سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی بی ٹی – بی آئی آر اے سی نے کووڈ-19 تحقیقی کنشورشیئم کی تشکیل کی بات کی


تشخیصی، ٹیکہ، معالجاتی اور دیگر شعبوں کے سلسلے میں تجاویز مطلوب ہیں

سرمایہ فراہمی کے لئے 16تجاویز کی سفارش کی گئی

Posted On: 20 APR 2020 10:41AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 20اپریل2020،بایو ٹیکنالوجی اور بایوٹیکنالوجی صنعتی تحقیقی امداد کونسل نے کووڈ-19 تحقیقی کنشورشیئم کے سلسلے میں درخواستیں طلب کی تھیں۔ اس کال کے پہلے مرحلے کا خاتمہ 30مارچ 2020 کو ہو گیا اور اس دوران تعلیمی شعبے اور صنعت کی جانب سے 500 درخواستیں موصول ہوئیں۔ تا حال اس سلسلے میں کثیر پہلوئی نظرثانی کا عمل جاری ہے اور 16 تجاویز جن کا تعلق آلات، تشخیصی سازوسامان، ٹیکہ، وغیرہ سے ہے، معالجاتی اور دیگر دخل اندازیوں کے سلسلے میں ان تجاویز کو سرمایہ فراہمی امداد کے لئے سفارش حاصل ہوئی ہے۔

 

اس امر کو یقینی بنانے کےلئے کہ ٹیکہ لگوانے والے امیدواران مختلف النوع پلیٹ فارموں کا استعمال کر رہے ہیں اور یہ پیش رفت کے مختلف مراحل میں ہیں۔ لہذا اس سلسلے میں کثیر پہلوئی طریقہ کار اپنایا جانا ضروری ہے۔ لہذا قومی بایو فارما مشن کے سرمایہ سے اس تحقیقی کونسل کے لئے تیزی سے سرمایہ فراہم کیا جاتا ہے۔ہائی رسک والے گروپوں کے تحت آنے والے ایسے امیدواران، جنہیں ٹیکے لگائے گئے ہیں تاکہ انہیں فوری طور پر تحفظ فراہم کرایا جا سکے، نیز نوویل ویکسین امیدواران کو اس کال کے تحت تجاویز کے انتخاب کے وقت زیر غور لایا گیا تھا۔سرمایہ فراہمی کی شکل میں امداد کی سفارش کیڈیلا ہیلتھ کیئر لمیٹیڈ کے سلسلے میں کی گئی ہے، جو نوول کورونا وائرس ایس اے آر ایس کو وی-2 کے سلسلے میں ڈی این اے پر مبنی ایک ویکسین وضع کرے گی اور بھارت بایوٹیک انٹرنیشنل لمیٹیڈ برائے کووڈ -19 ٹیکے کے سلسلے میں کام کرے گی اور اس کے لئے مخصوص ٹیکوں اور پانی سے  پیدا ہونے والی بیماریوں کے تحت اپنائے جانے والے پلیٹ فارم کا استعمال کیا جائے گا۔ مزید براں بی سی جی ٹیکے (وی پی ایم 1002)، جو ازحد رسک والی آبادی کے لئے منصوبے کے تحت لائے گئے ہیں، انہیں مرحلہ تین کے تحت انسانوں پر تجربے سے گزارا جائے گا اور اس سلسلے میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ (ایس آئی آئی پی ایل) کو سرمایہ فراہم کیا جائے گا۔ مالی مدد کے لئے قومی انسٹی ٹیوٹ آف امیونولوجی کونوول ٹیکہ وضع کرنے کا پلیٹ فارم بنانے کے لئے امداد کا مستحق قرار دیا گیا ہے تاکہ وہ ایس اے آر ایس –سی او وی-2ٹیکہ وضع کر سکیں۔

 

کووڈ -19 کے مشتبہ حاملین کے سلسلے میں بغیر رابطے میں آئے ہوئے مخصوص الٹرا سونک سینسر اسکریننگ اور حفظانِ صحت پیشہ وران کے لئے نوویل پی پی ای کی اندرون ملک تیاری کےلئے بھی امداد فراہم کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

U-1866            


(Release ID: 1616291) Visitor Counter : 255