PIB Headquarters
کووڈ -19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن
Posted On:
23 APR 2020 7:04PM by PIB Delhi
(گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز، فیلڈ دفاتر، سوشل میڈیا کی سرگرمیوں سے حاصل معلومات اور پی آئی بی کے ذریعے حقائق کی، کی گئی جانچ پڑتال پر مشتمل)
- ملک میں اب تک کووڈ- 19کے 21393 مصدقہ معاملات کی خبر ، کل سے 1409 نئے معاملے سامنے آئے ، 4257 لوگ صحتمند ہوئے۔
- پچھلے 14 دنوں میں 78اضلاع سے کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا۔
- کووڈ ۔19 کے دوران صحت سے متعلق اہلکاروں اور املاک کو تشدد سے تحفظ کے آرڈیننس کا اعلان۔
- پی ایم جی کے پیکیج کے تحت 33 کروڑ سے زائد غریبوں کو 31235 کروڑ روپے سے زائد کی مالی امداد موصول ہوئی۔
- وزیر اعظم کل گرام پنچایتوں سے بات چیت کریں گے۔
- وزیر دفاع نے کووڈ- 19 کے نمونے کی جانچ کے لئے موبائل لیب کا افتتاح کیا۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ- 19 سے متعلق اپڈیٹس
اب تک مجموعی طور پر 4257 افراد اس مرض سے صحتمند ہوچکے ہیں اور صحتمند ہونے کی اوسط 19.89 فیصد رہی ہے۔ کل سے اب تک کل 1409 نئے معاملوں کا اضافہ ہوا ہے۔ نیز، ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 21393 افراد میں کووڈ -19کے انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پچھلے 14 دنوں کے دوران 23 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 78 اضلاع میں کوئی نیا معاملہ درج نہیں ہوا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
کووڈ -19 وبا کے حالات کے مدنظر وبائی امراض ایکٹ ، 1897 میں ترمیم کرنے کے لئے آرڈیننس کا اعلان
مرکزی کابینہ نے 22 اپریل 2020 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں وبائی امراض کے دوران تشدد کے خلاف حفظان صحت ورکروں اور املاک کے تحفظ ،جس میں ان کا رہنے اور کام کرنے کی جگہ بھی شامل ہے، کے لئے وبائی امراض ایکٹ 1897 میں ترمیم کیلئے ایک آرڈیننس پاس کرنے کو منظوری دی ۔صدر جمہوریہ نے بھی آرڈیننس پر اپنی منظوری دے دی ہے۔ آرڈیننس میں تشدد کے ایسے واقعات کو قابل تعزیر اور غیرضمانتی جرم قرار دینے کے ساتھ ہی حفظان صحت کارکنان کو چوٹ لگنے یا نقصان یا املاک کو نقصان جس میں وبا کے سلسلے میں حفظان صحت ورکروں کا سیدھا مفاد جڑا ہوسکتا ہے کے لئے جرمانے کی تجویز پیش کی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
پردھان منتری غریب کلیان پیکیج: اب تک کی پیش رفت
پردھان منتری غریب کلیان پیکیج(پی ایم جی کے پی) کے تحت 33کروڑ سے بھی زیادہ غریبوں کو 31235 کروڑ روپئے کی مالی امداد حاصل ہوئی ہے۔ 20.05 کروڑ خواتین جن دھن کھاتا دھاریوں کو 10025 کروڑ روپئے دیئے گئے۔ 1405 کروڑ روپئے تقریباً 2.82 کروڑ بزرگوں ، بیواؤں اور دویانگ جنوں کو دیئے گئے۔پی ایم کسان کی پہلی قسط 16146کروڑ روپئے کل 8کروڑ کسانوں کو تقسیم کیے گئے۔ ای پی ایف میں تعاون کی شکل میں 162 کروڑ روپئے 68775 اداروں میں تقسیم کیے گئے اور اس سے 10.6 لاکھ کرمچاری فیضیاب ہوئے۔ 2.17 کروڑ مکانات اور تعمیرات مزدوروں کو 3497 کروڑ روپئے کی مالی امداد حاصل ہوئی۔ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت 39.27 کروڑ مستفدین کو مفت راشن تقسیم کیا گیا۔ 109227میٹرک ٹن تلہن مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھیجی گئی۔ پردھان منتری اُجّولا یوجنا کے تحت 2.66 کروڑ مفت اُجّولا سیلنڈر تقسیم کیے گئے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
وزیراعظم 24 اپریل کو ملک بھر کی گرام پنچایتوں کے ساتھ بات چیت کریں گے
وزیراعظم جناب نریند ر مودی جمعہ،24 اپریل 2020 کو ، ملک کی مختلف گرام پنچایتوں سے خطاب کریں گے۔ ہر سال اس دن کو قومی پنچایتی راج دیوس کی شکل میں منایاجاتا ہے۔ ملک میں لاک ڈاؤن کے سبب سماجی دوری کے اہتمام کو ذہن میں رکھتے ہوئے وزیراعظم مختلف شرکاء کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تبادلہ خیال کریں گے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
وزیراعظم نے آئر لینڈ کے وزیراعظم سے ٹیلی فون پر گفت وشنید کی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آئر لینڈ کے وزیراعظم ڈاکٹر لیو وراڈکر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کووڈ-19 کی وبا کی صورتحال اور اس کے صحت اور اقتصادی اثرات سے نمٹنے کیلئے دونوں ملکوں کے ذریعے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم وراڈکر نے آئرلینڈ میں کورونا وائرس سے لڑائی میں ہندوستان نژاد ڈاکٹروں اور نرسوں کے ذریعے نبھائے گئے رول کی ستائش کی۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
ربیع سیزن 2020 کے دوران 20 ریاستوں میں دلہن، تلہن کی ایم ایس پی پر خرید اری اس وقت زوروں پر
نیفیڈ اور ایف سی آئی کے ذریعے 167570.95 میٹرک ٹن تلہن اور 111638.52 میٹرک ٹن تلہن کی خریداری کی گئی ہے جس کی قیمت 1313 کروڑ روپئے ہے اور اس ذریعے 174284کسان فیضیاب ہوئے ہیں۔ شمال مشرقی علاقوں میں بین ریاستی آمدورفت کے ساتھ ضروری اشیاء پھلوں اور سبزیوں کی سپلائی اور قیمتوں کی نگرانی کیلئے ایک الگ سیل قائم کیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
وزیر دفاع نے کووڈ-19 کے نمونوں کی جانچ کیلئے ڈی آر ڈی او کے ذریعے تیار کردہ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کیا
موبائل لیب کووڈ-19 کی ڈائیگنوسس اور دوا اسکریننگ کیلئے وائرس کلچرنگ پلازما پر مبنی علاج ، ٹیکہ کی ترقی کیلئے کووڈ-19 مریضوں کی قوت مدافعت پروفائلنگ اور ہندوستانی آبادی کیلئے شروعاتی تجربے میں مددگار ثابت ہوگی۔ ورکشاپ میں روزانہ 1000 سے 2000 نمونوں کی جانچ کی جاتی ہے۔ اس ورکشاپ کو ضرورت کے مطابق ملک میں کہیں بھی تعینات کیا جاسکتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
بجلی کی وزارت نے ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران نگر پالیکا کی حدود کے باہر بجلی یوجنا میں تعمیرات کی سرگرمیوں کی اجازت دینے کا مشورہ دیا
مرکزی وزارت بجلی نے ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی ا نتظام کو مشورہ دیا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ کے ذریعے 15 اپریل 2020 کو جاری رہنما خطوط کے مطابق کووڈ-19 کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے دوران وہ نگر پالیکا کی حدود کے باہر بجلی منصوبوں میں تعمیرات کی سرگرمیوں کی اجازت دیں۔ کووڈ-19 کی روک تھام کے لئے ضروری صحت پروٹوکول کاجائزہ لینے کے بعد ان سرگرمیوں کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
