ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے نے کووڈ وبائی بیماری کے دوران فریٹ ٹریفک کے لئے کئی مراعات کا اعلان کیا
Posted On:
22 APR 2020 5:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 22 اپریل : 24 مارچ 2020 سے 30 اپریل 2020 تک خالی کنٹینر وں اور خالی فلیٹ ویگنوں کی نقل و حمل پر کوئی ٹیکس نہیں ۔ زیادہ صارفین اپنی مانگوں کو رجسٹر کر سکتے ہیں اور جسمانی طور پر مال شیڈ کا دورہ کرنے کے بجائے الیکٹرانک طریقے سے مال حاصل کرنے کے لئے ریلوے رسید حاصل کر سکتے ہیں تاکہ یہ زیادہ تیز اور مزید سہل بن سکے ۔ اگر صارف الیکٹرانک رسید حاصل نہیں کر پاتے ہیں تو وہ متبادل طریقے اپنا کر یا استعمال کر کے منزل مقصود پر ریلوے انوائس ( ریلوے رسید ) جمع کر وائے بغیر سامان کی ڈیلوری لے سکتے ہیں ۔ ٹرین مال برداری شرحوں کا فائدہ اٹھا نے کے لئے بی سی این ایچ ایل کی کم از کم تعداد ( اجناس،زرعی پیداوار وغیرہ جیسے بیگ کی کھیپ کے لئے استعمال کئے جانے والے کور کئے گئے ویگن) ضروری سامان کو لادنے کے لئے مدد کرنے کے مقصد سے اب 57 سے گھٹا کر اب 42 ویگن کر دیئے گئے ہیں ۔ منی ریک ، دو پوائنٹ ریک وغیرہ سے متعلق فاصلے کو کنٹرول کرنے اور اس صنعت کو حوصلہ افزائی کرنے کے لئے آرام دیا گیا ہے۔ کووڈ-19 کے مد نظر بھارتی ریلوے نے مال گاہکوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مراعات کا اعلان کیا ہے۔
ان مراعات سے ملک کے ایکسپورٹ کی حوصلہ افزائی ہوگی اور معیشت میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔ ان مراعات سے گاہکوں جسمانی طور پر شیڈ میں جانے کے بجائے الیکٹرانک طور سے سامان کی اپنی مانگ کا رجسٹریشن کر سکیں گے۔ اس طرح یہ مزید سہل تیز رفتار اور شفاف عمل ہے۔
٭٭٭
22.04.2020
(Release ID: 1617719)
Visitor Counter : 253
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada