وزارت دفاع

خصوصی ٹرین نے فوجی افراد کو سرحد پر پہنچایا

Posted On: 17 APR 2020 6:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17,- اپریل 2020/ ایک  خصوصی ٹرین نے   تقریباً 950  فوجی افراد کو  ، جنہوں نے بنگلور،  بلگام اور سکندر آباد میں   فوجی تربیتی اداروں  میں اپنے پیشہ ور انہ کورس   مکمل  کرلئے تھے اور   شمالی بھارت میں  آپریشنل علاقوں میں اپنے یونٹوں میں  شمولیت اختیار کرنے والے   تھے،  انہیں آج  یعنی 17 اپریل سے  بنگلور سے  لے جانا شروع کردیا ہے۔  ان تمام افراد نے لازمی  قرنطیہ مدت پوری کرلی ہے اور یہ  طبی اعتبار سے  بالکل فٹ ہیں۔  ان کو لے کر جانے والی ٹرین 20 اپریل 2020 کو اپنی  منزل پر پہنچ جائے گی۔

ایک سینٹی ٖٹائزیشن ٹنل   قائم کرنے کے علاوہ   کووڈ-19 سے   بچنے کی تمام   احتیاطی تدابیر  اختیار کرلی گئی    جن میں پلیٹ فارموں ، ڈبوں  اور سامان وغیرہ کو  جراثیم سے پاک کرنے   کے انتظامات شامل ہیں۔  اس سلسلہ میں تیاری اور اسکریننگ کے لئے   ایک دوسرے سے فاصلہ  برقرار رکھنے کویقینی بنایا گیا۔

ملک کے   شمال مشرقی حصے میں  تعیناتی کے لئے   دیگر فوجیوں کو اپنے اپنے یونٹوں   میں  پہنچانے کے لئے دوسری ٹرین بعد میں چلائی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-04-17at17.05.51(1)3PBJ.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-04-17at17.05.5129DW.jpeg

 

م ن۔ ج۔ ج

Uno-1814


(Release ID: 1615774) Visitor Counter : 190