شہری ہوابازی کی وزارت

کووڈ-19 کے خلاف بھارت کی لڑائی میں مدد دینے کے لیے کورونا کے جانباز جن کا تعلق لایف لائن اڑان سے ہے، انتھک توانائی کے ساتھ کام کر رہے ہیں


آج کی تاریخ تک 551 ٹن طبی سامان 330 پروازوں کے ذریعے پہنچایا گیا ہے

Posted On: 22 APR 2020 6:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22اپریل2020،    ‘لایف لائن اڑان’ کی پروازیں داخلی سیکٹر میں ایم او سی اے  کے ذریعے چلائی جارہی ہیں تاکہ  ضروری طبی سامان کو ملک کے دور دراز علاقوں تک پہنچایا جاسکے اور کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں بھارت کی مدد کی جاسکے۔ کورونا کے تمام جانباز جن میں افسران، عملے  کے افراد اور زمینی سطح پر کام کرنے والے کارکن شامل ہیں اور ان کے ساتھ اہم ساجھے دار بھی کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں پوری توانائی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

ایئر انڈیا، الائنس ایئر ، آئی اے ایف اور نجی ایئر لائنوں کے ذریعے لایف لائن  اڑان کے تحت  330 پروازیں چلائی گئی ہیں۔ ان میں 200 پروازیں ایئر انڈیا اور الائنس ایئر نے چلائی ہیں۔ آج تک تقریباً 551.79 ٹن سامان پہنچایا گیا ہے۔ لایف لائن اڑان کی پروازوں کے ذریعے جو فضائی فاصلہ طے کیا گیا ہے وہ 327623 کلو میٹر سے زیادہ کا ہے۔

لایف لائن اڑان کی پروازوں کی تاریخ وار تفصیل درج ذیل ہے:

نمبر شمار

تاریخ

ایئر انڈیا

الائنس

آئی اے ایف

انڈیگو

اسپائٹ جیٹ

میزان

1

26.3.2020

2

-

-

-

2

4

2

27.3.2020

4

9

1

-

-

14

3

28.3.2020

4

8

-

6

-

18

4

29.3.2020

4

9

6

-

-

19

5

30.3.2020

4

-

3

-

-

7

6

31.3.2020

9

2

1

-

-

12

7

01.4.2020

3

3

4

-

-

10

8

02.4.2020

4

5

3

-

-

12

9

03.4.2020

8

-

2

-

-

10

10

04.4.2020

4

3

2

-

-

9

11

05.4.2020

-

-

16

-

-

16

12

06.4.2020

3

4

13

-

-

20

13

07.4.2020

4

2

3

-

-

9

14

08.4.2020

3

-

3

-

-

6

15

09.4.2020

4

8

1

-

-

13

16

10.4.2020

2

4

2

-

-

8

17

11.4.2020

5

4

18

-

-

27

18

12.4.2020

2

2

-

-

-

4

19

13.4.2020

3

3

3

-

-

9

20

14.4.2020

4

5

4

-

-

13

21

15.4.2020

2

5

-

-

-

7

22

16.4.2020

9

-

6

-

-

15

23

17.4.2020

4

8

-

-

-

12

24

18.4.2020

5

-

9

-

-

14

25

19.4.2020

4

-

9

-

-

13

26

20.4.2020

8

4

3

-

-

15

27

21.4.2020

4

-

10

-

-

14

 

میزان

112

88

122

6

2

330

پون ہنس ہیلی کاپٹر خدمات جن میں پون ہنس کی خدمات بھی شامل ہیں۔  جموں وکشمیر ، لداخ جزائر اور شمال مشرقی خطے میں چلائی جارہی ہیں جن کے ذریعے مریضوں کے لیے اہم طبی سامان پہنچایا جارہا ہے۔ پون ہنس ہیلی کاپٹروں کے ذریعے 21 اپریل 2020 تک 1.90 ٹن  سامان  پہنچایا گیا۔ ان ہیلی کاپٹروں نے 6537 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔

داخلی لایف لائن اڑان کے ذریعے کوووڈ-19 سے متعلق  جو سامان پہنچایا گیا ان میں ری جینٹ اینزائن، طبی سامان، ٹیسٹنگ کٹس ، ذاتی تحفظ کا سامان (پی پی ای) ماسک ، دستانے اور ایچ ایل ایل اور آئی سی ایم آر کا دوسرا سامان شامل ہے۔ مال بردارپروازوں کو ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں نے طلب کیا تھا۔

