صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران ٹی بی کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی نگہداشت لگاتار طورپر یقینی بنائیں:وزارت صحت

Posted On: 24 APR 2020 5:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،24؍اپریل2020: صحت و کنبہ بہبود کے وزارت نے تمام ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس امر کو یقینی بنانے کے لئے مراسلہ ارسال کیا ہے کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ -19 وبائی صورتحال کے دوران اور اس سے پیدا ہونے والی دیگر پریشانیوں کو درکنار کرتے ہوئے قومی ٹی بی خاتمے پروگرام(این ٹی ای پی)کے تحت ٹی بی کے مریضوں کو لگاتار پیمانے پر معالجے کی تمام تر سہولتیں فراہم کرائیں اور ٹی بی کے مریضوں کی تشخیص کا کام مفاد عامہ میں کلی طورپر حسب معمول جاری رہے۔

جامع ہدایات میں تمام تر ٹی بی مریضوں کو ایک وقت  میں ایک مہینے کی دوا کی فراہمی خواہ اس میں نئے تشخیص شدہ مریض شامل ہوں یا پہلے سے زیر معالجہ مریض ، سبھی کو دوائیں فراہم کرانے جیسی باتیں شامل ہیں۔ اس کے تحت سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے مریض اور ایسے ٹی بی مریض بھی شامل ہیں، جن پر ٹی بی کے عام دواؤں کا اثر نہیں ہوتا، سبھی شامل ہیں۔ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھی اس امر کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی  گئی ہے کہ ایسے مریض جن کےپاس آئی ڈی  نہ ہو ، انہیں بھی ان کی سہولت کے مطابق ادویہ حاصل ہوں، تاکہ معالجے میں کسی طرح کا تعطل نہ پیدا ہو۔

ہدایت کے مطابق اگر کوئی ٹی  بی کا مریض صحت سہولتوں تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو سہولت فراہم کرنے والوں کو اس کی دوائیں مریض کے گھر تک پہنچانی چاہئے۔کووڈ-19 کے پھیلنے کے نتیجے میں لاحق چنوتیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نیز لاک ڈاؤن کے پیش نظر وزارت نے اس امر کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں کہ وافر مقدار میں دوائیں حاصل کی جائیں اور وافر مقدار میں دواؤں کی سپلائی بھی جاری رہے۔

 

*************

 

م ن۔ ن ع

(24.04.2020)

(U: 2018)



(Release ID: 1617854) Visitor Counter : 216