وزارت خزانہ

مرکزی حکومت نے کووڈ-19لاک ڈاؤن کے دوران  ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے صحت اور موٹر گاڑی (تھرڈ پارٹی) بیمہ پالیسی ہولڈروں کو پریمیئم کی ادائیگی 15 مئی تک کرنے کی اجازت دی


اس رعایتی مدت کے دوران دعوؤں کو آسانی کے ساتھ نمٹانے کے امر کو بھی یقینی بنایا جائے گا

Posted On: 16 APR 2020 11:23AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16اپریل2020،ایسے پالیسی ہولڈروں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے جن کی صحت اور موٹر (تھرڈ پارٹی) بیمہ پالیسیاں کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران تجدید کے عمل سے گزرنی ہیں، مرکزی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے اس زمرے کے پالیسی ہولڈروں کو یہ آسانی فراہم کی ہے کہ وہ اپنے پریمیئم کی ادائیگی 15 مئی تک کر سکتے ہیں ۔ اس نوٹیفکیشن کی وجہ سے رعایتی مدت کے دوران دعوؤں کے سلسلے میں بلا روک ٹوک ادائیگی ہو سکے گی۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے پالیسی ہولڈر، جن کی صحت یا موٹر گاڑی تھرڈ پارٹی بیمے سے متعلق پالیسی کی تجدید کی تاریخ اسی مدت کے دوران آنی ہے یعنی 25 مارچ 2020 سے 3 مئی 2020 کے دوران ادائیگی کرنی ہے اور جو لوگ  تجدید کے لئے اپنے پریمیئم کی ادئیگی ملک کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے نہیں کر سکتے، یعنی کووڈ -19 یا کورونا وائرس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے پس منظر میں ایسا کرنے سے معذور ہیں، انہیں اجازت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے بیمہ کی پالیسیوں کی تجدید کے لئے مذکورہ ادائیگیاں 15مئی 2020 سے قبل تک کر سکیں گےتاکہ ان کی موٹر گاڑی تھرڈ پارٹی بیمہ سہولت انہیں دستیاب رہے، اس سلسلے میں جو بھی دعوے ہوں گے، انہیں اس رعایت کی مدت کے دوران نمٹایا جا سکے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U-1760            



(Release ID: 1614936) Visitor Counter : 197