شمال مشرقی خطے، جزائر کے علاقوں اور پہاڑی ریاستوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ایئر انڈیا اور آئی اے ایف نے بنیادی طور پر جموںوکشمیر، لداخ، شمال مشرق اور دیگر جزائری علاقوں کے لیے آپس میں تال میل  قائم کیا۔

اندرون ملک سامان لے جانے والے اسپائس جیٹ ، بلیو ڈاٹ اور انڈیگو تجارتی بنیاد پر مال بردار پروازیں چلا رہے ہیں۔ اسپائس جیٹ نے 24 مارچ سے 21 اپریل 2020 تک 447 مال بردار پروازیں چلائیں  اور 712323 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے 3695 ٹن سامان پہنچایا۔ ان میں سے 154 بین الاقوامی مال بردار پروازیں تھیں۔ بلیو ڈاٹ نے 160 اندرون ملک مال بردار پروازیں چلائیں اور 25 مارچ سے 21 اپریل 2020 تک 158684 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے 2573 ٹن سامان پہنچایا۔ انڈیگو نے 3 اپریل سے 21 اپریل 2020 کے دوران 35 مال بردار پروازیں چلائیں اور 42352 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے تقریباً 84 ٹن سامان پہنچایا۔ ان میں 6 بین الاقوامی پروازیں بھی شامل تھیں۔ ان میں حکومت کے لیے مفت میں لے جائی جانے والی میڈیکل سپلائی بھی شامل تھیں۔

 

بین الاقوامی سیکٹر :-

دواؤوں، میڈیکل سامان اور کووڈ-19 کے سلسلے میں راحت رسانی کا سامان لے جانے کے لیے مشرقی ایشیا کے ساتھ ایک کارگو ایئر برج قائم کیا گیا ہے۔ روز مرہ کی بنیاد پر جوطبی سامان پہنچایا گیا اس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

 

نمبرشمار

تاریخ

سے

مقدار (ٹن میں)

1

04.4.2020

شنگھائی

21

2

07.4.2020

ہانگ کانگ

06

3

09.4.2020

شنگھائی

22

4

10.4.2020

شنگھائی

18

5

11.4.2020

شنگھائی

18

6

12.4.2020

شنگھائی

24

7

14.4.2020

ہانگ کانگ

11

8

14.4.2020

شنگھائی

22

9

16.4.2020

شنگھائی

22

10

16.4.2020

ہانگ کانگ

17

11

16.4.2020

سیول

05

12

17.4.2020

شنگھائی

21

13

18.4.2020

شنگھائی

17

14

18.4.2020

سیول

14

15

18.4.2020

گوانگ ژو

04

16

19.4.2020

شنگھائی

19

17

20.4.2020

شنگھائی

26

18

21.4.2020

شنگھائی

19

19

21.4.2020

ہانگ کانگ

16

   

میزان

322

کرشی اڑان پروگرام کے تحت ایئر انڈیا نے ممبئی اور فرینک فرٹ کے درمیان اپنی دوسری پرواز 15 اپریل 2020 کو چلائی تھی۔ یہ پرواز فرینک فرٹ کے لیے 27 ٹن موسمی پھل اور سبزیاں لے کر گئی تھی اور واپسی میں 10 ٹن عام سامان لے کر آئی تھی۔ ایئر انڈیا نے اپنی پہلی کرشی اڑان ممبئی اور لندن کے درمیان 13 اپریل کو چلائی تھی جس کے ذریعے 28.95 ٹن پھل اور سبزیاں لندن بھیجے گئے اور واپسی میں یہ اڑان 15.6 ٹن عام سامان لے کر آئی۔

ایئر انڈیا ضرورت کے مطابق اہم میڈیکل سامان فراہم کرنےکے لیے دوسرے ملکوں کے لیے بھی اپنی مال بردار پروازیں چلائے گی۔ ایئر انڈیا نے  اس طرح کی اپنی پہلی پرواز15 اپریل 2020 کو دہلی- سیشلز- ماریشس – دہلی کے درمیان چلائی تھی جس کے ذریعے سیشلز کے لیے 3.4 ٹن اور ماریشس کے لیے 12.6 ٹن طبی سامان پہنچایا گیا۔

***************

م ن۔ا ج۔ ر ا

U: 1962



(Release ID: 1617446) Visitor Counter : 194