مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
آگرہ اسمارٹ سٹی نے جی آئی ایس ڈیش بورڈ کا استعمال کر کے کووڈ-19 ہاٹ اسپاٹ کی نگرانی شروع کی
Posted On:
30 APR 2020 1:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30اپریل2020،آگرہ اسمارٹ سٹی نے ایک جی آئی ایس ڈیش بورڈ قائم کیا ہے، جو مختلف النوع ہاٹ اسپاٹ، حرارتی نقشے، مثبت کیس، صحتیاب ہوئے کیس وغیرہ کی تفصیلات فراہم کرے گا۔ یہ ڈیش بورڈ یومیہ بنیاد پر اپڈیٹ کیا جائے گااور اسے درج ذیل لنک پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے:
http://covid.sgligis.com/agra
یہ ڈیش بورڈ دیسی ٹیکنالوجی کی مدد سے آئی جی آئی ایس پلیٹ فارم پر وضع کیا گیا ہے، جس کے تحت جی آئی ایس، ایمیجنگ پروسیسنگ، فوٹو گریمیٹری اور سی اے ڈی کو ایک سنگل پلیٹ فارم کے تحت یکجا کیا گیا ہے، جو زراعت، دفاع، جنگل بانی، تباہ کاری انتظام، آراضی اطلاعات، کانکنی ، بجلی، اسمارٹ سٹی، شہری منصوبہ بندی، افادی خدمات اور محل وقوع پر مبنی خدمات کے سلسلے میں کثیر النوع حل فراہم کر سکتا ہے۔
اس ڈیش بورڈ کی چند خصوصیات درج ذیل ہیں:
حرارت کی نقشہ بندی، تاریخ وار اور زون وار تجزیہ، چھوت ؍روبہ صحت کے رجحانات۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U-2149
(Release ID: 1619552)
Visitor Counter : 156
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu