امور داخلہ کی وزارت

مرکز نے ملک میں کووڈ-19وبائی مرض کے پس منظر میں نقل مکانی کرکے آنے والے مزدوروں سمیت مختلف مقامات پر رہنے کو مجبور عوام کی بین ریاستی نقل وحمل کےلئے سہولتیں فراہم کیں

Posted On: 29 APR 2020 6:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30اپریل2020،کووڈ-19 سے نبردآزمائی کےلئے نافذ کی گئی لاک ڈاؤن بندشوں کے نتیجے میں ملک کے مختلف مقامات پر روزی روٹی کی تلاش میں جانے والے مزدور، سیاح، زائرین، طلبا او ردیگر افراد اپنی مرضی کے خلاف وہاں رہنےکے لئے مجبور ہیں۔ اب مرکز نے ان پھنسے ہوئے افراد کو سڑک کے راستے نقل وحرکت کی اجازت فراہم کر دی ہے۔ ان افراد کو ایک ریاست ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے سے دوسری ریاست ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نقل وحرکت کی اجازت ہوگی۔ شرط یہ ہے کہ متعلقہ ریاستیں پہلے ایک دوسرےسے اس معاملے میں مشورہ کر لیں اور باہمی طور پر اس کے لئے راضی بھی ہوں۔

یہ بات بھی طے کی گئی ہے کہ ایسے افراد کی منزل مقصود آنے پر، متعلقہ افراد کاجائزہ مقامی صحتی حکام  کے ذریعے لیا جائے گا یعنی ان کی  جانچ پڑتال کی جائے گی اور انہیں ہو م قرنطائن کیا جائے گا، سوائے اس کے کہ  متعلقہ افراد کو ادارہ جاتی قرنطائن میں رکھنے کا تقاضہ ہو۔ ایسے افراد کو زیر نگرانی رکھا جائے گااور وقفے وقفے سے ان کی صحت کی جانچ کی جائے گی۔

اس مقصد کے لئے ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ آروگیہ سیتو ایپ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کریں یعنی متعلقہ افراد آروگیہ سیتو استعمال کریں، جس کے ذریعے ان کی صحتی کیفیت کی نگرانی کی جا سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔ک ا۔

U- 2138                    


(Release ID: 1619498) Visitor Counter : 271