ریلوے کی وزارت

گزشتہ برس کے مقابلے میں لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران نجی اناجوں کےنقل و حمل میں زبردست اضافہ


لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران بھارتی ریلوے نے 25 مارچ سے 28اپریل 2020 کے دوران 7.75 لاکھ ٹن (303ریک) پی ایف جی اناج لوڈ کیا ، جبکہ گزشتہ برس اسی مدت کے دوران 6.62لاکھ ٹن(243ریک)کے بقدر اناج لوڈ کیا گیا تھا

بھارتی ریلوے اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے کہ اناجوں جیسی کھیتی کی پیداوار کو بروقت طورپر پہنچا یاجاسکے اوربغیر سقم سپلائی برقرار رہے

Posted On: 29 APR 2020 5:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،29؍اپریل2020: بھارتی ریلوے ملک بھر میں اپنی اناج اور پارسل خدمات کے ذریعے کووڈ-19 کے دوران  ملک گیر لاک ڈاؤن کے باوجود لازمی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے  کے لئے کوشاں ہے۔

اس امر کو یقینی کو بنانے کے لئے کہ بھارت کے تمام تر باورچی خانے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں، 25 مارچ سے لے کر 28اپریل 2020 کی لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران 7.75 لاکھ ٹن (303 ریک)سے زائد نجی اناج (پی ایف جی) ملک بھر میں بار کیا گیا، جبکہ گزشتہ برس اسی مدت کے دوران 6.62لاکھ ٹن (243ریک) کی لدان عمل میں آئی تھی۔آندھر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش، راجستھان اور تمل ناڈو پرائیویٹ فوڈ گرین(پی ایف جی) فریٹ لوڈنگ کے معاملے میں سرفہرست ریاستیں ہیں۔

بھارتی ریلوے اس امر کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے کہ اناج جیسی کاشت کی پیداوار بروقت اٹھا لی جائے اور اسے کووڈ-19 کے نتیجے میں نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران حسب معمول سپلائی سے بھی ہمکنار کیا جائے۔

ان ضروری اشیاء کی لوڈنگ، نقل و حمل اور اَن لوڈنگ  لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران بھی پورے زور وشور سے جاری رہی ہے۔ بھارتی ریلوے نے لاک ڈاؤن کے آغاز سے ہی پارسل خصوصی ٹرینوں کےلئے راستوں کی شناخت کی ہے، تاکہ پھلوں، سبزیوں، دودھ اور ڈیری مصنوعات اور زرعی مقاصد کے لئے استعمال میں آنے والے بیجوں کی شکل میں جلد خراب ہوجانے والی اشیاء اپنی منزلوں پر پہنچائی جاسکیں۔ یہ پارسل خصوصی ریل گاڑیاں، ان راستوں پر چلائی جارہی ہیں، جہاں مطالبات کم ہیں، تاکہ ملک کا کوئی بھی حصہ غیر مربوط نہ رہے۔ ان ریل گاڑیوں کو راستے میں معقول اور مفید مقامات پر ٹھہرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ ممکنہ تعداد میں پارسل پہنچایا جاسکے۔

 

*************

 

 

م ن۔ ن ع

 (U: 2146)


(Release ID: 1619558) Visitor Counter : 213