بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی لاک ڈاؤن کے باوجود بلاتعطل بجلی فراہم کرتا ہے


تمام پلانٹوں میں لاک ڈاؤن اور معاشرتی دوری کے رہنما خطوط پر عمل کیا جا رہا ہے

این ٹی پی سی ونڈیاچل نے 13 اپریل 2020 کو 100 فیصد پی ایل ایف حاصل کیا

Posted On: 25 APR 2020 3:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 اپریل 2020، کورونا وبائی مرض ہندوستان کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی اور وزارت بجلی کے تحت آنے والی سرکاری شعبہ کی کمپنی این ٹی پی سی کا ملک کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں اس کا حوصلہ توڑنے میں ناکام رہی ہے۔ بحران کی اس گھڑی میں این ٹی پی سی ملک کو بلا تعطل بجلی فراہم کر رہی ہے۔ جدید اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج) جناب آر کے سنگھ کے تعاون اور رہنمائی میں مہارتنا کمپنی کے ہر ایک بجلی اسٹیشن کی کارکردگی اپنی اعلیٰ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

کوویڈ۔ 19 کے بحران نے بجلی کی افادیت کی اہمیت کو واضح کیا ہے ، جس نے زیادہ اہمیت اختیار کرلی ہے کیونکہ معیشت کے متعدد شعبوں کو آسانی سے چلانے میں بجلی انتہائی ناگزیر ہے۔ این ٹی پی سی بجلی کی مسلسل فراہمی کے لئے کوئلے کی سپلائی کا بھی موثر انداز میں انتظام کررہی ہے۔

این ٹی سی پی جہاں چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، وہیں کمپنی کے سبھی پلانٹوں میں لاک ڈاؤن اور معاشرتی فاصلے سے متعلق رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ بجلی کی پیداوار سے ہٹ کر پی ایس یو غیر مراعات یافتہ طبقوں اور مہاجر مزدوروں کو راشن اور طبی امداد کی فراہمی کر کے معاشرتی بہبود کی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کر رہی ہے۔ این ٹی پی سی کی انتظامیہ باقاعدہ طور پر ان پیشرفتوں پر کڑی نگرانی کر رہی ہے تاکہ ملک کے ہر ایک گوشے میں کووڈ۔ انیس کے خلاف لڑائی کے دوران بجلی کی سپلائی بنی رہے۔

اس کے بجلی اسٹیشنوں کے بیڑے میں سے این ٹی پی سی ونڈیاچل ملک کا سب سے بڑا بجلی اسٹیشن ہے جس نے 13 اپریل 2020 کو 100 فیصد سے زیادہ پی ایل ایف حاصل کیا اور ہندوستان کے پہلے الٹرا سپرکریٹیکل بجلی اسٹیشن این ٹی پی سی کھرگون کی دوسری 660 میگاواٹ کی اکائی اس مدت کے دوران کاروباری ہو گئی۔

این ٹی پی سی گروپ کی کل تنصیبی 62110 میگاواٹ صلاحیت کے ساتھ ، این ٹی پی سی کے پاس 70 پاور اسٹیشن ہیں یعنی 24 کوئلہ ، 7 مشترکہ سائیکل گیس / مائع ایندھن ، 1 ہائیڈرو ، 13 قابل تجدید کےساتھ ساتھ 25 جے وی پاور اسٹیشنز۔

 

********************

 

U-2051



(Release ID: 1618392) Visitor Counter : 166