شہری ہوابازی کی وزارت

لائف لائن اُڑان پروازوں کے تحت 684ٹن سے زائد لازمی اور طبی کارگو کی بہم رسانی

Posted On: 26 APR 2020 7:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26اپریل2020،لائف لائن اڑانوں کی پرواز شہری ہوابازی کی وزارت کے تحت انجام دی جا رہی ہیں تاکہ کووڈ-19 کے خلاف بھارت کی نبرد آزمائی میں ملک کی جانب سے کی جا رہی کوششوں میں اپنا تعاون دینے کے لئے ملک کے دور دراز علاقوں میں لازمی طبی کارگو کی بہم رسانی عمل میں آ سکے۔

ایئر انڈیا،الائنس ایئر اور بھارتی فضائیہ نیز پرائیویٹ کیرئیرس کے تحت لائف لائن اڑانوں کے ذریعے 223پروازیں ایئر انڈیا اور الائنس ایئر کے ذریعے کی گئی ہیں۔ تا حال تقریباً 684.08 ٹَن کارگو کی بہم رسانی کی گئی ہے۔ تا حال  لائف لائن اڑان پروازوں کے تحت 376952کلو میٹر سے زائد فاصلے پر احاطہ کیا جا چکا ہے۔

پون ہنس نے 25؍اپریل 2020 تک 6885کلو میٹر فاصلے پر  احاطہ کرتے ہوئے 1.99 ٹن کارگو پہنچایا ہے۔ پون ہنس سمیت ہیلی کاپٹر خدمات جموں  و کشمیر، لداخ اور جزائر اور شمال مشرقی خطے کے لئے انجام پائی ہیں اور ان پروازوں کے ذریعے اہم طبی کارگو اور مریضوں کو لایا اور لے جایا گیا ہے۔

ڈومسٹک کارگو آپریٹرس مثلا اسپائس جیٹ، بلیو ڈارٹ اور انڈگوکاروباری بنیاد پر پروازوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ اسپائس جیٹ نے 24مارچ سے 25اپریل 2020 کے دوران 579 کارگو پروازیں انجام دیں اور 1012586 کلو میٹر فاصلے پر احاطہ کیا ور 4246ٹن کارگو پہنچایا۔

ان میں سے 208 بین الاقوامی کارگو پروازیں تھیں۔ بلیوڈاٹ نے 219978کلو میٹر فاصلے پر احاطہ کرتے ہوئے 207کارگوپروازیں انجام دیں اور 3.399ٹن کارگو 25؍مارچ سے 25؍اپریل 2020 کے دوران اپنی منزل پر پہنچایا۔ ان میں 9 بین الاقوامی کارگو پروازیں تھیں۔ انڈگو نے 3سے 25اپریل 2020 کے دوران 48 کارگو پروازوں کا اہتمام کیا اور 167ٹن کارگو کو منزل تک پہنچانے کےلئے 7222کلومیٹر فاصلے پر احاطہ کیا۔ ان میں 15بین الاقوامی پروازیں بھی شامل تھیں۔ ان میں حکومت کے لئے لے جائی جانے والی مفت طبی سپلائی بھی شامل تھی۔ وِستار نے 19سے 25اپریل 2020 کے دوران 12کارگوپروازین انجام دی ہیں اور 16952کلومیٹر فاصلے پر احاطہ کرتے ہوئے تقریبا 82 ٹن کارگو منزل مقصود تک پہنچایا ہے۔

بین الاقوامی شعبے میں ادویہ ، طبی سازوسامان اور کووڈ-19 راحتی مواد کی نقل و حمل کےلئے مشرقی ایشیاء کے ساتھ ایک کارگو ایئر برج کاقیام عمل میں آیا ہے۔ 25؍اپریل 2020 تک ایئر انڈیا کی جانب سے لائے گئے میڈیکل کارگو کی مقدار 554ٹن کی بقدر ہے۔

مذکورہ نقل و حمل کے علاوہ بلیو ڈاٹ نے 14؍اپریل سے 25اپریل 2020 کے دوران  گوانزہو سے تقریبا 90 ٹن طبی سپلائی کی بہم رسانی کی ہے۔ بلیوڈاٹ نے 25اپریل  2020 کو شنگھائی سے 5ٹن طبی کارگو بھی بہم پہنچایا ہے۔ اسپائس جیٹ نے 25 اپریل 2020 تک  شنگھائی سے 124 ٹن طبی سازوسامان کی بہم رسانی کی ہے اور ہانگ کانگ اور سنگاپور سے 25اپریل 2020 تک 13ٹن طبی سپلائی بہم پہنچائی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U- 2065

 



(Release ID: 1618610) Visitor Counter : 141