صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 پر اپڈیٹ

Posted On: 23 APR 2020 5:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی 23 اپریل    :   حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر کووڈ-19 کی روک تھام،بندوبست اور انتظام کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ ان اقدامات کی نگرانی اور جائزہ کا کام باقاعدگی کے ساتھ اعلیٰ ترین سطح پر کیا جا رہا ہے۔

 کووڈ-19 وباء سے پیدا شدہ حالات کے تناظر میں وبائی امراض ایکٹ،1897 میں ترمیم کرنے کے مقصد سے ایک آرڈیننس لایا گیا ہے۔ وبائی امراض ( ایکٹ) آرڈیننس،2020 نام کے اس آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ ‘‘ کوئی بھی شخص صحت خدمات فراہم کرنے والے افراد کے خلاف تشدد کے کسی بھی واقعے میں ملوث نہیں ہوگا یا وباء کے دوران کسی بھی املاک کو نقصان نہیں پہنچائے گا’’۔

اس ترمیم میں تشدد کی سرگرمی کو قابل تعزیراور نا قابل ضمانت جرم تسلیم کیا ہے۔ تشدد کے ایسے واقعات کو انجام دینے یابڑھاوا دینے پر تین  مہینے سے لے کر پانچ سال تک کی قید کی سزا ہوگی اور ساتھ میں پچاس ہزا رروپئے سے لے کر دو لاکھ روپئے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ شدید چوٹ پہنچانے پر چھ مہینے سے لے کر سات سال کی مدت کیلئے جیل کی سزا ہوگی اور ساتھ میں ایک لاکھ روپئے سے لے کر پانچ لاکھ روپئے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ املاک کے بربادی یا کسی طرح کے نقصان (جیسا بھی عدالت کے ذریعے طے کیا جائے)کی صورت میں مجرم متاثرہ شخص کو نقصان کی بھر پائی کیلئے بازار کی مناسب قیمت سے دو گنا رقم ادا کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔

آج تک بارہ ایسے ضلع ہیں جہاں گذشتہ 28 دنوں یا اس سے زیادہ کی مدت کے دوران ایک بھی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ 21 اپریل 2020 سے اس فہرست میں 8 نئے اضلاع جوڑے گئے ہیں ۔ یہ اضلاع چتردرگ(کرناٹک)، بلاس پور (چھتیس گڑھ)، امپھال مغرب ( منی پور)، آئیزول مغرب(میزورم )،بھدرادری ، کوٹھا گوڈیم (تلنگانہ )، پیلی بھیت ( اترپردیش )، ایس بی ایس نگر ( پنجاب) اور جنوبی گوا ( گوا ) ہیں ۔

علاوہ ازیں 23 ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 78 اضلاع میں پچھلے 14 دنوں کے دوران کوئی بھی نیا معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

 اب تک کل 4257 افراد سے اس بیماری سے صحتیاب ہوئے ہیں اور صحتیاب ہونے کے اوسط 19.89 فیصد رہی ہے، کل سے اب تک کل 1409 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ ساتھ ہی ہندوستان میں اب تک کل 21393 لوگوں میں کووڈ-19 کے انفیکشن کے تصدیق ہوئی ہے۔

 کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی معاملات ، رہنما خطوط اور ایڈوائزری کے بارے میں سبھی مستند اور تازہ ترین جانکاری حاصل کرنے کے لئے باقاعدگی کے ساتھ دیکھیں۔ https://www.mohfw.gov.in/.

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات کوtechnicalquery.covid19[at]gov[dot]in  پر  اور دیگر سوالات کو ncov2019[at]gov[dot]inپر ای میل کے ذریعہ ارسال کیا جا سکتا ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی جانکاری کیلئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر    +91-11-23978046اور 1075(ٹول فری )پر رابطہ کریں ۔

 کووڈ-19 سے متعلق ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست  https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf .پر دستیاب ہے۔

 

***************

 

م ن۔م ع  ۔ت ع

U: 1989



(Release ID: 1618072) Visitor Counter : 167