ریلوے کی وزارت

کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے ریلوے ایمرجنسی سیل،یومیہ بنیاد پر تقریباً 13 ہزار سوالات، درخواستوں اور تجاویز کو نمٹا رہا ہے


عوام الناس کی جانب سے حاصل ہونے والی تجاویز پر ریلوے اہم سازوسامان بہم پہنچا رہا ہے

تجاویز اور شکایات کے ازالے کے سلسلے میں ریلوے کی کارروائی نے ریلوے کو ستائش کا حق دار بنایا

بھارتی ریلوے نےکووڈ-19 کے دوران نافذ لاک ڈاؤن کے باوجود مسافروں کے مفادات نیز تمام کاروباری مؤکلان کے مفادات کے تحفظ کےلئے پختہ انتظامات کئے ہیں

مسافروں کی تکالیف کو کم سے کم کرنے کےلئے ریلوے کے اقدامات، مال بھاڑا پارسلوں، ادویہ کی سپلائی کو ملک بھر میں بروقت انجام دینےکےلئے وسیع حلقوں سے ریلوے کی تعریف

Posted On: 27 APR 2020 2:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27اپریل2020،بھارتی ریلوے نے اس امر کو یقینی بنانے کے لئے پختہ انتظامات کئے ہیں کہ مسافروں کے مفادات اور تمام کاروباری مؤکلان کے مفادات کا تحفظ ممکن ہو سکے اور قومی سپلائی چین برقرار رہے۔ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے بھارتی ریلوے نے لاک ڈاؤن-1اور لاک ڈاؤن-2 کے دوران مسافر ریل گاڑیوں کی آمدورفت بند کر دی ہے۔ تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ صارفین یا عوام الناس سے ریلوے کا رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے باوجود یہ محسوس کیا گیا کہ ریلوے کو ایک ایسی اکائی قائم کرنی چاہئے، جو عوام کی شکایات کو تیزی سے سنے اور نمٹائے۔ اس امر کے پیش نظر ریلوے ایمرجنسی سیل برائے کووڈ کی تشکیل عمل میں آئی۔

ریلوے ایمرجنسی سیل برائے کووڈ 400افسروں اور ریلوے بورڈ سے لے کر ڈویژن کے عملے پر مشتمل ایک ملک گیر اکائی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران اس سیل نے یومیہ بنیاد پر تقریبا 13ہزار سوالات، گزارشات، تجاویز پر سنوائی کی ہے ۔ اس کےلئے 5مواصلاتی اور فیڈ بیک پلیٹ فارم، ہیلپ لائن نمبر 139اور 138، سوشل میڈیا (خصوصی ٹوئیٹر)، ای-میل (railmadad@rb.railnet.gov.in)اور سی پی جی آر اے ایم ایس کام کر رہے تھے۔ 90 فیصد سے زائد سوالات کا فرداً فرداً جواب دیا گیا۔ زیادہ تر مقامی زبانوں میں سوالات پوچھے گئے یا ٹیلیفون پر پوچھ تاچھ کی گئی ۔ اس کے نتیجے میں 24 گھنٹے کام کرنے والے بھارتی ریلوے کے ایمرجنسی سیل برائے کووڈ نے مسلسل اپنے کو مصروف رکھا۔ ریلوے کے صارفین اور عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا۔ اس تیز رفتار ردعمل کے لئے ریلوے کو ملک بھر سے ستائش حاصل ہوئی۔

ریل امداد ہیلپ لائن 139 نے فرداً فرداً 2لاکھ 30 ہزارسوالات کا جواب لاک ڈاؤن کے پہلے 4ہفتوں کے دوران دیا اور اپنی آئی وی آر ایس سہولت کے توسط سے بھی لوگوں کے سوالات کے جواب دیئے۔ 138اور139نمبر پر بھی سوالات کے جواب دیئے گئے، جن کا تعلق ریل گاڑی خدمات کی شروعات اور ریفنڈ کے قواعد وغیرہ سے تھا۔ اسی دوران ایک لاکھ 10ہزار کالیں ہیلپ لائن نمبر 138 پر موصول ہوئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

(27-04-2020)

U-2083



(Release ID: 1618708) Visitor Counter : 210