شہری ہوابازی کی وزارت

ملک بھر میں ضروری اور طبی سازو سامان کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئےلائف لائن اڑان کی 403 پروازیں کی گئیں

Posted On: 28 APR 2020 4:03PM by PIB Delhi

ایئر انڈیا ،الائنس ایئر ،آئی اے ایف اور  نجی   طیارہ بردار کمپنیوں کے ذریعے  گھریلو سیکٹر میں لائف لائن اڑان کے تحت  403 پروازیں کی گئی ہیں۔ ان میں سے 235 پروازیں  ایئرانڈیا اور الائنس ایئر کے ذریعے کی گئی ہیں۔ 27 اپریل 2020 تک لائف لائن اڑان کے تحت پروازوں نے ملک بھر میں لوگوں تک 748.68 ٹن ضروری سامان اور طبی سازوسامان کی سپلائی کرنے کیلئے  397632 کلومیٹر سے زیادہ کی دوری طے کی ہے۔ کووڈ-19 کے خلاف ہندوستان کی لڑائی  میں تعاون کرنے کیلئے ملک کے دور دراز خطوں میں ضروری طبی کارگو کو پہنچانے کیلئے  شہری ہوابازی کی وزارت کے ذریعے لائف لائن اڑان کی پروازیں کی جارہی ہیں۔

اسپائس جیٹ ، بلوڈاٹ ، انڈیگو اور وستارا جیسے نجی آپریٹرس تجارتی بنیاد پر یہ کارگو  پروازوں کاکام کررہے ہیں۔ اسپائس جیٹ نے 27 اپریل 2020 تک 633 کارگو  پروازوں کاکام کیا ہے ۔ ان پروازوں نے 1109028کلومیٹر کافاصلہ طے کرتے ہوئے40637 ٹن سامان پہنچایا ہے، ان میں228 بین الاقوامی کارگو پروازیں بھی شامل تھیں۔ بلوڈاٹ نے 238928کلو میٹر کی دوری کااحاطہ کرتے ہوئے 229 کارگو پروازوں کو مکمل کیا اور 27 اپریل 2020 تک 3636ٹن سامان کو ڈھویا۔ان میں 10 بین الاقوامی کارگو پروازیں شامل تھیں۔  انڈیگو نے 27 اپریل 2020 تک 17 بین الاقوامی پروازوں سمیت  50کارگو پروازیں کیں، جنہوں نے  77996 کلو میٹر کی دوری طے کی اور لگ بھگ  185 ٹن ساز وسامان لے جانے کاکام کیا، اس میں حکومت کیلئے مفت میں  ڈھوئی جانے والی  طبی سپلائی بھی شامل ہیں۔ وستارا نے 27 اپریل 2020 تک 14 کارگو پروازیں کی ہیں، اس نے 20466 کلو میٹر کی دوری طے کی او رتقریباً 113 ٹن ساز وسامان  کو پہنچایا۔

بین الاقوامی سیکٹر کی بات کریں تو دوا ، طبی آلات اور کووڈ-19 راحتی اشیاء کے نقل وحمل کیلئے  مشرقی ایشیا کے ساتھ ایک کارگو ایئر بریج  قائم کی گئی تھی۔ ایئرانڈیا کے ذریعے اس میں لائے گئے  طبی ساز وسامان کی مقدار 609 ٹن ہے۔ علاوہ ازیں بلوڈاٹ نے 14 اپریل سے 27 اپریل 2020 تک گوانگ زو سے لگ بھگ 109 ٹن طبی ساز وسامان کو اٹھایا ہے۔ بلو ڈاٹ نے 25 اپریل 2020 کو شنگھائی سے بھی  5 ٹن طبی ساز وسامان  کانقل وحمل کیا ہے۔ اسپائس جیٹ نے 27 اپریل 2020 تک شنگھائی سے 140 ٹن طبی ساز وسامان کو ڈھویا ہے اور 25 اپریل 2020 تک ہانگ کانگ اور سنگاپور سے 13 ٹن طبی سپلائی  کاکام کیا ہے۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 2106



(Release ID: 1619180) Visitor Counter : 148