وزارت دفاع

رکشامنتری جناب راج ناتھ سنگھ نے کووڈ-19 کے پس منظر میں مسلح دستوں کی کمر بستگی اور عملی کارکردگی پر نظر ثانی کی

Posted On: 24 APR 2020 3:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،24؍اپریل2020: رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے آج ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے کووڈ -19 سے نبرد آزما ہونے کے سلسلے میں تمام کمانڈر اِن چیف حضرات کے ساتھ مسلح دستوں کی آپریشنل کمربستگی پر نظر ثانی کی۔

رکشا منتری کے ساتھ دفاعی عملے کے سربراہ اور عسکری امور کے  محکمے  کےسیکریٹری  جنرل بپن راوت، بری فوج کے عملے کے سربراہ  جنرل ایم ایم نروانے، بحریہ کے عملے کے سربراہ ایڈمرل کرم ویر سنگھ، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے بھدوریہ، دفاع کے سیکریٹری ڈاکر اجے کمار اور دفاعی مالیات کی سیکریٹری  محترمہ گارگی کول نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔

وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں کووڈ-19 سے نبرد آزمائی کے سلسلے میں مسلح دستوں کی جانب سے مقامی شہری انتظامیہ کو دی گئی امداد اور دیگر تیاری کے اقدامات کے لئے مسلح دستوں کو دادو تحسین سے نوازا۔

جناب راجناتھ سنگھ نے توقع ظاہر کی کہ مسلح دستے اپنی  عملی کمر بستگی برقرار رکھیں گے، یعنی کووڈ-19 سے نبرد آزمائی اسی انداز میں کرتے رہیں گے اور کسی بھی دشمن کو موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھانے کا ہر گز کوئی موقع نہیں دیں گے۔

انہوں نے دستوں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ مالی وسائل میں کفایت کرنے کے اقدامات کریں اور کووڈ -19 کی وجہ سے جو اقتصادی وزن لاحق ہوا ہے  اس کے پس منظر میں فصول خرچی سے بچیں۔

مسلح دستوں کی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے رکشا منتری نے کمانڈر اِن چیف حضرات سے کہا کہ ترجیحاتی بنیاد پر انجام دئیے جانے والے ایسے کاموں کی شناخت کریں، جن کی تکمیل فوری طورپر ممکن ہوسکے اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد معیشت کے احیا ءمیں تعاون دیں۔

 

*************

 

م ن۔ ن ع

(24.04.2020)

(U: 2017)


(Release ID: 1617839) Visitor Counter : 181