کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
کووڈ-19 وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک میں کیمیاوی اشیاء، کیمیاوی کھادوں اور دواؤں کی فراہمی بہتر بنانے کی خاطر تمام کوششوں کو یکجا کیا جارہا ہے: گوڑا
Posted On:
21 APR 2020 7:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی،21اپریل2020، کیمیاوی اشیاء اور کیمیاوی کھاد کے محکمے کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدا نند گوڑا نے کہا ہے کہ کووڈ-19 وبائی بیماری کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی خاطر ان کی وزارت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے کہ دواؤوں ، کیمیاوی کھادوں اور جراثیم کش، کیمیاوی مادوں کی مناسب مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
جناب گوڑا نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ انھوں نے اپنی وزارت کے تینوں محکموں، محکمہ کیمیاوی کھاد، دوا سازی اور کیمیاوی اشیاء نیز پیٹروکیمیکل کے سکریٹریوں اور دیگر سینئرافسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کسانوں کو کیمیاوی کھادوں، عام پبلک اور صحت خدمات کو ادویات اور کیمیاوی اشیاء نیز جراثیم کش مادوں کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی مرتب کی جائے۔
میٹنگ کے دوران جناب گوڑا نے افسران سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے مابین اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے ساتھ قریبی رابطہ قائم رکھیں تاکہ ضروری اشیا کی فراہمی کا کام بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔
حال ہی میں کیمیاوی اشیا اور کیمیاوی کھاد کے وزیر مملکت جناب من سکھ منڈاویا نے بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیمیاوی اشیاء اور کیمیاوی کھادوں کے محکمے کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ اس میٹنگ کا مقصد کووڈ-19 کے پھیلنے سے پیدا شدہ صورتحال کے پس منظر میں کیمیاوی اشیاء اور پیٹروکیمیکل صنعت کی ضرورت کو پورا کرنا تھا۔ جناب منڈاویا نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بھارت اب ‘‘اس بات میں پورا یقین رکھتا ہے کہ دنیا ایک کنبہ ہے اور وہ بھائی چارے کے نظریے کی آبیاری کرتا ہے’’۔
وزارت نے کہا ہے کہ کیمیاوی کھادوں کی کمپنیاں ا ٓنے والے خریف کے موسم کے لیے کسانوں کو مناسب مقدار میں کیمیاوی کھاد فراہم کرنے کے لیے اپنی پوری صلاحیت سے کام کر رہی ہیں۔ دوا سازی کا شعبہ بھی مناسب مقدار میں ضروری دوائیں تیار کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ ان دواؤوں میں ہائیڈروکسی کلوروکوئن بھی شامل ہے۔ ہائیڈروکسی کلوروکوئن تیار کرنے والا بھارت دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ وہ اپنی اندرون ملک کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے علاوہ ضرورت مند بیرونی ملکوں کو بھی یہ دوا فراہم کر رہا ہے۔ جراثیم کش ادویات میں استعمال ہونے والی ضروری کیمیاوی اشیاء کی تیاری اور فراہمی بھی اطمینان بخش ہیں۔
***************
م ن۔ا ج۔ ر ا
U: 1930
(Release ID: 1617002)
Visitor Counter : 208