وزارت خزانہ

براہ راست ٹیکسوں اور کسٹم کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) نے کووڈ-19 کی صورتحال میں جی ایس ٹی ٹیکس دہندگان کی مدد کرنے کا تہیہ کیا ہو ا ہے

Posted On: 17 APR 2020 9:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17,- اپریل 2020/ براہ راست ٹیکسوں   اور کسٹم کے مرکزی بورڈ   (سی بی آئی  سی) نے کہا ہے  کہ وہ کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال میں  جی ایس ٹی  ٹیکس دہندگان  کی مدد کرنے کے سلسلہ میں  پوری طرح پر عزم ہے۔

 30 مارچ 2020 سے  سی بی آئی سی نے5575 کروڑ روپے کی مالیت کے  12923 مالیت کی رفنڈ درخواستوں پر عمل پورا کیا ہے ۔اس سے صرف پچھلے ہفتے 3854 کروڑ روپے کی مالیت کے   7873 دعووں کا کام مکمل کیا تھا۔

 سی بی آئی سی نے   کہا ہے    کہ   اس نے  اپنے سرکلر نمبر 133 مورخہ 31 مارچ 2020 کو  جی  ایس ٹی ریٹرن  فائل کرنے والوں  کی مدد کے لئے  ایک تجارتی  اور کاروبار  دوست  کوشش کی تھی۔  اس کا مقصد یہ تھا   کہ جی  ایس ٹی ریٹرن فائل کرنے والے آئی ٹی سی رفنڈ جلد داخل کرسکیں اور بات کا مقصد یہ بھی تھا کہ    متعلقہ معلومات کی غیر موجودگی میں  غلط آئی  ٹی سی دعووں کو پورا نہ کیا جاسکے۔   اس معلومات کو  سوشل میڈیا  اور میڈیا کے   بعض طبقوں میں  غلط  سمجھا جارہا ہے  جس سے  کووڈ-19 کے حالات میں  ٹیکس ادا کرنے والوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

سی بی آئی سی   نے کہا ہے کہ یہ قدم    جی ایس ٹی کونسل کی منظوری سے   اس کی 39ویں میٹنگ  میں کئے  گئے فیصلے کے مطابق ہے جو 14 مارچ 2020 کو   منعقد ہوئی تھی۔  اس کا مقصد یہ  ہے کہ  ٹیکس دہندگان کو آئی ٹی سی ریفنڈ کے معاملے میں   تاخیر کو کم کیا جائے   اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے   کہ  جعلی   آئی   ٹی سی دعووں کو   پروسیس نہ کیا جائے۔  ٹیکس دہندگان سمیت  مختلف  ساجھے داروںکی طر ف سے  اس سلسلہ میں  جی ایس ٹی سی  کے علم میں  شکایت لائی گئی تھی۔ نوٹس کیا گیا کہ بہت سا وقت اس تصدیق میں لگ جاتا ہے  کہ آیا خدمات اور /یا رفنڈ کے دعووں کے سلسلہ میں بعض  زمروں کی بڑی مشینوں وغیرہ پر کریڈٹ  سے فائدہ اٹھایا جاچکا ہےیا نہیں۔

سی بی آئی سی نےکہا ہے کہ    تاجروں کی طرف سے   دعووں کی پروسیسنگ کے وقت   اس طرح کی معلومات پیش کرنے سے دشواریوں پر توجہ دینے سے اور ان کی پابندی پر  آنے والی اضافہ شدہ لاگت   کو کم کرنے کے لئے   جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں  فیصلہ کیا گیا تھا  کہ  کلاسی فیکشن کوڈ   کے اعلان کو   درخواست ہی کا ایک حصہ بنادیا جائے۔  جی ایس ٹی کونسل نے   اسی میٹنگ میں    یہ فیصلہ بھی کیا تھا   کئی مالی برسوں کے   ٹیکس کی   مدتوں کو   ایک ساتھ ملانے کی اجازت دی جائے   تاکہ   برآمد کار  ریفنڈ کے دعوے   آسانی کے ساتھ پورے  کرسکیں۔   اس کا اطلاق   ان درخواستوں پر ہوگا  جو  31 مارچ 2020 کے بعد داخل کی گئی ہیں۔     یہ بات بھی نوٹ کرنے کی ہے   اس طرح کی تمام درخواستیں  دینے کی  تاریخ    جو 20 مارچ 2020  اور 29 جون  2020 کے درمیان آتی ہے  ، اسے بڑھاکر    30 جون   2020 کردیا گیا ہے۔

سی بی آئی سی نے  وضاحت کی ہے   کہ سرکلر نمبر 133   (مورخہ 31 مارچ 2020)  ایچ ایس این   /ایس اے سی کوڈ  رفنڈ کی درخواست    دینے کے   ساتھ   قائم کی گئی  ضرورت کے سلسلہ میں ہے۔جی ایس ٹی قانون   خدمات  اور /یا بڑی بعض زمروں کی  بڑی مشینوں کی صورت میں  فائدہ اٹھائے گئے  کریڈٹ   کے ریفنڈ کی اجازت نہیں دیتا ۔ مثال کے طور پر بڑی مشینوں کا آئی ٹی  سی  ریفنڈ   برآمدات   اور دیگر  صفر درجہ والی    سپلائیوں  کی وجہ سے   آئی ٹی سی کے    رفنڈ   کی اجازت میں شامل نہیں ہے۔ اس کے علاوہ آئی ٹی سی   جو خدمات   اور بڑی مشینوں پر     حاصل کرلیا گیا ہو، اسے  انورٹیڈ   اسٹرکچر  رفنڈ زمرے میں   واپس کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

 

م ن۔ ج۔ ج

Uno-1816



(Release ID: 1615790) Visitor Counter : 204