امور داخلہ کی وزارت

وزارت داخلہ نےکووڈ -19 سے نبردآزما ہونے کےلئے عائد لاک ڈاؤن کی بندشوں کے معاملے میں  چھوٹی موٹی جنگلاتی پیداوار، پودھ کاری، این بی ایف سی، امداد باہمی پر مبنی قرض سوسائیٹیوں اور دیہی علاقوں میں تعمیرات سے متعلق چند سرگرمیوں کے سلسلے میں  استثنائی سے متعلق احکامات جاری کئے

Posted On: 17 APR 2020 10:42AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17اپریل2020،وزارت داخلہ نے  تمام وزارتوں ؍ محکموں کے نام ایک احکام جاری کیا ہے، جس کا تعلق مربوط نظر ثانی شدہ رہنما خطوط سے ہے اور اس کے تحت چند سرگرمیوں کو لاک ڈاؤن بندشوں کے دوران استثنائی فراہم کی گئی ہے۔

 (https://www.mha.gov.in/sites/default/files/MHA%20order%20dt%2015.04.2020%2C%20with%20Revised%20Consolidated%20Guidelines_compressed%20%283%29.pdf),

 

یہ احکام لاک ڈاؤن کی  بندشوں کے دوران درج ذیل چند سرگرمیوں کے سلسلے میں استثنائی فراہم کرتا ہے۔

1.درج فہرست قبائل اور جنگلاتی علاقے میں رہنے والے دیگر باشندگان کے ذریعے چھوٹی موٹی جنگلاتی پیداوار (ایم ایف پی)، کو حاصل کرنا، ان کو یکجا کرنا اور ان کی پروسیسنگ ؍ غیر  چوبی جنگلاتی پیداوار (این ٹی ایف پی)۔

2.بانس، ناریل، چھالیا، کوکو، مسالوں کی  پودھ کاری اور ان کی فصل اکٹھا کرنا، ڈبہ بندی، پیکیجنگ، فروخت اور مارکیٹنگ۔

3.نان بینکنگ مالی ادارے (این بی ایف سی)، جن میں ہاؤزنگ فائنانس کمپنیاں، (ایچ ایف سی)، اور چھوٹی مالیاتی کمپنیاں (این بی ایف سی-ایم ایف آئی) ، شامل ہیں۔

4.امداد باہمی کی قرض سوسائیٹیاں۔

5.پانی کی سپلائی اور صفائی ستھرائی سمیت دیہی علاقوں میں تعمیرات سے متعلق سرگرمیاں۔اس میں بجلی کی ترسیل کی لائنوں کا بچھایا جانا یا کھمبے کھڑے کیا جانا اور ٹیلی مواصلات آپٹیکل فائبر کو بچھایا جانا اور کیبل ڈالنا، نیز متعلقہ سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔

 

احکام سے متعلق ڈاکیومنٹ ملاحظہ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U- 1794


(Release ID: 1615306) Visitor Counter : 202