مرکزی وزارت برائے فروغ انسانی وسائل نے اَپر پرائمری سطح کیلئے متبادل تعلیمی کلینڈر جاری کیا
کووڈ-19 کے سبب گھر پر ہی رہنے کے دوران اپنے والدین اور اساتذہ کی مدد سے طلباء کو اپنی پڑھائی میں پوری طرح مشغول رکھنے کیلئے فروغ انسانی وسائل کی وزارت کی رہنمائی میں این سی ای آر ٹی کے ذریعے پرائمری اور اَپر پرائمری تعلیم کی سطح (چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت تک) کے طلباء کے لئے متبادل تعلیمی کلینڈر جاری کیے گئے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
فارما سیکریٹری نے ملک میں دواؤں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے ریاست کے دوا کنٹرولرس سے دوا کمپنیوں کی مدد کیلئے کہا
کووڈ-19 کے علاج کے سلسلے میں ضروری دواؤ ں اور علاج وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانےکیلئے ریاستی دوا کنٹرولر (ایس ڈی سی) سے گزارش کی گئی ہے۔ ان سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ دواؤں اور علاج وسائل مہیا کرانے والی اکائیوں کی پوری صلاحیت کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ بغیر کسی روکاوٹ کے مناسب اسٹاک سبھی سطح پر دستیاب کرایا جاسکے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
ہندوستانی ریلویز نے 22 اپریل 2020 کو 112 ریکوں، 3.13 لاکھ ٹن کے برابر غذائی اشیاء کی لدائی کا ریکارڈ بنایا
ہندوستانی ریلوے اپنی مال ڈھلائی خدمات کے توسط سے غذائی اجناس جیسی ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے لگاتار کوشش کررہی ہے۔ ہندوستانی ریلوے نے یکم اپریل 2020 سے لیکر 22 اپریل 2020 تک کُل 458ملین ٹن غذائی اجناس کی لدائی اور ڈھلائی کی، جبکہ پچھلے برس اسی مدت کے دوران 1.82 ملین ٹن کی لدائی اور ڈھلائی کی گئی تھی۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
لائف لائن اڑان کے کورونا جانبازوں کا کووڈ-19 کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کے تعاون میں بے پناہ جذبے کے ساتھ کام جاری
ایئرانڈیا، الائنس ایئر آئی اے ایف اور نجی طیارہ بردار کمپنیوں کے ذریعے لائف لائن اڑان کے تحت 330 پروازیں کی گئیں۔ ان میں سے 200 اڑانین ایئرانڈیا اور الائنس ایئر کےذریعے کی گئیں۔ اب تک ڈھویا گیا مال لگ بھگ 551.79 ٹن رہا ہے۔ لائف لائن اڑان کے ذریعے اب تک طے کی گئی فضائی فاصلہ 327623 کلو میٹر ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
وزارت سیاحت نے ‘سبھی کیلئے ہندوستان کو ایک جامع سیاحتی مرکز بنانا’ پر دیکھو اپنا دیش سیریز کے چھٹے ویبینار کا انعقاد کیا
ان ویبیناروں کا مقصد سیاحتی مقامات اور مشہور سیاحتی مقامات کے نامعلوم پہلوؤں سمیت ہندوستان کے مختلف سیاحتی مقامات کے بارے میں بیداری پھیلانا اور ا نہیں بڑھاوا دینا ہے۔ اس کے علاوہ تھیم پر مبنی ویبیناروں کاانعقاد سیاحت جیسے موضوعات پر بھی کیاجارہا ہے۔ سیریز کا چھٹا ویبینار‘سبھی کیلئے ہندوستان کو ایک جامع سیاحتی مرکز بنانا’ تھیم پر 22 اپریل 2020 کو منعقد کیا گیا۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
وزارت سیاحت نے دیکھو- اپنا دیش سیریز کا ساتواں ویبینار منعقد کیا-‘فوٹو واکنگ ®وارانسی:ایک دلکش منظر، وراثت، کلچر اور کھانے
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
ٹیلی مواصلات محکمے کے ذریعے مفت انٹرنیٹ کی کوئی تجویز نہیں
پریس انفارمیشن بیورو کی فیکٹ چیک یونٹ نے ایک ٹوئیٹ میں واضح کیا کہ محکمہ ٹیلی مواصلات 3مئی 2020 تک سبھی یوزرس کو مفت انٹرنیٹ نہیں دے رہا ہے۔ پھیلائی جارہی فرضی معلومات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سبھی کو گھر سے کام کرنے کیلئے محکمہ کے ذریعے مفت انٹرنیٹ دیا جارہا ہے اور دیے گئے لنک پر کلک کرکے اس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
آئی آئی ایف پی ٹی کووڈ-19 کے مریضوں کیلئے غذائیت سے بھرپور خوراک کو تیار کرنے او رسپلائی کے ذریعے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں تعاون دے رہا ہے
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ پروسیسنگ ٹیکنالوجی تنجاور میڈیکل کالج تملناڈو میں علاج سے گزر رہے کووڈ-19 مریضوں اور حال میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کیلئے غذائیت سے بھرپور خوراک تیار کررہا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
تملناڈو میں کوکون کسانوں کے بچاؤ کیلئے آگے آیا کے وی آئی سی
ملک تباہ کن کوروناوائرس سے نبرد آزما ہے۔ ایسے حالات میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت کے تحت کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) نے اپنے کھادی اداروں (کے آئی ) کے تعاون سے کوکون کسانوں سے کوکون خرید کر ایک بار پھر اپنی ذمہ داری نبھائی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
کووڈ-19 سے لڑائی میں فرید آباد ضلع انتظامیہ نے کئی اقدامات کئے ہیں، نگرانی اور بیداری پھیلانے کیلئے تکنیک کا استعمال
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
سائنسداں لہسن کے تیل کااستعمال کرکے کووڈ مخالف دوا تیا رکرنے میں مصروف عمل
موہالی میں بائیو ٹیکنالوجی سینٹر آف انوویٹیو اینڈ اپلائیڈ بایو پروسیسنگ (ڈی بی ٹی- سی آئی اے بی)محکمہ نے ایسے متعدد منصوبے بنائے ہیں جن کا مقصد ایسی پیداوار تیار کرنا ہے جن کاا ستعمال مہلک وائرس کووڈ-19 کے انفیکشن کی روک تھام یا علاج کیلئے کیا جاسکتا ہے جو فی الحال پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر پھیلا ہوا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
سی ایس آئی آر نے کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے اور کووڈ-19 کے مریضوں کے صحتمند ہونے کی رفتار میں تیزی لانے کیلئے جسم کی قوت مدافعت بڑھانے کے مقصد سے ایک منظور شدہ ایمیونوماڈکیولیٹر، سیپسی ویک ®تیار کرنے/ الگ مقصد کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا
مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
پی آئی بی فیلڈدفاتر سے حاصل جانکاری
کیرالہ: امریکہ ، برطانیہ اور خلیجی ممالک میں کووڈ-19 سے کیرل کے تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔بیرون ملک اب تک کیرل سے تعلق رکھنے والے 40 لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ کولم کے کولتھپوجا گاؤ ں میں کمیونٹی ٹرانسمیشن کا کوئی خطرہ نہیں ہے کیوں کہ رابطے میں آنے والے سبھی 36 لوگوں کو سختی سے کوارنٹائن کیا گیا ہے۔ کل11 نئے کیس سامنے آئے ۔کُل معاملات ‘437، ایکٹیو معاملے 127۔
تمل ناڈو: پڈوچیری میں گذشتہ 10 دنوں میں کووڈ -19 کے کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا۔ دھرم پوری میں پہلا پوزیٹو کیس سامنے آیا۔ چنئی سے 30 خصوصی پروازوں کے ذریعے سینکڑوں غیرملکی شہری اپنے گھر واپس گئے۔ چنئی کارپوریشن کی ٹیلی کونسلنگ مرکز میں روزانہ تقریباً 300 کال آرہے ہیں۔ کل 33 نئے کیس آئے ۔ کُل معاملے : 1629، اموات : 18، اسپتال سے رخصت :662۔
کرناٹک: کووڈ-19 کے مدنظر ریاست نے ڈاکٹروں کی تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ۔ صحت کارکنان کے تحفظ کیلئے ریاست کی طرف سے آرڈیننس لایاگیا۔ لاک ڈاؤن پابندیوں میں چھوٹ دی گئی۔ ضروری کرمچاریوں کے ساتھ کلینک ، آئی ٹی کمپنیاں کام کریں گی۔ آج 16 نئے معاملوں کی تصدیق ۔ بنگلورو-9، مانڈیا-2، وجئے پور-2، کُل معاملے: 443، ٹھیک ہوئے : 141، موتیں :17۔
آندھرا پردیش: گورنر نے مسلمانوں سے رمضان کےمقدس مہینے میں گھر میں رہنے اور گھر پر ہی نماز ادا کرنے کی اپیل کی۔ بڑے پیمانے پر جانچ کے ساتھ پچھلے 24 گھنٹے میں 80 نئے کیس سامنے آئے ۔ کُل پوزیٹو معاملے :893، ایکٹیو کیس : 725، ٹھیک ہوئے: 141، موتیں : 27، پوزیٹو کیس بڑھنے والے اضلاع: کرنول(234) ، گنٹور (195)، کرشنا (88) ، ترچور(73)، نلّور (67)، کڑپا (51)، پرکاشم (50) ۔
تلنگانہ:سبھی اضلاع میں نئے معاملوں کی تعداد میں کافی گراوٹ ا ٓئی ہے۔ صرف حیدر آباد کے پرانے شہر میں ہی رجحان بڑھتا دِکھ رہا ہے۔ 5 لاکھ سے زیادہ سفید راشن کارڈ ہولڈروں کو ابھی 1500 روپئے کی مالی امداد ملنا باقی ہے۔ 5.26 لاکھ کارڈ ہولڈروں کے بینک کھاتوں کے ساتھ کچھ پریشانی ہے، ریاستی سرکار ڈاک محکمہ کے ذریعے ان تک پہنچنے کی کوشش میں ہے۔ کُل معاملے : 943، ایکٹیو معاملے : 725۔
اروناچل پردیش: ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اجازت ملنے کے بعد ریاست میں واپس آنے والے لوگوں کے لئے کوارنٹین سہولیات تیار کی جارہی ہیں۔
آسام: ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ ایچ ایس فرسٹ ایئر 2019۔2020 تعلیمی سال کے طلباء کو ایچ ایس سیکنڈ ایئر 2020-2021 کے تعلیمی سیشن میں ترقی دی جائے گی۔
منی پور: منی پور میں کووڈ- 19 کے مد نظر ہند- میانمار سرحد پر باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔
میزورم: پولیس وائف ایسوسی ایشن نے کووڈ ۔19 کے لئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپئے اور آئیزول میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے لئے 600 ماسک کی امداد کی۔
ناگالینڈ: ریاستی ہوم کمشنر نے کہا ہے کہ ریاست کے تمام اضلاع میں کھانے پینے ، ایندھن اور ادویات مناسب مقدار میں دستیاب ہیں۔
ناگالینڈ: کوہیما میں بائیو سیفٹی لیب 3 (بی ایس ایل-3) قائم کیا جارہا ہے۔
سکم: ریاستی حکومت ریاست میں رہنے والے ہر شہری اور آنے والے سبھی لوگوں کے لئے لازمی طور پر آروگیہ سیتو موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی مہم بھی چلارہی ہے۔
تریپورہ: وزیراعلیٰ بپلب کمار دیب نے متاثرہ افراد کے لئے امدادی کیمپوں کا دورہ کیا اور انہیں جلد از جلد ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
