وزارتِ تعلیم
انسانی وسائل کی ترقی اورفروغ کے وزیر نے آن نئی دلی میں اَپر پرائمری سطح کے لئے متبادل تعلیمی کلینڈر جاری کیا
پرائمری سطح کے لئے متبادل تعلیمی کلینڈر وزیرموصوف نے 16؍اپریل 2020 کو جاری کیا تھا
Posted On:
23 APR 2020 1:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23اپریل2020،کووڈ-19 کی وجہ سے گھر پر رہنے کو مجبور طلبہ کو ان کے والدین اور اساتذہ کی مدد سے گھر پر ہی تعلیمی سرگرمیوں میں با معنی طور پر مفید طریقے سے مصروف عمل رکھنے کے لئے این سی ای آر ٹی نے انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کی وزارت کی رہنمائی میں پرائمری اور اَپر پرائمری سطح (درجہ 6 سے درجہ 8) تک کےلئے متبادل تعلیمی کلینڈر وضع کئے ہیں۔ اَپر پرائمری اسٹیج کے لئے یہ متبادل تعلیمی کلینڈر آج انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک کے ذریعے جاری کیا گیا۔ پرائمری اسٹیج کے لئے متبادل تعلیمی کلینڈر بھی انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر کے ذریعے 16؍اپریل 2020 کو جاری کیا گیا ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ یہ کلینڈر اساتذہ کو ازحد دلچسپ اندازمیں، دلچسپ طریقوں سے تعلیم دینے کےلئے دستیاب مختلف النوع ٹیکنالوجیوں اور آلات اور سماجی میڈیا کے ذرائع کے سلسلے میں رہنما خطوط فراہم کرتا ہے، جنہیں سیکھنے والے، والدین اور خود اساتذہ گھر پر بیٹھ کر استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم اس کی تیاری میں جن باتوں کا لحاظ رکھا گیا ہے، ان میں اس طرح کے ذرائع تک ہر کس و ناکس کی رسائی کی سطحوں مثلاً ٹولس موبائل، ریڈیو، ڈیلی ویژن، ایس ایم ایس اور مختلف النوع سوشل میڈیا جیسے نکات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہوں گے، جن کے پاس موبائل میں انٹر نیٹ کی سہولت نہیں ہوگی یا ایسے افراد مختلف النوع سوشل میڈیا ٹولس مثلاً واٹس ایپ، فیس بُک، ٹوئٹر، گوگل وغیرہ کا استعمال کرنے پر قادر نہیں ہوں گے۔ مذکورہ کلینڈر اساتذہ کو والدین کی رہنمائی کا ذریعہ فراہم کرتا ہے، نیز ایس ایم ایس کےذریعے طلبہ کو بھی رہنمائی فراہم کرتا ہے اور اس سلسلے میں موبائل فون یا وائس کال کا سہارا لیا جا سکتا ہے۔ والدین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ابتدائی درجات کے طلبہ کو اس کلینڈر سے استفادہ کرنے میں مدد دیں گے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ بہت جلد بقیہ درجات یعنی درجہ 11اور درجہ 12 اور مضامین کے شعبوں پر اس کلینڈر کے ذریعے احاطہ کر لیا جائے گا۔ یہ کلینڈر دویانگ بچوں (خصوصی ضروریات والے بچوں)، کی ضروریات کی تکمیل کرے گا، آڈیو بُکس، ریڈیو پروگرام، ویڈیو پروگرام کے لنک کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔
کلینڈر میں دلچسپ اور چنوتی بھری سرگرمیوں پر مشتمل ہفتے وار منصوبے شامل ہیں اور ان کے تحت نصاب یا نصابی کتاب سے موضوعاتی حوالہ جات ؍ ابواب بھی دستیاب ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں موضوعات کو لرننگ کے نتائج سے مربوط کیا گیا ہے۔ موضوعات کو لرننگ کے نتائج سے مربوط کرنے کا مقصد اساتذہ اور والدین کے لئے یہ آسانی فراہم کرنا ہے کہ وہ بچوں کی سیکھنے کی پیش رفت کا اندازہ کر سکتے ہیں اور نصابی کتب سے اوپر اٹھ کر بھی انہیں رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔ کلینڈر میں دی گئی سرگرمیوں کے تحت لرننگ آؤٹ کمس یعنی سیکھنے کے نتائج پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور اس لحاظ سے یہ مقصد بچوں کے ذریعے اپنی ریاستوں یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نصاب میں شامل نصابی کتب سمیت کسی دیگر وسیلے سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
یہ کلینڈر آرٹس ایجوکیشن، جسمانی ورزش، یوگ، پیشہ ورانہ ہنرمندیوں سے قبل کی ہنرمندیاں، جیسے تجرباتی اور تدریسی امور پر مبنی سرگرمیوںپر بھی احاطہ کرتا ہے۔ اس کلینڈر میں درجات کے لحاظ سے اور مضامین کے لحاظ سے سرگرمیوں کو ٹیبولر شکل میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کلینڈر میں جو سرگرمیاں شامل ہیں، ان کا تعلق 4زبانوں سے مضامین سے متعلق شعبوں یعنی ہندی، انگریزی، اردوا ور سنسکرت سے ہے۔ یہ کلینڈر حکمت عملیوں کی گنجائش بھی رکھتا ہے، تنا ؤ گھٹاتا ہے اور اساتذہ، والدین اور طلبہ ، تینوں کو بے چینی اور اضطراب سے پناہ دیتا ہے۔کلینڈر میں ای-پاٹھشالہ، این آر او ای آر اورحکومت ہند کے دیکشا پورٹل پر دستیاب ابواب کے لحاظ سے ای-مواد کا لنک بھی شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
(23-04-2020)
U- 1979
(Release ID: 1617436)
Visitor Counter : 396
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam