وزارت اطلاعات ونشریات

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کےلئے ایڈوائزری

Posted On: 22 APR 2020 2:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 22اپریل2020،ملک کے مختلف حصوں میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کی روشنی میں، جن کے تحت میڈیا افراد  کام کے دوران کووڈ-19 کے چھوت کے رابطے میں آئے ہیں، اطلاعات و نشریات کی وزارت نے آج تمام تر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کےلئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

 

وزارت نے مشورہ دیا ہے کہ رپورٹروں، کیمرہ مین حضرات، فوٹوگرافروں وغیرہ کو ، جو ملک کے مختلف حصوں میں کووڈ-19 سے متعلق واقعات پر احاطہ کر رہے ہیں اور جنہیں اس سلسلے میں دیگر مقامات ، محدود کئے گئے زونوں، ہاٹ اسپاٹ اور دیگر کووڈ سے متاثرہ علاقوں تک سفرکرنا پڑتا ہے، انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ضروری صحتی اور متعلقہ حفظ ما تقدم کے اقدامات کرنے چاہئے۔وزارت نے میڈیا ہاؤسیز کی انتظامیہ سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ  اپنے فیلڈ عملے کی ضروری نگہداشت کا خیال رکھے، نیز دفتر میں کام کرنے والے عملے کی بھی خبر گیری رکھے۔

مکمل ایڈوائزری کو درج ذیل لنک پر وزارت اطلاعات  و نشریات کے ویب سائٹ پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔

 

https://mib.gov.in/sites/default/files/Advisory%20to%20Print%20and%20Electronic%20Media.pdf

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ک ا۔

U-1944


(Release ID: 1617061) Visitor Counter : 324