وزارتِ تعلیم
وزیر فروغ انسانی وسائل نے سویم اور سویم پربھا سے متعلق جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
20 APR 2020 7:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20 اپریل : مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل جناب رمیش پکھریال ‘‘نشنک’’ نے آج یہاں نئی دہلی میں نیشنل آن لائن ایجوکیشن پلیٹ فارم سویم (ایس ڈبلیو اے وائی اے ایم ) اور 32 ڈی ٹی ایچ ٹیلی ویزن ایجوکیشن چینلز سویم پربھا کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزارت فروغ انسانی ( ایچ آر ڈی) کے سکریٹری جناب امت کھرے ، یوجی سی کے چیئرمین ڈی پی سنگھ ، اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین جناب انل سہسر بدھے، این سی ای آر ٹی کے چیئرمین جناب رشی کیش سنپتی ، این آئی او ایس کے چیئرمین ،وزارت کے اعلیٰ افسران ، آئی آئی ٹی، مدراس ، آئی آئی ٹی دہلی ، آئی آئی ایم بنگلورو اور آئی آئی آئی ٹی حیدرآباد کے نیشنل کوآرڈینیٹرز اور پروفیسروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔
میٹنگ میں ان اسکیموں کی پیش رفت کا مختصر خاکہ پیش کیا گیا۔ لاک ڈاؤن کی حالت میں سویم کورسیز اور سویم پربھا ویڈیو کی ڈیمانڈ اور استعمال میں کافی اضافہ ہو گیا ہے۔
سویم (ایس ڈبلیو اے وائی ایم )
سویم میں فی الحال 1902 کورسیز دستیاب ہیں ۔ اس کی شروعات کے بعد سے 1.56 کروڑ طلبا کو اس میں داخلہ دیا گیا ہے۔ فی الحال 26 لاکھ سے زائد طلباء ،574 کورسیز پیش کش پر لے رہے ہیں۔ سیلف لرننگ کے لئے 1509 کورسیز دستیاب ہیں۔ سویم( ایس ڈبلیو اے وائی اے ایم )2.0 بھی آن لائن ڈگری پروگرام شروع کرنے میں مدد کی ہے۔ سویم کورسیز کو اے آئی سی ٹی ای ماڈل نصاب پر تیا رکیا گیا ہے اور اس میں فرق کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یوجی سی کی کمیتی کے ذریعہ غیر تکنیکی کورسیز اسی طرح تیار کئے جا رہےہیں۔
یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 1900 سویم کورسیز اور 60000سویم پربھا ویڈیو کو اس علاقائی زبانوں میں منتقل کیا جائے گا اور انہیں طلبا کو دیا جائے گا تاکہ وہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرسکیں۔ زیادہ مقبول مواد اور انجینئرنگ کے پہلے سال میں پڑھائے جانے والے کورسیز کو ترجمے میں ترجیح دی جائے گی۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ترجمہ کے کام میں لامرکزیت لا کر اس کی ذمہ داری نیشنل کو آرڈینیٹروں کو سونپ دی جائے ۔ جنہیں مواد کا ترجمہ کرانے کے لئے طلباء، سرکاری یا پرائیویٹ ایجنسیوں ، دستیاب ٹیکنالوجی جیسی تمام ممکنہ خدمات کو بروئے کار لانے کی اجازت ہوگی۔
پورا پروجیکٹ جلد ہی شروع ہوگا اور مقررہ وقت کے اندر مکمل ہو جائے گا۔ سب سے پہلے مقبول کو رسیز اور ویڈیوز کا کام کیا جائے گا ۔ کم سے کم ممکنہ وقت کے اندر اس کام کو مکمل کرنے کی غرض سے پورے ملک کے تعلیمی اداروں سے اس کام میں تعاون کرنے کے لئے کہا جائے گا۔ ہر ایک نیشنل کو آرڈینیٹر ( این سی )،23 اپریل تک وزارت فروغ انسانی وسائل (ایم ایچ آر ڈی) کو ( ای میل: NMEICT@nmeict.ac.in) کو اپنا منصوبہ عمل پیش کر دے گا۔
مواد کے ترجمہ، فرق والے حصہ کے لئے نئے مواد تیار کرنے اور کریڈٹ ٹرانسفر کی منظوری کے کام میں نیشنل کو آرڈینیٹروں کو ہر ممکنہ مدد کرنے کے لئے تمام آئی آئی ٹی کے ڈائرکٹروں کے لئے ایڈوائزری جاری کی جائے گی۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ یوجی سی اور اے آئی سی ٹی ای ، سویم کریڈٹس کی منظوری کے لئے یونیورسٹیوں اور اداروں کے درمیان تال میل قائم کریں گے۔ اس سے طلبا ایم او اوسی کے توسط سے مختلف کالجوں میں اپنا کورس مکمل کر سکیں گے۔
اس سے شعبوں کی بھی سویم کےتحت زیادہ سے زیادہ کورسیز پیش کرنے کی حوصلہ افزائی ہوئی اور ان کے کیریئر کے لئے مناسب ترغیبات دی جائیں گی۔
مزید براں یو جی سی سے داخلہ کے مجموعی تناسب میں اضافے کے لئے آن لائن اور فاصلاتی تعلیم کے تعلق سے رہنما خطوط وضع کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
سویم(ایس ڈبلیو اے وائی ایم) پربھا
سویم پربھا، 32 ڈی ٹی ایچ چینلوں کا ایک گروپ ہے جو جی سیٹ-15 کے توسط سے پورے ہفتہ چوبیس گھنٹے اعلیٰ معیار کے تعلیمی پروگرام ٹیلی کاسٹ کرنے کے لئے مخصوص ہے۔ ہر روز کم از کم چار گھنٹے نئے مواد پیش ہوں گے جو دن بھر میں پانچ بار دہرائے جائیں گے۔ اس سے طلبا کو اپنی سہولت کے وقت کا انتخاب کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔
اس سلسلے میں درج ذیل فیصلے کئے گئے ہیں:
* دستیاب مواد کی مناسبت سے چینلوں کی تقسیم کا امکان اور نئے ناظرین کی تلاش۔
* یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو لوگ ودیا دان پروگرام کے تحت تعاون کے خواہاں ہیں ان سے مواد حاصل کر کے سویم پربھا میں اسے مزید بہتر بنایا جائے ۔ سویم پربھا پر اس مواد کو اپ لوڈ کرنے سے قبل مواد کی منظوری کے لئے ہر ایک این سی کے ذریعہ موضوع کے ماہرین کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
* آئی آئی ٹی-پی اے ایل کے چار چینلوں کے مواد کے ترجمہ کے لئے سی بی ایس ای، این آئی او ایس کی آئی آئی ٹی دہلی ہر ممکنہ مدد کریں گے۔ اس معاملہ پر وزارت فروغ انسانی (ایم ایچ آر ڈی ) کے جوائنٹ سکریٹری (آئی ای سی ) کے ذریعہ کا رروائی کی جائے گی۔
میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں پر عمل در آمد کے لئے وزارت کے ذریعہ جائزہ لیا جائے گا۔
****************
م ن۔ش س ۔م ف
U: 1871
(Release ID: 1616638)
Visitor Counter : 268