صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزراء کے گروپ نے موجودہ حالات اور کووڈ-19 سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا


ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ-19 سے لڑنے میں تمام شراکت داروں کی اجتماعی کوششوں کی ستائش کی

Posted On: 25 APR 2020 3:09PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کی صدارت میں آج یہاں نرمان بھون میں کووڈ-19 پر اعلیٰ سطحی وزراء کے گروپ (جی او ایم) کی تیرہویں میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں شہری ہوا بازی کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری ، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر ، امور داخلہ کے وزیر مملکت  جناب نتیا نند رائے، جہاز رانی اور کیمیکل اور کھادوں کے وزیر مملکت جناب منسکھ منڈوایہ اور  صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے کے ہمراہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جناب بپن راوت ، نیتی آیوگ کے سی ای او  اور  بااختیار گروپ 6 کے چیئرپرسن جناب امیتابھ کانت ، (ماحولیات جنگلا ت اور آب وہوا کی تبدیلی)اور بااختیار گروپ 2کے چیئرپرسن  جناب سی کے مشرا،ایم ایس ایم  ای کے سکریٹری  اور بااختیار گروپ 4 کے چیئرپرسن ڈاکٹر ارون کمار کے پانڈے  اور بااختیار گروپ 3 کے چیئرپرسن جناب پی ڈی وگھیلا بھی موجود تھے۔

اس میٹنگ میں ملک میں کووڈ-19 کی صورتحال اور کووڈ-19 کے بندوبست سے متعلق ایک تفصیلی پرزنٹیشن وزراء کے گروپ کو پیش کیے گئے۔ وزراء کے گروپ نے کووڈ-19 سے تحفظ بندوبست اور انتظام وانصرام کیلئے مرکز اور ریاستی حکومتوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے آج کی تاریخ تک  کیے گئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزراء کے گروپ کو مطلع کیا گیا کہ سبھی ضلعوں کو کووڈ-19 سے لڑنے کیلئے  ان کی  کوششوں میں تیزی لانے اور انہیں  مزید مستحکم بنانے کو کہا گیا ہے۔ وزراء کے گروپ کو آئیسو لیشن بیڈوں / وارڈ ، پی پی ای ، این95 ماسک ، دواؤں، وینٹی لیٹروں ، آکسیجن سیلنڈروں کی دستیابی کے ساتھ ساتھ پوری طرح وقف کووڈ -19 اسپتالوں کے  ریاست وار تفصیلات کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔ جی او ایم کو مطلع کیا گیا کہ جن گھریلو مینوفیکچرر کی پہلے پہچان کی گئی تھی انہوں نے پی پی ای وغیرہ کی پیداوار کرنا  شروع کردیا ہے اور اب ان کی مناسب مقدار ملک میں دستیاب ہے۔ آج کی تاریخ میں ملک میں فی دن ایک لاکھ سے زیادہ پی پی ای اور این 95 ماسکوں کی پیداوار کی جارہی ہے۔ فی الحال  ملک میں پی پی ای کے 104 گھریلو مینو فیکچرر ہیں اور تین این 95 ماسک بنا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ گھریلو مینوفیکچر کے ذریعے  وینٹی لیٹروں کی پیداوار بھی شروع ہوگئی ہے اور 9 مینوفیکچررز کے ذریعے 59 ہزار سے زیادہ اکائیوں کیلئے آرڈر دیے جاچکے ہیں۔

جی او ایم نے ٹیسٹنگ اور ہاٹ اسپاٹ اور کلسٹر بندوبست کیلئے  رہنما اصول کے  ساتھ ساتھ  ملک بھر میں ٹیسٹنگ کٹس کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔ جی او ایم کو فی الحال کووڈ-19 کیلئے جانچ کررہی سرکاری اور نجی سیکٹر کی لیبوریٹریوں کی تعداد  اور ان ٹیسٹوں جن کی دیکھ ریکھ   یومیہ لیبوریٹری میں اس نیٹ ورک کے ذریعے کیاجارہا ہے، کی تعداد کے بارے میں بھی  جانکاری دی گئی۔

جی او ایم نے  مختلف بااختیار کمیٹی  کو سونپے گئے متعدد اُمور اور جناب امیتابھ کانت، ڈاکٹر ارون کمار پانڈا اور جناب پردیپ کھرولا کے ذریعے پیش کیے گئے پرزنٹیشن کے بارے میں  تبادلہ خیال کیا۔ وزراء کے گروپ کو جانکاری دی گئی کہ تقریباً 92 ہزار این جی اوز ، ایس ایچ جی اور سول سوسائٹی ادارے کام کررہے ہیں اور مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مہاجر ورکروں کو خوراک فراہم کرنے میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔ ان غیرسرکاری تنظیموں کو ریاستوں کے ذریعے ایس ڈی آر ایف فنڈ  سے رقم فراہم کرائی جارہی ہے اور ایف سی آئی کے ذریعے انہیں سبسیڈی قیمتوں پر غذائی اجناس دستیاب کرائی جارہی ہے۔

وزراء کے گروپ کو مطلع کیا گیا کہ قومی سطح کا صحت ورکروں ، این ایس ایس ، این وائی کے ، این سی سی ، ڈاکٹروں کا ایک میٹاڈاٹا تیار کیا گیا ہے اور زیادہ ضرورت والے مقامات پر  اداروں ، خود امدادی گروپوں (کووڈ جانبازوں) کو اکٹھا کرنے کیلئے سبھی ریاست، ضلع اور دیگر افسرا ن کے ساتھ اسے ساجھا کیا جارہا ہے۔ فی الحال ڈیش بورڈ پر 1.24 کروڑ سے زیادہ  انسانی وسائل کے ڈاٹا  ہیں اور اسپیشلائزیشن کی بنیاد پر گروپوں اور ذیلی گروپوں کو جوڑ کر اس میں اضافہ کیاجارہا ہے۔ ڈیش بورڈ  میں متعلقہ ریاست اور ضلع نوڈل افسران کے  رابطہ تفصیلات کے ساتھ ساتھ ہر ایک گروپ سے دستیاب انسانی وسائل کی تعداد کے بارے میں ریاست وار اور ضلع وار معلومات  پر مشتمل ہے۔ یہ ڈیش بورڈ https://covidwarriors.gov.in/default.aspx  پر دستیاب ہے اور https://diksha.gov.in/igot/  پورٹل سے جڑا ہے اور ساتھ ہی صلاحیت سازی مقصد والے  پورٹل سے بھی  مربوط ہے۔ ان کووڈ جانبازوں کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ویب سائٹ  اور آئی جی او ٹی  ٹریننگ پورٹل  جیسے  آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے تربیت فراہم کرائی جارہی ہے۔ پلیٹ فارم کے  53 ماڈیول کے ساتھ 14 کورس ہیں جس میں  113 ویڈیو اور 29 ڈاکومینٹس شامل ہیں۔ ابھی تک 10 لاکھ سے زیادہ کارکنان کو تربیت فراہم کرائی جاچکی ہے۔

ڈاکٹر ہر ش وردھن نے سبھی سطحوں پر سبھی شراکت داروں کی کڑی محنت کی تعریف کی ، انہوں نے مطلع کیا کہ مریضوں کے ساتھ  بھید بھاؤ اور کووڈ-19 کامقابلہ کرنے والے  صحت کارکنان کے  معاملات کو حل کرنے کی  فوری ضرورت کو دیکھتے ہوئے وبا کی روک تھام ایکٹ 1897  میں ترمیم کرنے کیلئے آرڈیننس کو حال ہی میں کافی سخت تجاویز کے ساتھ مشتہر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ یہ صرف ان کی ہی لڑائی نہیں ہے بلکہ ہماری اجتماعی کوشش ہے۔ وہ ہمارے اگلے قطار میں رہنے والے جانباز ہیں اور ہم ایک ملک کی حیثیت سے  نہ صرف ان کے تعاون کااحترام کریں بلکہ یقینی بنائیں کہ ان کی حفاظت  اور عزت ووقار کا بھی  تحفظ ہو۔

جی او ایم کو آگاہ کیا گیا کہ فی الحال  اموات کی اوسط لگ بھگ 3.1 فیصد ہے جبکہ صحتمندی کا اوسط 20 فیصد سے زیادہ ہے جو کہ بیشتر ملکوں کے مقابلے میں بہتر ہے ، اسی طرح ملک میں فی الحال اوسط ڈبلنگ کی شرح  9.1 دن کی ہے۔

جی او ایم کو یہ بھی جانکاری دی گئی کہ ابھی تک  20.66 فیصد کی ری کوری کی شرح سے 5062 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کل سے 1429 نئے معاملوں  کا اضافہ درج کیا گیا ہے، ساتھ ہی کُل 24506 لوگوں کی کووڈ-19 کے لئے  پوزیٹیو ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اس میٹنگ میں سکریٹری  (ایچ ایف ڈبلیو) محترمہ پریتی سودن، سکریٹری  (اُمور خارجہ کی وزارت) جناب ایچ وردھن شرنگلا، سکریٹری  (کپڑا) جناب روی کپور، سکریٹری (شہری ہوابازی) جناب پردیپ سنگھ کھرولا،  سکریٹری (فارما سیوٹیکل)جناب پی ڈی  وگھیلا، سکریٹری (کامرس) جناب انوپ وادھون، اسپیشل سکریٹری (صحت) ڈاکٹر سنجیو کمار، ایڈیشنل سکریٹری (جہاز رانی) جناب سنجے بندو اپادھیائے، ایڈیشنل سکریٹری  (داخلہ) جناب دمپو روی، ایڈیشنل سکریٹری (ایم ایچ اے) جناب انیل ملک، آئی جی (آئی ٹی بی پی) جناب آنند سوروپ، ڈی جی ایچ ایس ڈاکٹر راجیو گرگ ، آئی سی ایم آر کے  اپیڈیمیولوجی اور کمیونیکیبل  ڈیزیز ، آئی سی ایم آر کے ہیڈ ڈاکٹررمن گنگا کھیڈ کر  نیز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری  جناب لواگروال اور این سی ڈی سی ،آرمی، آئی ٹی بی پی، فارما، ڈی جی سی اے او رکپڑا کی وزارت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی معاملات ،رہنما خطوط اور ایڈوائزری پر سبھی مصدقہ اور مستند جانکاری کیلئے  براہ کرم باقاعدگی کے ساتھ https://www.mohfw.gov.in/   کو فالو کریں۔

کووڈ-19 سے متعلق  تکنیکی سوالات کیلئے    technicalquery.covid19[at]gov[dot]inپرنیز دیگر سوالات کیلئے ncov2019[at]gov[dot]in.  پرای میل کریں اور @CovidIndiaSeva  پر بھی  ٹوئیٹ کریں جو تقریباً ریئل ٹائم  رسپانس مہیا کراتا ہے۔

کووڈ-19  پر کسی قسم کی جانکاری کیلئے  برائے مہربانی  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن  نمبر    +91-11-23978046یا 1075 ٹال فری پر کال کریں۔کووڈ-19 پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ہیلپ لائن کی فہرست بھی  https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdfپر  دستیاب ہے۔

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 2047


(Release ID: 1618667) Visitor Counter : 216