وزارت خزانہ
کووڈ-19 وبائی مرض کی صورتحال کے دوران ٹیکس دہندگان کی مدد کے لئے سی بی ڈی ٹی نے ایک ہفتے کے اندر 4250کروڑ روپے کے بقدر کے 10.2لاکھ سے زائد ریفنڈ کئے
Posted On:
15 APR 2020 5:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15اپریل2020،8؍اپریل 2020 کے پریس نوٹ کے سلسلے میں لئے گئے حکومت کے فیصلے کے مطابق ، جس کا تعلق 5 لاکھ روپے تک کےالتوائی آمدنی ٹیکس ریٹرن سے ہے اور جس کا مقصد کووڈ -19 وبا کی صورتحال کے دوران ٹیکس دہندگان کی مدد کرنا ہے ، براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ (سی بی ڈی ٹی)، نے آج کہا کہ اس نے پہلے ہی یعنی 14 اپریل 2020 کو 4250کروڑ روپے کی مجموعی رقم کی شکل میں 10.2لاکھ ریفنڈ جاری کر دیئے ہیں۔ یہ وہ ریفنڈ ہیں، جو 20-2019کے مالی سال میں 31مارچ 2020 تک جاری کئے گئے پہلے کے 2.50کروڑ کے ریفنڈ کے علاوہ ہیں۔ اس طریقے سے 1.84لاکھ کروڑ روپے کے ریفنڈ جاری کئے گئے تھے۔
سی بی ڈی ٹی نے مزید کہا ہے کہ اس ہفتے کے دوران 1.75لاکھ سے زائد ریفنڈ اجرا کے مراحل میں ہیں۔
ان ریفنڈ کے سلسلے میں یہ بات اہم ہے کہ یہ براہ راست 5سے7 کام کاج کے دنوں کے اندر ٹیکس دہندگان کے کھاتوں میں پہنچ جائیں گے۔ تاہم 1.74لاکھ معاملات میں ٹیکس دہندگان کی جانب سے اپنے ٹیکس مطالبات کے سلسلے میں ان کے ای-میل رد عمل کا انتظار ہے اور اس سلسلے میں انہیں ایک ریمائنڈر بھی ارسال کیا گیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ 7دنوں کے اندر اپنا جواب دیں تاکہ اسی لحاظ سے ریفنڈ کو پروسیس کیا جا سکے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آمدنی ٹیکس محکمے کی جانب سے جاری کئے جانے والے مذکورہ ریمائنڈر ای-میل در اصل ٹیکس دہندگان کے فائدے کے لئے جاری کئے گئے ہیں، کیونکہ ان کے ذریعے انہیں ان کے بقایہ مطالبات کی تصدیق کرنے کےلئے کہا گیاہے، ان سے ان کے بینک کھاتوں اور غلطیوں اور ریفنڈس جاری کئے جانے سے قبل دیگر سقم سے بھی آگاہ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
سی بی ڈی ٹی نے اپیل کی ہے کہ یہ بات ٹیکس دہندگان کے مفاد میں ہے کہ وہ اپنی جانب سے جلد از جلد ارسال کردہ ای-میل کا جواب دیں تاکہ ریفنڈ پروسیس کئے جا سکیں اور جلد از جلد ان کا اجرا ممکن ہو سکے۔ سی بی ڈی ٹی نے ٹیکس دہندگان سے گزارش کی ہے کہ وہ فوری طور پر آمدنی ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والے ای میل کے سلسلے میں اپنے ذاتی ای میل اور لاگ اِن اور اپنی ای فائلنگ اکاؤنٹ کو جانچ پرکھ لیں۔
سی بی ڈی ٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ اُس کی جانکاری میں یہ بات آئی ہے کہ سوشل میڈیا سمیت کچھ میڈیا کے تحت سی بی ڈی ٹی کی جانب سے جاری کئے گئے کمپیوٹر پر مبنی ای-میل کے سلسلےمیں کچھ سوال اٹھائے گئے ہیں یعنی ٹیکس دہندگان سے 7دنوں کے اندر جواب دینے کےلئے کہا گیا ہے تاکہ محکمہ ریفنڈ پروسیس کر سکے۔ اس سلسلے میں وضاحت کرنی مقصود ہے کہ یہ معمول کے مطابق انجام دیا جانے والا عمل ہے اور ٹیکس دہندگان کے ساتھ جو مواصلاتی رابطہ قائم کیا جاتا ہے اس کا تعلق ناقص آئی ٹی آر، بنیادی تطبیق وغیرہ سے ہوتا ہے اور اس کے ذریعے ان کی جانب سے کئے گئے چند دعوؤں کی وضاحت اور تصدیق چاہی جاتی ہے۔ ان تمام معاملات میں ٹیکس دہندگان کی جانب سے حاصل ہونے والا فوری رد عمل آمدنی ٹیکس محکمے کو اس لائق بنائے گا کہ وہ فوری طور پر ان کے ریفنڈ کو پروسیس کر سکے یعنی آگے بڑھا سکے اور ادائیگی کر سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U-1751
(Release ID: 1614928)
Visitor Counter : 185
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam