وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم اور کنیڈا کے وزیراعظم کے مابین ٹیلیفون پر گفت و شنید

Posted On: 28 APR 2020 9:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28اپریل2020،وزیراعظم نے ٹیلیفون پر کنیڈا کے وزیراعظم عالیجناب جسٹن ٹروڈوسے گفت و شنید کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے کووڈ-19 وبائی مرض کی عالمی صورتحال پر تبادلۂ خیالات کئے۔ انہوں نے  عالمی یکجہتی اور تال میل اور سپلائی کے سلسلے برقرار رکھنے اور مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے کنیڈا میں موجود بھارتی شہریوں، خصوصاً بھارتی طلبہ کو فراہم کی جانے والی امداد اور حمایت کےلئے کنیڈا کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم ٹروڈو نے بھارت میں موجود کنیڈیائی شہریوں کو حکومت ہند کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد کی ستائش کی۔

وزیراعظم نےیقین دہانی کرائی کی ادویہ کے شعبے میں بھارت کی تمام تر بہتر سے بہتر پیداواری صلاحیتیں کنیڈا سمیت دنیا کی  مدد کے لئے دستیاب رہیں گی۔

دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ بھارت اور کنیڈا کے مابین شراکت داری اس وبائی مرض سے نمٹنے کے سلسلے میں کی جانے والی عالمی کوششوں میں خاطرخواہ طور پر اپنا تعاون دے سکتی ہے۔ خصوصاً کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے ایک ٹیکہ وضع کرنے یا دیگر معالجاتی حل نکالنے کے سلسلے میں تحقیق اور ٹیکنالوجی میں اشتراک کافی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U- 2108                      



(Release ID: 1619147) Visitor Counter : 135