صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 سے متعلق تازہ ترین اطلاعات
Posted On:
28 APR 2020 6:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28اپریل2020،ایک معیار بند سرگرم اور حفظ ما تقدم کے اصولوں پر مبنی حکمت عملی کے تحت حکومت ہند ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر ایسے متعدد اقدامات کر رہی ہے، جن کا مقصد یہ ہےکہ کووڈ-19 کا تدارک ممکن ہو سکے، اس پر قابو حاصل کیا جا سکے، اس سلسلے میں معقول انتظامات کئے جا سکیں۔ یہ فیصلے اور اقدامات ایسے ہیں، جن پر اعلیٰ ترین سطح پر لگاتار نظرثانی اور نگرانی کا عمل جاری ہے۔
صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج بایو ٹیکنالوجی کے ڈائرکٹروں ؍ شعبے کے سربراہ حضرات اور 18خودمختار اداروں اور سرکاری دائرہ کار کی صنعتوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے توسط سے انجام دیئے جا رہے تحقیقاتی کاموں پر نظر ثانی کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اینٹی باڈی ڈیٹیکشن کِٹ وضع کرنے کے کام میں تیزی لائی جائے، اصل وقت پر مبنی پی سی آر پر مشتمل تشخیصی کٹ وضع کئے جائیں اور میک ان انڈیا کے تحت کووڈ-19 کا ٹیکہ بھی وضع کیا جائے ۔
وزیرصحت نے دلی میں، دلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب انل بیجل کے ساتھ کووڈ-19 کی نگرانی کی تازہ ترین نوعیت کی آ گہی حاصل کی۔ دلی کے وزیر صحت جناب ستیندر جین ، ایم سی ڈی کمشنر حضرات، ڈی ایم حضرات اور دلی کےتمام اضلاع کےڈی سی پی حضرات، مرکز ؍ ریاست اور ضلعی نگرانی افسران اور سرکاری اسپتالوں کے سربراہان نے ویڈیو کانفرنس کےتوسط سے صورتحال پر نظرثانی کی۔ او ایس ڈی (وزارت صحت اور کنبہ بہبود) جناب راجیش بھوشن، ڈی جی ایچ ایس (وزارت صحت و کنبہ بہبود)، کے ڈاکٹر راجیو گرگ اور این سی ڈی سی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ایس کے سنگھ بھی اس جائزہ میٹنگ کے دوران موجود تھے۔
وزارت صحت و کنبہ بہبود نے از حد معمولی تکلیف یا علامتی تکلیف والے مریضوں کے لئے انہیں گھر پر ہی الگ تھلگ کئے جانے کے سلسلے میں رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ ایسے مریضوں کے معاملے میں جہاں انہیں اپنے گھروں پر الگ تھلگ کرنے کی سہولت حاصل ہے، وہ ہوم آئسولیشن کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ رہنما خطوط کووڈ-19 کے معاملات میں جاری کئے گئے رہنما خطوط کے علاوہ ہیں، جنہیں صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت نے 7اپریل 2020 کو جاری کیاتھا۔ یہ رہنما خطوط درج ذیل ویب سائٹ پر ملاحظہ کئے جا سکتے ہیں:
https://www.mohfw.gov.in/pdf/GuidelinesforHomeIsolationofverymildpresymptomaticCOVID19cases.pdf.
کووڈ-19 کے معالجے کے لئے جہاں تک پلازمہ تھیریپی یا پلازمہ طریقہ علاج کا سوال ہے، آئی سی ایم آر پہلے ہی واضح انداز میں کہہ چکا ہے کہ فی الحال پلازمہ تھیریپی سمیت کووڈ-19 کے معالجے کےلئے کوئی منظور شدہ طریقہ علاج دستیاب نہیں ہے۔پلازمہ تھیریپی ان متعدد طریقہ ہائے علاج میں سے ایک طریقہ علاج ہے، جس کا استعمال ابھی تجرباتی مرحلے میں ہے۔ تاہم اب تک اس امر کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ یہ ایک شافی طریقہ علاج ہے۔ آئی سی ایم آر نے بھی اس معالجےکے تجزیئے کےلئے ایک قومی مطالعہ شروع کیا ہے۔ تاہم یہاں یہ واضح کرنا بہتر ہوگا کہ جب تک آئی سی ایم آر اپنا مطالعہ مکمل نہ کر لے اور اس بات کے مضبوط شواہد ہاتھ نہ آ جائیں، اس وقت تک پلازمہ تھیریپی کا استعمال صرف تحقیق اور تجربے کے مقاصد کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے۔ دراصل پلازمہ تھیریپی کا استعمال زندگی کےلئے خطرہ پیدا کرنے والی پیچیدگیاں پیدا کر سکتا ہے۔ آئی سی ایم آر نے پہلے ہی اس سلسلے میں یعنی پلازمہ تھیریپی کا استعمال مطالعاتی مقاصد کے علاوہ استعمال کرنےکے سلسلے میں تفصیلی رہنما خطوط جاری کر دیئےہیں۔
تا حال ملک کے 17اضلاع ایسے ہیں،جہاں پہلے یہ کووڈ-19 کے کیس دیکھے گئے تھے۔ تاہم اب گزشتہ 28 دنوں کے دوران کسی نئے کیس کی خبر نہیں ملی ہے۔ ان اضلاع کی تعداد میں ایک کا اضافہ ہوا ہے۔ 2ایسے نئے اضلاع جڑے ہیں۔ جبکہ ایک ضلع کو پہلی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز سے ان اضلاع کی تعداد میں مغربی بنگال کلم پونگ اور کیرالہ کے ویانند کا نام جڑ گیا ہے۔وہ ضلع جس کا نام اس فہرست سے خارج کیا گیا تھا، وہ بہار کا لکھی سرائے ضلع ہے۔ اب تک 6 ہزار 868 افراد کو شفا حاصل ہو چکی ہےا ور رو بہ صحت ہونے والے افراد کی فیصد 23.3 ہے۔ بھارت میں کووڈ-19 کے سلسلے میں اب تک مجموعی طور پر 29435 افرادکے بارے میں کورونا پازٹیو ہونے کی رپورٹ ملی ہے۔ کووڈ -19 کے سلسلے میں مستند اور تا حال اطلاعات حاصل کرنے کےلئے نیز دیگر تکنیکی موضوعات پر جانکاری، رہنما خطوط اور مشاورت ناموں کے حصول کے لئے براہ راست اور باقاعدگی سے درج ذیل ویب سائٹ پر رابطہ قائم کریں:
https://www.mohfw.gov.in/.
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات کو درج ذیل ویب سائٹ پر ای-میل کیا جا سکتا ہے:
technicalquery.covid19[at]gov[dot]in
دیگر سوالات کو ncov2019[at]gov[dot]in پر پوچھا جا سکتا ہے اور ٹوئیٹ کے طور پر @CovidIndiaSevaارسال کیا جا سکتا ہے۔
کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی طرح کی پوچھ تاچھ کے لئے برائے مہربانی وزارت صحت و کنبہ بہبود کی ہیلپ لائن نمبر :
+91-11-23978046 or 1075
(ٹول فری) پر رابطہ قائم کریں۔
کووڈ-19 کے سلسلے میں ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ہیلپ لائن نمبران بھی درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں:
https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U- 2111
(Release ID: 1619167)
Visitor Counter : 190
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam