ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے نے مفت خوراک تقسیم کرنے میں 20 لاکھ کا نشان پار کیا
کووڈ – 19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں تقریباً 300 مقامات پر کھانا تقسیم کیا گیا
بھارتی ریلوے کی تنظیموں نے ہزاروں لوگوں کو روزانہ پکا ہوا گرم کھانا تقسیم کرنے کے لئے اشتراک کیا
Posted On:
20 APR 2020 3:11PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 20 اپریل / بھارتی ریلوے کے ذریعے کووڈ – 19 کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران پکا ہوا کھانا تقسیم کرنے کا نشانہ آج 20 لاکھ سے تجاوز کر گیا اور اب تک 20.5 لاکھ سے زیادہ خوراکیں تقسیم کی گئیں ۔
عالمی وباء نے ایک غیر معمولی صورت حال پیدا کر دی ہے ، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ بھوک کا شکار ہو رہے ہیں ۔ لاک ڈاؤن اور اِس وباء سے سب سے زیادہ متاثر اِدھر اُدھر پھنسے ہوئے لوگ ، دہاڑی مزدور ، دوسری جگہ سے آئے مزدور ، بچے ، قلی ، بے گھر افراد ، غریب اور نادار لوگ ہیں ۔
بھارتی ریلوے کی دیگر تنظیموں کے بڑی تعداد میں عملے کے افراد نے کووڈ – 19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد 28 مارچ ، 2020 ء سے ضرورت مند افراد کو پکا ہوا کھانا فراہم کرنے کے لئے انتھک محنت کی ہے ۔ ریلوے ، آئی آر سی ٹی سی کے باورچی خانوں ، آر پی ایف کے وسائل اور غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے دوپہر کا کھانا کاغذ کی پلیٹوں میں اور رات کے کھانے کے لئے پیکٹ بناکر بڑی تعداد میں پکا ہوا کھانا فراہم کر رہے ہیں ۔ خوراک کی تقسیم کے دوران سوشل ڈسٹینسنگ اور صفائی ستھرائی کا پورا خیال رکھا جاتا ہے ۔
خوراک کی تقسیم آر پی ایف ، جی آر پی ، مختلف زونس کے تجارتی محکموں ، ریاستی سرکاروں ، ضلع انتظامیہ اور غیر سرکاری تنظیموں کی مدد سے کی جا رہی ہے ۔
آئی آر سی ٹی سی کے نئی دلّی ، بنگلور ، ہبلی ، ممبئی سینٹرل ، احمد آباد ، بھوساول ، ہاوڑہ ، پٹنہ ، گیا ، رانچی ، کٹیہار ، دین دیال اپادھیائے نگر ، بالاسور، وجے واڑہ ، کھردہ ، کٹپاڈی ترو چرا پلی ، دھنباد ، گوہاٹی ، سمستی پور ، پریاگ راج ، اٹارسی ، وشاکھا پٹنم ، چینگل پٹو ، پنے ، حاجی پور ، رائے پور اور ٹاٹا نگر میں واقع شمالی ، مغربی ، مشرقی ، جنوبی اور جنوب وسطی زون کے باورچی خانوں کے سرگرم تعاون سے آج 20 اپریل ، 2020 ء تک 20.5 لاکھ سے زیادہ پکی ہوئی خوراکیں تقسیم کی جا چکی ہیں ۔
ان میں سے 11.6 لاکھ پکی ہوئی خوراکیں آئی آر سی ٹی سی ، 3.6 لاکھ خوراکیں آر پی ایف نے فراہم کی ہیں ، جب کہ 1.5 لاکھ خوراکیں ریلوے کے تجارتی اور دیگر محکموں کے ذریعے فراہم کی گئی ہیں ۔ 3.8 لاکھ خوراکیں ریلوے تنظیموں کے ساتھ کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے فراہم کی گئی ہیں ۔
آر پی ایف نے آئی آر سی ٹی سی ، ریلوے کے محکموں اور این جی اوز کے ذریعے تیار کردہ کھانا ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ 28 مارچ ، 2020 ء کو 74 مقامات پر 5419 ضرورت مند لوگوں کو خوراک تقسیم کرنے کے ساتھ ، اس کام کا آغاز کیا گیا تھا ، جس میں لوگوں کی تعداد روزانہ بڑھ رہی ہے ۔ ان تقریباً ملک کے 300 مقامات پر آر پی ایف کے ذریعے روزانہ 50000 لوگوں کو کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے ۔
بھارتی ریلوے کی تنظیموں نے جتنا ممکن ہو سکے ، اتنے لوگوں کی مدد کے لئے آپس میں تال میل قائم کیا ہے اور ہزاروں لوگوں کو روزانہ پکا ہوا گرم کھانا کھلا رہے ہیں اور ان کے لئے امید کی کرن ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (20-04-2020)
U. No. 1884
(Release ID: 1616545)
Visitor Counter : 314
Read this release in:
Kannada
,
Tamil
,
Telugu
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Malayalam