عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
سنٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبیونل کی بنچوں کی کارکردگی 3؍مئی 2020 تک موقوف رہے گی
Posted On:
21 APR 2020 3:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21اپریل2020، یہاں اس بات کا ذکر کیا جا سکتا ہے کہ 14؍اپریل 2020 کو جاری کئے گئے پریس نوٹ میں کہا گیا تھا کہ سنٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبیونل کی بینچوں کا کام کاج شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ 20اپریل 2020 کے بعد حکومت کی جانب سےلاک ڈاؤن کے پس منظر میں لئے جانے والے فیصلے کی روشنی میں کیا جائے گا۔
حکومت نے اعلان کیا تھا کہ مخصوص سرگرمیوں کے سلسلے میں لاک ڈاؤن کی شرطوں میں قدرے رعایت دی جائے گی۔ یہ رعایتیں لازمی اشیاء کی سپلائی اور نقل و حمل کو یقینی بنانے، خصوصی خوردنی اناجوں کے نقل و حمل کو یقینی بنانے اور نادار طبقات کے لئے روزی روٹی کی فراہمی کے اقدامات سے متعلق تھیں۔ دفاتر کو داخلے کی اجازت کے بغیر یا کسی بھی جسمانی رابطے کے بغیر ازحد محدود طریقے سے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ یعنی عوام الناس سے کم سے کم رابطے میں آنا ہوگا۔
اب تک جو اطلاعات حاصل ہوئی ہیں، ان سے بھی یہی بات سامنے آئی ہے کہ ہائی کورٹ کام نہیں کر رہے ہیں اور غیر معمولی مقدمات کی سماعت وڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے کی جا رہی ہے۔ تمام مقامات پر بینچیں ہاٹ اسپاٹ پر واقع ہیں۔ بار کے نمائندگان نے بھی اس صورتحال میں مقدمات دائر کرنے یا ان کی پیروی کرنے کے سلسلے میں مشکلات کا اظہار کیا ہے۔
لہذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ سنٹر ل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبیونل کی بینچوں میں اس کے کام کاج اور سماعت وغیرہ کا عمل 3مئی 2020 تک معطل رہے گا۔ ایسےمخصوص دن جس کے سلسلے میں کام کاج کے امکانات تھے انہیں بھی تعطیل قرار دیا جا چکا ہے اور انہیں بھی کام کاج شروع ہونے کے بعد زیر غور لایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U-1911
(Release ID: 1616812)
Visitor Counter : 233
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam