صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 سے متعلق تازہ ترین صورتحال
Posted On:
29 APR 2020 6:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،29؍اپریل2020: ایک درجہ بند، حفظ ماتقدم پر مبنی اور سرگرم طریقہ کار کے توسط سے حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر کووڈ-19 پر قابو حاصل کرنے اور اس کے انتظام اور روک تھام میں مصروف ہے۔ان اقدامات پر باقاعدگی سے اعلیٰ سطح پر صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے۔
صحت و کنبہ بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ملک بھر کے لائن کلب انٹر نیشنل اراکین سے گفت و شنید کی ہے۔ انہوں نے پی ایم کیئرس فنڈ میں لائن کلب اراکین کی جانب سے 9.1 کروڑ روپے کا تعاون دینے کے لئے اظہار تشکر کیا ۔ ساتھ ہی ساتھ مختلف وزرائے اعلیٰ کے راحت فنڈ میں 12.5 کروڑ روپے کا عطیہ دینے کے لئے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے لاکھوں افراد کو کھا نا اور اشد ضروری طبی سازو سامان اور تحفظاتی چیزیں فراہم کرنے کے لئے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر، نیز خدمت کے لئے وقف شراکت داروں کی مدد سے بھارت کووڈ-19 کے وبائی مرض سے نبردآزمائی کے عمل میں کامیاب ہوگا۔
صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی سیکریٹری محترمہ پریتی سودن نے ریاستوں اور اضلاع کے نمائندگان کے ساتھ منعقدہ ویڈیو کانفرنس کی صدارت کی ، جس کا مقصد کووڈ-19 کے انتظام سے متعلق صحتی بنیادی ڈھانچے اور مختلف النوع دیگر پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ جی آئی ایس ڈیش بورڈ ، کووڈ-19 پورٹل اور اپنے مقصد کے لئے وقف آر ٹی –پی سی آر حوالہ جاتی ایپ پر بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران گفت و شنید ہوئی۔ انہوں نے ریاستوں سے آروگیہ سیتو ایپ کو فروغ دینے کے لئے کہا۔ یہ ایپ از خود اپنا احتساب کرنے والا ایک ذریعہ ہے اور حکومت کی تدارکی کوششوں میں معاون ثابت ہورہا ہے۔
صحت و کنبہ بہبود کی سیکریٹری نے زور دے کر کہا کہ کووڈ-19 کے علاوہ بھی دیگر لازمی طبی نگہداشت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈائلیسس یعنی خون کی صفائی، کینسر کے معالجے، ذیابیطس، حاملہ خواتین اور امراض قلب کے مریضوں کی طرف سے لاپروائی نہیں برتی جانی چاہئے اور انہیں معقول نگہداشت فراہم کی جانی چاہئے۔ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ سہولتیں عوام کے نزدیک ہی دستیاب ہوں اور ساتھ ہی ساتھ مصروف عمل بھی ہوں اور ہر طرح کے چھوت سے مبرا بھی ہوں۔
سیکریٹری(ڈی ایچ آر)اور ڈی جی(آئی سی ایم آر) ڈاکٹر بلرام بھارگو نے کووڈ -19 کے انتظام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نمونے جمع کرنے اور متعلقہ فارم وغیرہ بھرنے کے سلسلے میں بہت باریکی سے کام لیا جانا چاہئے۔ ریاستوں کو بتایا گیا کہ آر ٹی-پی سی آر ایپ مصروف عمل بنایا گیا ہے اور اسے فوری طور پر استعمال میں لائے جانے کی ضرورت ہے۔
اب تک 7695 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔صحت یابی کی فیصد 24.5 فیصد ہوگئی ہے۔ مصدقہ معاملات کی تعداد 31332 ہے۔ کووڈ-19 کے سلسلے میں تمام تر مستند اور تاحال اطلاعات ، متعلقہ تکنیکی موضوعات، رہنما خطوط اور مشاورت وغیرہ کے سلسلے میں براہ کرم باقاعدگی کے ساتھ درج ذیل ویب سائٹ پر رابطہ کریں۔ visit: https://www.mohfw.gov.in/.کووڈ -19 سے متعلق تکنیکی جانکاری حاصل کرنے کے لئے درج ذیل ایل میل پر رابطہ قائم کریں۔ technicalquery.covid19[at]gov[dot]in and other queries on ncov2019[at]gov[dot]in and via tweets to @CovidIndiaSeva .کووڈ-19 سے متعلق کسی طرح کی پوچھ تاچھ کے لئے صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 or 1075 (Toll-free).پر رابطہ قائم کریں۔ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کووڈ-19 سے متعلق ہیلپ لائن نمبر در ج ذیل ویب سائٹ پر دستیا ب ہیں۔ https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf .
*************
م ن۔ ن ع
(U: 2143)
(Release ID: 1619528)
Visitor Counter : 165
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam