عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیند سنگھ نے کووڈ-19 کے خلاف ہندوستان کی جنگ کاجائزہ لینے کیلئے سابق افسر شاہوں کے ساتھ وسیع تبادلہ خیال کیا

Posted On: 25 APR 2020 6:37PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:25 اپریل 2020:

شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے وزیر مملکت نیز وزیراعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کووڈ-19 کے خلاف ہندوستان کی جنگ اور لاک ڈاؤن کے ایگزٹ پلان کے  راستے تلاش کرنے کے بارے میں سابق  افسرشاہوں کے ساتھ وسیع تبادلہ خیال کیا۔

ریٹائرڈ آئی اے ایس افسروں جناب سدھیر بھارگو، جناب رام سندرم، جناب راکیش کمار گپتا، جناب ستیہ نند مشترا، جناب پی پنیرویل  اور جناب کے وی ای پین اور سابق آئی آر ایس افسروں محترمہ سنگیتا گپتا، محترمہ شیلاسانگوان کے ساتھ ایک ڈیڑھ گھنٹے کی ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انہیں وبا سے نمٹنے کیلئے حکومت کے ذریعے  مؤثر طریقے سے کیے گئے اب تک کے  اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اس وبا پر قابو پانے کیلئے  اپنے سرگرم اور بیحد مؤثر اقدامات کے ذریعے  دنیا کے کئی  ترقی یافتہ ممالک سے بہتر مظاہرہ کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001136S.jpg

ان افسر شاہوں نے وبا کو روکنے کیلئے  مختلف طریقوں کے ذریعے کیے گئے حکومت کے اقدامات کی ستائش کی اور  معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کیلئے لاک ڈاؤن کے بعد ایگزٹ پلان کے بارے میں بھی  اپنے خیالات  شیئر کیے۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیے گئے تبادلہ خیال کے دوران افسران نے مرحلہ وار طریقے سے لاک ڈاؤن ختم کرنے ، انتظامیہ میں ، ٹیکنالوجی کا زیادہ استعمال کرنے نیز ای۔ آفس وٹامن سی  کے استعمال کے ذریعے  قوت مدافعت کو بڑھانے کی اہمیت ، معیشت میں تیزی لانے کیلئے  مالیات میں اضافے ، غریبوں کومالی تحفظ ، تعلیمی  سال کا استعمال کرنے کیلئے  زیادہ سے زیادہ آن لائن  نصاب اور امتحان شروع  کرنے  ، مہاجر ورکروں کو ان کے آبائی وطن تک پہنچانے میں تعاون کرنے ، میک اِن انڈیا مہم کو تیز تر کرتے ہوئے  گھریلو تکنیک سے ویکسین اور ٹیسٹ کٹ تیار کرنے جیسے معاملات کو بھی  اجاگر کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس معاملے میں بیش قیمتی تجاویز دینے کیلئے افسر شاہوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کورونا خطرے سے لڑنے کیلئے سبھی  کلاس سے جانکاری حاصل کرنے کیلئے مستقبل میں بھی اس طرح کا رابطہ جاری رہے گا۔

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:2049

 

 


(Release ID: 1618675) Visitor Counter : 170