مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

جناب سنجے دھوترے نے محکمہ ڈاک سے کہا ہے کہ وہ کووڈ-19 کے بحران کے دوران عوام کی خدمت کی اپنی لگاتار کوششیں جاری رکھے


لاکھ ڈاؤن کی مدت کے دوران 300کروڑ روپے کے بقدر کے 15لاکھ سے زائد اے ای پی ایس لین دین عمل میں آئے

Posted On: 24 APR 2020 12:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،24؍اپریل2020: مواصلات اور انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے  ایک ویڈیو کانفرنس کے توسط سے کووڈ-19لاک ڈاؤن کے دوران محکمہ ڈاک کے ذریعے انجام دی گئی پہل قدمیوں پر نظر ثانی کی۔وزیر موصوف نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ محکمہ ڈاک نے جتنی پہل قدمیاں کی ہیں، وہ سب کامیاب رہی ہیں، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے محکمہ ڈاک کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سماجی طورپر فاصلہ برقرار رکھنے کے اصولوں پر ہر لحاظ سے عمل کرتے ہوئے ملک کی خدمت میں حسب دستور پورے زور شور سے مصروف عمل رہے۔

جناب سنجے دھوترے نے مزید کہا کہ حکومت کے دیگر بہت سے محکمے بھی اس مضبوط ڈیلیوری نظام کے استعمال کے خواہشمند ہوں گے جو محکمہ ڈاک کے تحت دستیاب ہے اور اس سلسلے میں  بین محکمہ جاتی تال میل ، ڈاک کے محکمے کو نیا موقع فراہم کرسکتا ہے۔ وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ محکمہ ڈاک کی جانب سے نیز پوسٹل  ڈویزنل سربراہان کی جانب سے اے ای پی کی معقول تشہیر کی جانی چاہئے اور اس سلسلے میں ضلع کلکٹر حضرات اور ریاستی انتظامیہ کے ساتھ بھی تال میل بنایا جاسکتا ہے، تاکہ گھر گھر جاکر نقد رقم کی بہم رسانی کرائی جاسکے۔

وزیر موصوف کو مطلع  کیا گیا کہ ملک بھر کے بیشتر ڈاک خانے صرف ان ڈاک خانوں کو چھوڑ کر جو محدود کئے گئے زون کے اندر آتے ہیں، خدمات کی بہم رسانی میں مصروف عمل ہیں۔ ادویہ، کووڈ-19 ٹسٹ کِٹ، ماسک، سینیٹائزروں، پی پی ای اور وینٹی لیٹر اور ڈیفی بریلیٹرس سمیت دیگر طبی سازو سامان اور دیگر لازمی اشیاء کی ڈیلیوری کے عمل کو خصوصی ترجیح دی جارہی ہے۔

وزیر موصوف کو بتایا گیا کہ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران 20 اپریل 2020 تک تقریباً 28ہزار کروڑ روپے کی مالیت کے 1.8کروڑ ڈاک گھر بچت بینک لین دین انجام پائے ہیں اور یہ تمام تر امور آئی پی پی بی کے توسط سے انجام پائے ہیں، جن کی تعداد 2100کروڑ مالیت کے ساتھ 84 لاکھ کے بقدر ہے۔ اس کے علاوہ 135 کروڑ روپے کے بقدر کے 4.3لاکھ لین دین بھی ملک بھر میں کئے گئے ہیں۔

آدھار سے آراستہ ادائیگی نظام(اے ای پی)جو انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کے تحت ہے، اس نے کسی بھی درج فہرست بینک سے روپے نکالنے کی آسانی گھر بیٹھے فراہم کی ہے۔ اس مدت کے دوران 300کروڑ روپے بقدر کی لین دین، 15لاکھ اے ای پی کے توسط سے عمل میں آئی ہے۔ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران 480 کروڑ روپے کی رقم کے سلسلے میں 52لاکھ براہ راست فائدہ منتقلی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ آدھار سے آراستہ ادائیگی نظام دیہی علاقوں میں سکونت پذیر افراد کے علاوہ معمر افراد، دویانگ جنوں، پنشن یافتگان کے لئے از حد مفید ثابت ہوا ہے۔

 

*************

 

م ن۔ ن ع

 (U: 2011)


(Release ID: 1617801) Visitor Counter : 208