سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی مرکزی وزارت نے ملک بھر میں ضروری اشیا کی ڈھلائی کر رہے ٹرک / لاری ڈرائیوروں کے لئے کیا کریں اور کیا نہ کریں کے بارے میں ایک انیمیشن ویڈیو السٹریشن دستیاب کرایا ہے


لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیا اور دوائیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جا رہے ٹرک / لاری ڈرائیوروں کے احترام کی اپیل

Posted On: 25 APR 2020 5:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 اپریل 2020، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی مرکزی وزارت نے ملک بھر میں ضروری اشیا کی ڈھلائی کر رہے ٹرک، لاری ڈرائیوروں کے لئے کیا کریں اور کیا نہ کریں کی وسیع طور پر جانکاری دینے سے متعلق ایک انیمیشن ویڈیو السٹریشن جاری کیا ہے۔ اس انیمیشن میں لوگوں سے ٹرک، لاری ڈرائیوروں کا احترام کرنے کی اپیل کی گئی ہے جو ایسے حالات میں ضروری اشیا اور دوائیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچا کر ہماری زندگی کو آسان بنانے میں مصروف ہیں جب حکومت کو کووڈ۔ انیس پر قابو پانے اور زندگی کی حفاظت کرنے کے لئے لاک ڈاون کی مدت بڑھانی پڑی ہے۔

متاثرکن گرافک انیمیشن میں جاری کئے گئے کیا کریں اور کیا نہ کریں میں ذکر کیا گیا ہے:

نوول کورونا وائرس بیماری (کووڈ-19) سے حفاظت

ٹرک، لاری ڈرائیوروں کا احترام اور ان کا تعاون کریں جو لاک ڈاون کے دوران ضروری اشیا اور دوائیوں کے سپلائی چین کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں اور بچاو کے ضوابط پر عمل کریں۔

کیا کریں:

  • خود کو صاف ستھرا رکھیں
  • جب بھی موقع ملے کسی بھی صابن اور پانی سے کم از کم بیس سیکنڈ تک اپنے ہاتھوں کو دھوئیں۔
  • گاڑی چلاتے وقت، گاڑی سے باہر نکلنے پر ماسک ضرور پہنیں
  • ماسک کے استعمال کے بعد اسے صابن اور پانی سے دھوئیں اور اسے خشک کر لیں۔
  • اپنی گاڑی میں ہمیشہ سینیٹائزر رکھیں۔
  • گاڑی چلاتے وقت، گاڑی سے باہر نکلنے سے پہلے ستر فیصد الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں۔
  • متعینہ ضوابط کے مطابق، گاڑی میں اپنے ساتھ ہیلپر اور ڈرائیور کے علاوہ کسی دیگر کے ساتھ سفر نہ کریں۔
  • ایک دوسرے سے مناسب دوری بنائے رکھیں۔
  • چیک پوسٹ، لوڈنگ۔ ان لوڈنگ پوائنٹ، ریستوران وغیرہ جگہوں پر لوگوں کے قریب رابطے میں آنے سے بچیں۔
  • اپنی گاڑی کو روزانہ سینیٹائز کریں۔

کیا نہ کریں:

  • پھٹے، پرانے اور کسی دوسرے کا ماسکل بالکل استعمال نہ کریں۔
  • اپنی گاڑی میں ایک سے زیادہ ہیلپر کو بیٹھنے کی اجازت نہ دیں۔
  • لوگوں سے ملنا جلنا نہ کریں۔
  • اپنی سوچھتا کو نظر انداز نہ کریں۔

آئیے، ہم سب ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور کووڈ۔ انیس کو پھیلنے سے روکیں۔

 

**************

U-2053

 



(Release ID: 1618394) Visitor Counter : 189