ریلوے کی وزارت

دہلی پولس کی حمایت میں آگے آتے ہوئے کووڈ ڈیوٹی پر تعینات دہلی پولس کے عملے کو روزانہ 10ہزار پانی کی بوتلیں فراہم کرنے کے لئے ریلوے نے انتظامات کئے


جیسے جیسے موسم گرما کی حرارت بڑھ رہی ہے، بھارتی ریلوے اپنے زیر اختیار پی ایس یو ،آئی آر سی ٹی سی کے ذریعے سڑک کے ناکوں اور دیگر مقامات پر کووڈ سے نبرد آزمائی کے لئے تعینات پولس کے عملے کو ریل نیر واٹر بوتل فراہم کررہی ہے


اب تک 50ہزار سے زائد بوتلیں تقسیم کی جاچکی ہیں یہ انتظام 3 مئی تک جاری رہیں گے

Posted On: 21 APR 2020 3:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،21؍اپریل2020:بھارتی ریلوے ، ریلوے کی تنظیموں مثلاً آئی آر سی ٹی سی، آر پی ایف، ژونل ریلوے اور دیگر کی مدد سے لگاتار پیمانے پر کووڈ سے نبرد آزما ہونے کے لئے مربوط طریقے پر ریلوے کی عہد بندگی کے جذبے کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

حال ہی میں اس نے دہلی پولس کے اس عملے کو روزانہ 10 ہزار پانی کی بوتلیں فراہم کرنے کا کام شروع کیا ہے، جو عملہ کووڈ -19کے خلاف نبردآزمائی کے عمل میں سڑکوں پر تعینات ہے۔ اب تک 50ہزار سے زائد بوتلیں تقسیم کی جاچکی ہیں۔

زمین پر از حد دشوار گزار حرارت بھرے ماحول میں پولس کا یہ عملہ 24گھنٹے مصروف عمل رہتا ہے، تاکہ نہ صرف لاک ڈاؤن کے نفاذ کو یقینی بنا سکے، بلکہ چنوتی بھری صورتحال میں ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کے ساتھ مختلف مقامات تک بھی جاسکے۔

پولس کے عملے جیسے، ہراول دستے کے کارکنان کے اس عمل میں اپنی جانب سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جو نہ صرف یہ کہ ان لگاتار کام کرنے والوں کے تئیں ایک طرح کا خراج عقیدت ہے، بلکہ بھارتی ریلوے کی جانب سے کووڈ-19کی نبردآزمائی کی قومی کوشش میں بھارتی ریلوے کی  شرکت کو یقینی بنانے کے لئے بھی ایسا کیا جارہا ہے۔

اس پہل قدمی کے تحت بھارتی ریلوے  نےاپنی سرکاری دائرہ کار کی صنعت آئی آ ر سی ٹی سی کی مدد سے دہلی میں 16اپریل 2020 سے یومیہ بنیاد پر 10ہزار ریل نیر پانی کی بوتلیں مفت بانٹنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ ریل نیر کی ان 10ہزار بوتلوں میں سے ہر بوتل ایک لیٹر پانی کی حامل ہوتی ہے۔ انہیں ناگلوئی میں واقع ریل نیر پلانٹ سے حاصل کیا جاتا ہے۔ اب تک 50ہزار سے زیادہ بوتلیں تقسیم کی جاچکی ہیں۔

یہاں اس بات کا ذکر کیا جاسکتا ہے کہ ریلوے بے لوث ہو کر اور رضاکارانہ بنیادوں پر کووڈ-19کے نتیجوں میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد ضرورتمند افراد کو گرم پکا ہوا کھانا فراہم کررہی ہے۔ ریلوے آئی آر سی ٹی سی کے بنیادی کچن کے توسط سے نیز آر پی ایف وسائل اور این جی اوز کی مدد سے کاغذی پلیٹوں پر دوپہر کے کھانے اور دیگر فوڈ پیکٹس بھی فراہم کرتی آئی ہے۔کووڈ-19کے نتیجے میں نافذ ہوئے قومی لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی ریلوے کی جانب سے مفت پکا ہوا گرم کھاناگزشتہ روز دو ملین کے مارک سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

 

*************

 

 

م ن۔ ن ع

(U: 1913)



(Release ID: 1616805) Visitor Counter : 161