PIB Headquarters
کووڈ -19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن
Posted On:
24 APR 2020 7:05PM by PIB Delhi
(گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز، فیلڈ دفاتر، سوشل میڈیا کی سرگرمیوں سے حاصل معلومات اور پی آئی بی کے ذریعے حقائق کی، کی گئی جانچ پڑتال پر مشتمل)
- کووڈ-19 اب تک 4748 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ یعنی صحتیابی کی شرح 20.57 فیصد ہے۔
- کل سے 1684 نئے کیسوں کی اطلاع ملی ہے۔ اس طرح اب تک مصدقہ کیسوں کی تعداد 23077 ہوگئی ہے۔
- آج 15 ضلعوں میں سے کسی نے بھی پچھلے 28 دنوں میں کسی نئے کیس کی اطلاع نہیں دی ہے۔ 80 ضلعوں نے پچھلے 14 دنوں سے کسی نئے کیس کی اطلاع نہیں دی ہے۔
- وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اس وبائی بیماری نے ہمیں اپنے اوپر انحصار کرنے کی تعلیم دی ہے۔
- ایم ایچ اے نے صنعتی ایسوسی ایشنوں کے خدشات کو مسترد کردیا ہے کہ اگر ملازمین کو کووڈ-19 کا مثبت مریض پایا گیا تو کمپنی کے سی ای اوز کی قانونی ذمے داری ہوگی۔
- ڈاکٹر ہرش وردھن کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 وبائی بیماری کے سلسلے میں بھارت کا رد عمل بہت سرگرم رہا ہے۔ اس نے صورت حال سے نمٹنے کے لیے پہلے ہی اور مرحلے وار ا قدامات کیے ہیں۔
- صورتحال کے جائزے کے لیے اور کووڈ-19 کے پھیلاؤ کی روک تھام اور اس سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ریاستی کوششوں کو بڑھاوا دینے کے لیے بین وزارتی مرکزی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
|
کووڈ-19 کے بارے میں صحت اور خاندانی د فلاح وبہبود کی تازہ معلومات
اس وقت 4748 لوگ کووڈ -19 سے صحت یاب ہوچکے ہیں یعنی صحتیابی کی شرح 20.57 فیصد ہے۔کل سے 1684 نئے کیسوں کی اطلاع ملی ہے۔ اس وقت تک کل ملاکر 23077 افراد کووڈ-19 کے مصدقہ مریض سامنے آئے ہیں جبکہ بھارت میں اموات کی کل تعداد 718 ہے۔ آج کی تاریخ تک ملک کے 15 اضلاع جہاں پہلے کیس ہوئے تھے انھوں نے پچھلے 28 دنوں سے کسی نئے کیس کی اطلاع نہیں دی ہے۔ اس کے علاوہ 23 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کل ملا کر 80 اضلاع نے پچھلے 14 دنوں سے کسی نئے کیس کی کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
خود انحصاری اور خود کفالت وہ سب سے سبق ہے جو کورونا وبائی بیماری سے حاصل ہوا ہے: وزیر اعظم
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیشنل پنچایتی راج کے قومی دن 2020 کے موقع پر ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پورے ملک کے سر پنچوں اور گرام پنچایتوں سے رابطہ قائم کیا۔ اس موقع پر انھوں نے ایک مربوط ای-گرام سوراج پورٹل اور موبائل ایپلی کیشن نیز سوامتوا اسکیم کی شروعات کی۔ سرپنچوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وبائی بیماری نے اس طریقے کو بدل دیا ہے جس پر لوگ کام کیا کرتے تھے۔ اور اس نے ایک اچھا سبق دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وبائی بیماری نے ہمیں یہ سکھا دیا ہے کہ ہر شخص کو ہمیشہ اپنے اوپر انحصار کرنے والا ہونا چاہیے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
ایم ایچ اے نے صنعتی ایسوسی ایشنوں کے ان غلط خدشات کو رفع کردیا ہے جو ملازمین کے کووڈ-19 کا مثبت مریض ثابت ہونے کی صورت میں کمپنی کے سی ای اوز کی قانونی ذمے داری کے بارے میں تھے
میڈیا میں بعض کمپنیوں کی طرف سے جو مال تیار کرتی ہیں کچھ خدشات اٹھائے گئے تھے جو رہنما خطوط کی غلط شرح پر مبنی تھے۔ ایم ایچ اے نے وضاحت کی ہے کہ حکام کی طرف سے ان صنعتوں کے لیے جو 15 اپریل 2020 سے پہلے ایسے علاقے میں کام کر رہی تھیں جو بندش والے علاقوں کے باہر ہیں کسی نئی یا علاحدہ ضرورت نہیں ۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
بھارت کے پاس کافی طاقت اور وسائل ہیں کہ وہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ شدید چیلنج کا مقابلہ کرسکتا ہے: ڈاکٹر ہرش وردھن
صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے ‘‘کووڈ-19 کے پھیلنے سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے سلسلے میں بھارت کا رد عمل سرگرم احتیاط والا اور مرحلے وار رہا ہے’’۔ ڈاکٹر ہرش ورھن نے یہ بات عالمی صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او کے ممبر ملکوں کے وزرائے صحت کے ساتھ کووڈ-19 سے نمٹنے کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں ایک سرگرم اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
وزارت صحت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا ہے کہ کووڈ-19 وبائی بیماری کے دوران ٹی بی کے مریضوں کی دیکھ بھال بلا رکاوٹ جاری رہنی چاہیے
صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت نے تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نیشنل ٹی بی الیمنیشن پروگرام کے تحت تمام سہولتیں عوامی مفات میں پوری طرح جاری رہنی چاہئیں اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ٹی بی کے مریضوں کی تشخیص اور علاج بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
مرکزی حکومت نے بین وزارت مرکزی ٹیمیں تشکیل دی ہیں تاکہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ریاستی کوششوں کو بڑھاوا دینے کی خاطر صورتحال کا جائزہ لیا جائے
ملک کے بعض اضلاع میں لاک ڈاؤن ا قدامات کی خلاف ورزی کے بہت سے واقعات سامنے آئے ہیں جس سے کووڈ-19 کے پھیلنے کے سلسلے میں شدید خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ یہ عوام کے مفاد کے خلاف ہے۔ ان واقعات میں صحت سے متعلق پیشہ ور افراد کے خلاف تشدد کے واقعات، پولیس افراد پر حملے، بازاروں میں ایک دوسرے سے دوری پر رہنے کے طریقوں کی خلاف ورزی اور قرنطینہ مراکز بنانے کی مخالفت وغیرہ جیسے اقدامات شامل ہیں۔ مرکز نے دو بین وزارتی مرکزی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ دو گجرات کے لیے اور ایک ایک تلنگانہ، تملناڈو اور مہاراشٹر کے لیے ۔ یہ ٹیمیں صورتحال کا برسر موقع جائزہ لیں گی اور ریاستی حکام کو اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کریں اور اپنی رپورٹ مرکزی حکومت کو دیں گی جو عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
جناب دھرمیندر پردھان نے او ایم سی حکام سے کہا ہے کہ وہ پی ایم یو وائی فیض یافتگان کے لیے مفت سلینڈروں کی فراہمی کی رفتار تیز کریں
پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور نیز فولاد کے محکمے کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے ایل پی جی سلینڈروں کی سپلائی چین کے تمام ساجھے داروں سے کہا ہے کہ وہ پی ایم یو وائی فیض یافتگان کو مفت ریفلس کی فراہمی کی رفتار کو تیز کریں۔ پردھان منتری غریب کلیا ن پیکیج کے تحت غریبوں کو کووڈ-19 سے متعلق پریشانیوں کو دور کرنے کی خاطر8 کروڑ سے زیادہ پی ا یم یو وائی فیض یافتگان اگلے تین مہینوں میں 3 مفت سلینڈر حاصل کرنے کے مجاز ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
مرکزی وزیر زراعت نے ڈی اے آر ای/ آئی سی اے آر کے کاموں کا جائزہ لیا
زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے زرعی تحقیق اورتعلیم کے محکمے (ڈی اے آر ای) اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔ انھوں نے کسانوں کے مابین ٹیکنالوجیوں کی رسائی بڑھانےپر زور دیا اور آئی سی اے آر اور کرشی وگیان کیندر (کے وی کے ایس) نیٹ ورک کے ذریعےزیادہ سے زیادہ کسانوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کہا۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
لاک ڈاؤن کی شروعات کے بعد سے کام کرنے والی زرعی منڈیوں کی تعداد تقریباً دوگنی ہوگئی ہے
ملک میں 2587 بڑی / اصل زرعی منڈیوں میں سے 1091 منڈیاں 26 مارچ 2020 کو لاک ڈاؤن شروع ہونے کے وقت کام کر رہی تھیں۔ یہ تعداد 21 اپریل 2020 تک بڑھ کر 2069 ہوگئی ہیں۔ منڈیوں میں سبزیوں مثلاً پیاز، ا ٓلو اور ٹماٹر کی آمد میں 21 اپریل 2020 کو 16 مارچ 2020 کے مقابلے میں بالترتیب 622 فیصد 187 فیصد اور 210 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
ایف سی آئی نے اناج پہنچانے کے معاملے میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے 22 اپریل 2020 کو اس وقت ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جب اس نے مقدار کے اعتبار سے 102 ٹرینوں میں بھرا جانے والا اناج جو تقریباً 2.8 لاکھ میٹرک ٹن تھا وہ پہنچایا۔ اس طرح سے ایف سی آئی لاک ڈاؤن کے دوران کل ملاکر 5 ایم ایم ٹی اناج پہنچا چکی ہے جس کا یومیہ اوسط 1.65 لاکھ ایم ٹی ہوتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
رکشا منتری نے مسلح افواج میں کووڈ-19 کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تمام کمانڈرز- ان -چیف سے کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں اور اقدامات کا جائزہ لیا۔ رکشا منتری نے اپنی تقریر میں مقامی سول انتظامیہ کو دی گئی امداد اور کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں مسلح افواج کے رول کی تعریف کی۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
وزارت داخلہ کی طرف سے آنے جانے کے وقت کا اندراج کرنے کی ہدایت کے بعد 145 بھارتی عملےکے افراد ممبئی بندرگاہ پر جرمن کروز جہاز سے اترے
وزارت داخلہ کی طرف سے آنے جانے کے اندراج کے بارے میں ہدایات جاری کیے جانے کے بعد پہلی مرتبہ جرمن کروز جہاز کے 145 بھارتی عملے کے افراد ممبئی بندرگاہ پر اترے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور سنگاپور کے وزیر اعظم ہز ایکسیلینسی لی سین لونگ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت
دونوں رہنماؤں نے کووڈ -19 وبائی بیماری سے پیدا شدہ صحت اور اقتصادی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس وبائی بیماری اور اس کے اقتصادی نیز سماجی اثرات سے اپنے اپنے ملکوں میں اختیار کیے گئے اقدامات سے ایک دوسرے کو واقف کرایا۔ جناب نریندر مودی نے وعدہ کیا کہ وہ سنگاپور کے لیے طبی مصنوعات سمیت ضروری اشیا کی سپلائی برقرار رکھنے کے لے ہر ممکن مدد کریں گے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کووڈ-19 کے بحران کے دوران قابل تعریف کوششوں کے لیے ہوا بازی کے پیشے ورا فراد اور ساجھے داروں کی قابل قدر کوششوں کی تعریف کی ہے
شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کووڈ-19 کے بحران کے دوران قابل تعریف کوششوں کے ہوا بازی کے پیشے ور افراد اور ساجھے داروں کی قابل قدر کوششوں کی تعریف کی ہے۔ انھوں نے ان کوشوں کے ذریعے زندگی بچانے والی دوائیں اور ضروری اشیا پورے ملک میں لایف لائن اڑان کے ذریعے شہریوں کو پہنچائی ہیں۔ آج ایک ٹوئٹ میں جناب پوری نے کہا کہ کہ لایف لائن اڑان پروازوں کے ذریعے آج تک 343635 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا گیا ہے۔ لایف لائن اڑان کے تحت 347 پروازیں چلائی گئیں اور آج تک 591.66 ٹن سامان پہنچایا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
وارانسی میں خصوصی ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے ڈس انفیکشن کی کارروائی انجام دی گئی
وارنسی میں ڈرونز کے ذریعے کارروائی کا سلسلہ ابھی شروع ہوا ہے۔ اب یہ ٹیم اپنی کارروائیوں کو پورے ملک میں اور شہروں تک پھیلائے گی۔ اس کارروائی کے ذریعے اختراعی نوعیت کی ٹیکنالوجی کا سرکاری انوویٹر کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے اور اس سے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں بھارتی حکام کی مدد کی جاتی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
کتابوں اور کاپی رائٹ کے عالمی دن کے موقع پر ایچ آر ڈی کے وزیر نے کووڈ کے بعد اشاعتی منظرنامے پر ایک ویبینار میں شرکت کی
آج کتابوں اور کاپی رائٹ کے عالمی دن کے موقع پر ایچ آر ڈی وزیر نے ہر ایک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت علم کی ایک سپر پاؤر ہے۔ اپنی قدیم یونیورسٹیوں، قدیم علوم اور کتابوں کے قیمتی خزانے کے ساتھ بھارت ماضی اور مستقبل کے دوران ایک سلسلے کی حیثیت رکھتا ہے۔ یعنی نسلوں اور تہذیبوں کے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنکھ نے کتابوں کے عالمی دن کے موقع پر
#MyBookMyFriendcampaign on World Book Day
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
جناب گڈکری نے صنعت سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ حکومت نے جن علاقوں میں کام بحال کرنے کی اجازت دی ہے وہاں ایسا کرتے وقت صحت سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
ایم ایس ایم ای اور سڑک ٹرانسپورٹ نیز شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھارت چیمبرس آف کامرس کے نمائندوں، مختلف سیکٹروں کے کارخانوں ، میڈیا اور دیگر ساجھے داروں کے ساتھ ‘‘کووڈ-19 چیلنجوں اور بھارت میں نئے مواقع’’ کے موضوع پر بات چیت کی۔ گفتگو کے دوران کے نمائندوں نے کووڈ-19 وبائی بیماری کے دوران ایم ایس ایم ایز کو درپیش مختلف چیلنجوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ انھوں نےکچھ تجویزیں پیش کیں اور درخواست کی کہ ایم ایس ایم ای سیکٹر کو جاری رکھنے کے لیے حکومت کی طرف امداد ہونی چاہیے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
عملے اور تربیت کے محکمے نے 290000 میں آن لائن تربیتی کورس شروع کیے ہیں اور اس کی شروعات کے دو ہفتے کے اندر اندر اسے 183000 لوگوں نے استعمال کیا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ بے مثال تجربے کے تحت جو غالباً اپنی نوعیت کا پہلاتجربہ ہے۔ عملے اور تربیت کے محکمے نے لرننگ پلیٹ فارم https://igot.gov.in. کے ذریعے صف اول کے کورونا جانبازوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک ماڈیول کی شروع کی۔اس کے ذریعے کورونا سے لڑنے والے صف اول کے افراد کو اس وائرس کے بارے میں آن لائن تربیت دی جارہی ہے اور آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اس میں بے مثال کامیابی ملی ہے۔ اور ممکن ہے کہ آنے والے زمانےمیں اسے مختلف شکلوں میں استعمال کیا جائے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں وکشمیرمیں کووڈ-19 سے لڑنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا
شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کووڈ-19 وائرس سے لڑنےکے لیے جموں وکشمیرکی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ یہ جائزہ مرکز کے زیر انتظام علاقے، جموں وکشمیر کے سینئر افسران ، سرکاری میڈیکل اداروں اور کالجوں کے سربراہوں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لیا گیا۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
آیوش کے صحت کے دیکھ بھال کے نظام کے ذریعے کووڈ-19 کی مشکلات کا حل نکالنے کی تحقیق
آیوش کی وزارت نے ایک طریقہ کار کا اعلان کیاہے جس کے ذریعے کووڈ-19 کے کلینیکل بندوبست اور علاج معالجے کے سلسلے میں دوائیوں اور پالیسیوں کے بارے میں آیوش کے اثرات کا اندازہ لگانےکے لیے قلیل مدتی ریسرچ پروجیکٹوں کی مدد کی جائے گی۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
جناب سنجے دھوترے ڈاک کے محکمے سے کہا ہے کہ وہ کووڈ-19 کے بحران کے دوران لوگوں کی خدمت کرنے کی اپنی انتھک کوششوں کو جاری رکھیں
لاکھ ڈاؤن کے دوران پورے ملک میں 20 اپریل 2020 تک 28 ہزار کروڑ کی مالیت کے ڈاکٹ خانوں کے تقریباً 1.8 کروڑ بینک لین دین کیے گئے۔ اور 2100 کروڑ روپئے کی مالیت سے 84 لاکھ آئی پی پی بی لین دین کیے گئے۔ اس کے علاوہ 135 کروڑ روپئے کی مالیت کے 4.3 لاکھ اے ٹی ایم لین دین کیے گئے۔300 کروڑ روپئے کی مالیت سے 15 لاکھ اے ای پی ایس لین دین بھی اس دوران کیے گئے۔لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران 480 کروڑ روپئے کی مالیت کے ڈائریکٹ بینی فٹ ٹرانسفر پیمنٹس بھی کیے گئے۔
***************
م ن۔ا ج۔ ر ا
U: 2039
(Release ID: 1618865)
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam