امور داخلہ کی وزارت

ای –کامرس کمپنیوں کو قبل کی طرح ہی لازمی اشیاء کی فروخت کی اجازت رہے گی


ریاستیں،ای-کامرس سمیت لازمی اشیاء کی پوری سپلائی چین کی بلا رکاوٹ نقل و حمل کو یقینی بنائیں

Posted On: 19 APR 2020 6:45PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،19 اپریل   :   وزارت امور داخلہ ( ایم ایچ اے ) نے تمام وزارتوں؍ محکموں کے لئے نظرثانی شدہ مربوط رہنما خطوط کے تحت بعض سرگرمیوں کی استثنائی کے لئے آرڈر جاری کئے ہیں۔


(https://www.mha.gov.in/sites/default/files/MHA%20order%20dt%2015.04.2020%2C%20with%20Revised%20Consolidated%20Guidelines_compressed%20%283%29.pdf),

 

کووڈ-19 کے خلاف جنگ کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن کے سلسلہ میں آج کے آرڈر میں مربوط نظر ثانی شدہ رہنما خطوط کی شق 14( وی) جو ای-کامرس کمپنیوں سے متعلق ہے۔ اس سے انہیں باہر کردیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں یہاں ایک بار پھر وضاحت کی جاتی ہے کہ غیر لامی اشیاء کے سلسلے میں ای-کامرس کمپنیوں پر پابندی عائد رہے گی لیکن وہ لازمی اشیاء کا کاروبار کر تی رہیں گی جس کی انہیں قبل اجازت دی گئی تھی۔ اس کی اجازت ان رہنما خطوط کی شق13( آئی) کے تحت جاری رہے گی ۔

وزارت امور داخلہ نے اس کی اطلاع تمام ریاستوں؍مرکز  کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو دے رہی ہے اور ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تمام فیلڈ ایجنسیوں سے اس کی وضاحت کر دیں اور عوام کے درمیان بھی  اس خبر کو پہنچا دیں تاکہ ای –کامرس سمیت لازمی اشیاء کی پوری سپلائی چین کی بلا رکاوٹ نقل و حمل یقینی بن سکے ۔ ان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایم ایچ اے کے احکامات کی روشنی  میں ریاستی حکومتوں ؍یوٹی  انتظامیہ کے ذریعہ جاری کردہ  رہنما خطوط ؍احکامات میں  مناسب تبدیلی کر لیں جس سے آرڈر کے ترمیم شدہ حصہ کی  وضاحت ہو سکے۔

 

Click here to see the Official Communication to States/UTs

 

****************

 

 

م ن۔ش س ۔م ف

U: 1871



(Release ID: 1616417) Visitor Counter : 203