؤنڈیشن کی نمائندگی ہری مینن نے کی، ہیلپ ایج انڈیا کی نمائندگی میتھو چیرین نے کی، ٹاٹا ٹرسٹ کی نمائندگی ایچ ایس ڈی سری نواس نے کی۔ پرائمل سواستھیہ کی نمائندگی اشون دیشمکھ نے کی۔ سی وائی ایس ڈی کی نمائندگی جگدا نند نے کی۔ پریاس کی نمائندگی امود کانت نے کی۔ ریڈ کراس کی نمائندگی یحییٰ علیبی نے کی۔ سیوا کی نمائندگی چھایا بواسر نے کی۔مان دیشی فاؤنڈیشن کی نمائندگی پربھات سنہا نے کی۔ سلبھ انٹر نیشنل کی نمائندگی للت کمار نے کی۔ لال پیتھ لیب کی نمائندگی اروند لال نے کی۔ پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن آف انڈیا کی نمائندگی کے سری ناتھ ریڈی نے کی۔ کیئر انڈیا کی نمائندگی منوج گوپال کرشنن نے کی۔ورکنگ ویمنس فورم کی نمائندگی نندنی آزاد نے کی، اکشے پاتر کی نمائندگی وجے شرما نے کی۔

این جی اوز ؍ سی ایس اوز تنظیموں نے متعدد موضوعات اٹھائے۔ کووڈ-19 کے مریضوں کے خلاف برتی جانے والی تفریق اور داغ ملامت سے نمٹنے ، نیز ہراول دستے کے کارکنان، دیہی علاقوں میں ادویہ کی قلت، ای پاس کی ضرورت، پی پی ای کی تجویز اور ضرورت ، این -95ماسک وغیرہ کا مسئلہ اٹھایا۔ اس بحران سے نمٹنے کے لئے اعداود شمار پر مبنی کوششوں پر زور دیا۔

این جی اوز اور سی ایس اوز کے ذریعے کئے گئے عمدہ اور بے لوث کام کے لئے ان کی ستائش کرتے ہوئے ، جو انہوں نے کووڈ19 سے نمٹنے کے لئے کئے ہیں، وزیر صحت نے لاک ڈاؤن کے جاری رہتے ہوئے ان کی امداد  کی خواستگاری کی۔ انہوں نے تمام بھارتی شہریوں کی خیرو عافیت یقینی بنانے کے لئے ان کی از حد جامع کوششوں کو سراہا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ بھارت نے نوول کورونا وائرس کے چین میں پھیلنے کی خبر ملنے کے چند دن کے اندر ہی فوری طور پر اپنے یہاں سرگرمی سے اقدامات کرلئے تھے۔ مرکزی حکومت  نے  ریاستی حکومتوں کو فوری طورپر رہنما خطوط بھی جاری کردیئے تھے۔

سختی سے کمیونٹی صحت نگرانی بھی شروع کردی تھی۔ ہوائی اڈوں، سرحدوں اور بندرگاہوں پر تھرمل اسکریننگ شروع کردی تھی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ پابندی سے اور تھوڑے تھوڑے وقفے سے اپنے ہاتھ اور منھ دھونے اور ماسک پہننے سے آپ اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو چھوت سے بچانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ یہ سادے احتیاطی طریقے ہیں۔ گھر میں بزرگوں کی نگہداشت کیجئے ، کیونکہ انہیں اس چھوت سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔ گھر پر رہئے اور گھر پر رہ کر کام کیجئے۔ جب تک ہم اس وبائی مرض کا ٹیکہ نہ دریافت کرلیں، قومی لاک ڈاؤن  کے ساتھ سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اس مرض سے نمٹنے کا سب سے اچھا ٹیکہ ہے۔

 

*************

 

م ن۔ ن ع

 (U: 2187)



(Release ID: 1620029) Visitor Counter : 156