چندی گڑھ: میڈیکل کالجوں کے انٹرنوں کو ملنے والا وظیفہ (اعزازیہ) 300 روپے سے بڑھاکر 600 روپے یومیہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس طرح سے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں اہم کردار ادا کرنے والے ان طلباء کو یکم اپریل 2020 سے 18000 روپئے فی ماہ ملیں گے۔پی ایم جی کے اے وائی کے تحت 24ہزار خاندان میں گیہوں اور دالوں کی تقسیم پہلے ہی کی جاچکی ہے۔ شہر کے مختلف حصوں میں غریب اور ضرورتمندوں کے درمیان 143694 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ بانٹے گئے ہیں۔ یوٹی میں 1.77 لاکھ آروگیہ سیتو ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کیے گئے ہیں۔
پنجاب: پنجاب نے 50 خصوصی ٹرینوں کے ذریعے 1.25 لاکھ میٹرک ٹن چاول اور گندم دیگر ریاستوں کو بھجوایا۔ سرکاری اداروں اور نجی تاجروں نے خریداری کے ساتویں روز پنجاب میں 436406 میٹرک ٹن گندم کی خریدکی ہے۔ نجی تاجروں نے 1797 میٹرک ٹن خریداری کی ہے۔ پنجاب کی جانب سے شروع کیے گئے لاک ڈاؤن فیصلوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ، انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے ریاست کے محکمہ صحت کی تیز ی سے پہچان ، جانچ اور بندوبست کی پالیسی کے ساتھ کووڈ-19 کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ستائش کی ہے۔
ہریانہ: ہریانہ میں زرعی آلات سے متعلق ورکشاپ کھلی ہوئی ہیں کیونکہ حکومت نے فصلوں کی آسانی سے کٹائی کے لئے لاک ڈاؤن قوانین میں راحت دی ہے۔ ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے سماجی فاصلے کے قواعد کو برقرار رکھتے ہوئے اور خدمات سے فائدہ اٹھانے کیلئے بینک کے صارفین کے لئے ایک ویب سائٹ شروع کی ہے۔
ہماچل پردیش: وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنروں پر زور دیا ہے کہ وہ کاشت کے دوران سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے بارے میں کسانوں میں شعور پیدا کریں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کو ترجیح دیں اور عوامی سہولت کو یقینی بنائیں۔
مہاراشٹر: مہاراشٹرا میں کوروناوائرس کے 431پوزیٹومعاملوں کے ساتھ ریاست میں کووڈ- 19 کے کل تصدیق شدہ معاملات کی تعداد آج بڑھ کر 5652 ہو گئی۔ آج تک متاثرہ افراد میں سے 789 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں اور 269 فوت ہوگئے ہیں۔ مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا ہے کہ مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے ہاٹ سپاٹ 14 سے کم ہوکر 5 ہوچکے ہیں اور ریاست میں معاملوں کے دوگنا ہونے کی شرح رواں ماہ کے شروع میں 3.1 دن سے بڑھ کر 7.01 دن ہوگئی ہے۔
گجرات: کوروناوائرس کے 135 نئے کیسوں کے ساتھ ہی گجرات میں سامنے آئے کل معاملوں کی تعداد 2407 ہوگئی ہے۔ ملک میں کووڈ- 19 مریضوں کی صحتمند ہونے کی شرح کے مقابلے میں گجرات میں سب سے کم شرح 6.3 فیصد ہے۔ مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ گجرات میں بھی اموات کی شرح زیادہ ہے۔
راجستھان: راجستھان میں آج 47 نئے معاملات کے سامنے آنے بعد کووڈ ۔19 کے کل معاملوں کی تعداد 1935 ہوگئی ہے۔ تمام نئے معاملات میں سے 20 جودھ پور سے ، جے پور سے 12 اور ناگور سے 10 معاملات شامل ہیں۔
***************
Uno-2008
(Release ID: 1618110)
Visitor Counter : 351
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam