بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب منسکھ منڈاویا نے بھارتی بندرگاہوں پر عملے کی تبدیلی کے سلسلے میں مختلف النوع ایسو سی ایشنوں سے گفت وشنید کی


جناب منڈاویا نے صورتحال سازگار ہونے کے ساتھ ہی پھنسے ہوئے بھارتی جہاز رانوں کے تیز رفتار انخلا کی یقین دہانی کرائی ہے

Posted On: 28 APR 2020 1:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،28؍اپریل2020:جہاز رانی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب منسکھ منڈاویا نے ویڈیو کانفرنس کے توسط سے بھارتی بندرگاہوں پر عملے کی تبدیلی کے سلسلے میں شپ لائنروں ، جہاز رانی سے متعلق کمپنیوں ، بحری ایسو سی ایشنوں، جہاز رانوں کی یونینوں سے گفت و شنید کی ہے اور بھارتی جہاز رانوں کے کام کاج کی صورتحال اور بین الاقوامی سمندر میں پھنسے ہوئے جہاز رانوں کی کیفیت کی آگہی بھی حاصل کی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018AG1.jpg

 

جناب منڈاویا نے ہدایت دی ہے کہ مستقبل کے انخلاء منصوبے کے لئے ، بیرون ملک پھنسے ہوئے بھارتی جہاز رانوں کی تفصیلات فراہم کی جائے۔ جناب منڈاویا نےمختلف النوع جہاز راں ایسو سی ایشنوں کو یقین دلایا ہے کہ جب کبھی بھی صورتحال ساز گار ہوتی ہے، فوری طور پر اسی وقت بھارتی جہاز رانوں کی انخلاء کے عمل کا انجام دیا جائے گا۔جناب منڈاویا نے اسموتھ سپلائی چین موومنٹ یعنی معمول کے مطابق سپلائی کا سلسلہ برقرار رکھنے کے عمل میں جہاز رانوں کی اہمیت کا بھی اعتراف کیا ہے۔ جناب منڈاویا نے جہاز رانوں کو درپیش چنوتیوں کا بھی اعتراف کیا ہے، ساتھ ہی ساتھ اس اہم اور چنوتی بھرے وقت میں ان کے کام کی ستائش بھی کی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KF3W.jpg

 

جناب منڈاویا نے جہاز رانی کی وزارت کے افسران کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ وہ بھارتی بندرگاہوں پر جہاز رانوں کے سائن آن اور سائن آف ہونے کے عمل کو بھی آسان بنائیں۔

ویڈیو کانفرنس کے مندوبین میں انڈین نیشنل شپ اونرس ایسو سی ایشن  (آئی این ایس اے)، میری ٹائم ایسو سی ایشن آف نیشن وائڈ شپنگ ایجنسیز-انڈیا(ایم اے این ایس اے)،  نیشنل یونین آف سی فیئررس آف انڈیا(این یو ایس آئی)،  دی انڈین میری ٹائم فاؤنڈیشن (آئی ایم ایف)، دی میری ٹائم یونین آف انڈیا(ایم یو آئی)، دی میری ٹائم ایسو سی ایشن آف شپ اونرس ، شپ منیجرس اینڈ ایجنٹس(ایم اے ایس ایس اے) وغیرہ کے نمائندگاہ شامل تھے۔

*************

 

م ن۔ ن ع

 (U: 2097)



(Release ID: 1618906) Visitor Counter : 151