صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19کے سلسلے میں تازہ ترین تفصیلات

Posted On: 16 APR 2020 6:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،16؍اپریل2020:حکومت ہند کووڈ-19کی روک تھام ،اس پر قابو حاصل کرنے اور اس کے انتظام کے لئے ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر مشترکہ کوششوں میں مصروف ہے۔ ان پر باقاعدگی سے نظر ثانی اور نگرانی کی جارہی ہے اور یہ کام اعلیٰ سطح پر انجام دیا جارہا ہے۔

صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے گزشتہ روز بھارت میں کووڈ -19 کی روک تھام کے اقدامات کے سلسلے میں صحتی کارکنان اور سینئر افسران نیز عالمی ادارہ صحت کے فیلڈ افسران کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا، اس دوران صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن کو ڈبلیو ایچ او کے افسران کو جو ضلعی سطح پر مصروف عمل ہیں اور کلسٹر اور آؤٹ بریک روک تھام کے لئے چھوٹے سطح کے منصوبے وضع کرنے کی غرض سے تکنیکی تال میل بنانے کا کام کررہے ہیں ،یعنی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے افسران کے مل کر مصروف عمل ہیں اور اضلاع کی لگاتار نگرانی اور جانچ پرکھ کے لئے حکمت عملی وضع کررہے ہیں۔ان کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ڈبلیو ایچ او کی قومی پولیو نگرانی نیٹ ورک ٹیم صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کو جاری نگرانی کے عمل کو مزید مستحکم بنانے میں مدد دے گی اور ساتھ ہی ساتھ ترسیلی منظر نامے اور جانکاری میں آنے والے معاملات کی ٹیسٹنگ میں بھی اپنی خدمات پیش کرے گی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری(سی آئی آئی )کے قائدین کے ساتھ ایک باہمی گفت و شنید کا بھی اہتمام کیا، جہا ں انہوں نے پی ایم کیئرس فنڈ میں دئیے گئے ان کے عطیات میں ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ان قائدین کو یقین دلایا کہ حکومت انہیں درپیش مسائل سے بخو بی بھی آگاہے۔انہوں نے قائدین کے بعد خدشات کی بھی تردید کی اور معیشت کے احیا کے لئے کئے جارہے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کووڈ-19 کی جانب سے ملک میں پیدا کی گئی چنوتیوں کے پش منظر میں انہیں میک ان انڈیا کے تحت فراہم کردہ مواقع سے استفادہ کرنے کی تلقین کی، تاکہ ملک بحرانی حالات میں حفظان صحت کے سازو سامان کے معاملے میں زیادہ خود کفیل بن سکے۔

 

*************

 

م ن۔ ن ع

 

(U: 1791)



(Release ID: 1615385) Visitor Counter : 193