پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
پی ایم جی کے وائی پیکیج کے ایک حصے کے تحت ای پی ایف او نے 15 دنوں کے اندر 3.31لاکھ کووڈ-19دعوے نمٹائے
تقریبا 950کروڑروپے تقسیم کئے گئے
Posted On:
16 APR 2020 7:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16اپریل2020،کووڈ-19 وبائی مرض سے نمٹنےکے لئے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے وائی) پیکیج کے ایک حصے کے طور پر 28مارچ 2020 کو تجاویز کی مشہتری کی گئی تھی، جس کی رو سے ای پی ایف اسکیم سے خصوصی وِتھ ڈرال یعنی رقم کی نکاسی کا عمل کیا جا سکتا ہے، اس قدم نے ملک کے ورکنگ کلاس کےلئے بروقت راحت فراہم کی ہے۔
اس پروگرام کے نفاذ کے وقت سے محض 15دنوں کے اندر امپلائیز پروویڈنٹ فند آرگنائزیشن (ای پی ایف او ) نے 3.31لاکھ دعوے نمٹاتے ہوئے 946.49کروڑروپے تقسیم کئے ہیں۔ اس کےعلاوہ اس اسکیم کے تحت رعایت شدہ پی ایف ٹرسٹوں کے ذریعے 284کروڑروپے کی رقم بھی تقسیم کی گئی ہے، جس میں قابل ذکر ٹی سی ایس ہے۔
ای پی ایف نے بحران کے دوران اپنے اراکین کی خدمت کا عہد کر رکھا ہے اور ای پی ایف او دفاتر لازمی خدمات کو اس مشکل گھڑی میں بھی جاری رکھنے کےلئے کام کر رہے ہیں تاکہ کام کاج کا سلسلہ برقرار رہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن ان خدمات کی فراہمی نے ضرورتمند سبسکرائبروں کےلئے کافی راحت فراہم کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
(16-04-2020)
U-1792
(Release ID: 1615342)
Visitor Counter : 181
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada