محنت اور روزگار کی وزارت

ماہ مارچ 2020 کے لئے اجرت کے سلسلے میں داخل کئے جانے والے الیکٹرانک چالان اور ریٹرن ( ای سی آر ) داخل کرنے کی تاریخ 15 اپریل 2020 سے بڑھا کر 15 مئی 2020 کر دی گئی


تقریباً 6 لاکھ اداروں کو لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ترغیب کی فراہمی

Posted On: 15 APR 2020 5:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 اپریل   /   کووڈ-19 اور لاک ڈاؤن کے سلسلے میں 24 مارچ 2020 کی نصف شب سے مرکزی حکومت کی جانب سے کئے گئے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے جس کا مقصد کووڈ-19 کی روک تھام ہے، ماہ مارچ 2020 میں داخل کئے جانے والے الیکٹرانک چالان اور ریٹرن ( ای سی آر ) کو داخل کرنے کی مقررہ تاریخ کو آجروں کے لئے بڑھا کر 15 مئی 2020 کر دیا گیا ہے۔ یعنی جن آجروں نے اپنے ملازمین کو ماہ مارچ 2020 کی اجرتیں ادا کر دی ہیں وہ مذکورہ ریٹرن 15 مئی 2020 تک داخل کر سکیں گے۔

عام طور پر ماہ مارچ 2020 کے لئے طے شدہ تاریخ 15 اپریل 2020 ہوتی ہے۔ تاہم 30 دنوں کی رعایتی مدت فراہم کی گئی ہے،یعنی جو ادارے ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ مجریہ 1952 کے تحت آتے ہیں ان پر اس رعایت کا احاطہ ہوگا اور وہ ماہ مارچ 2020 کے لئے اپنے تعاون اور انتظامی واجبات کی ادائیگی کر سکیں گے۔

مذکورہ فیصلہ وزارت محنت اور روزگار نے لیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ایسے اداروں کے آجروں کو راحت فراہم کی جائے جنہوں نے اپنے ملازمین کو ماہ مارچ 2020 کی اجرتوں کی ادائیگی کر دی ہے اور کووڈ19 کے وبائی مرض کے دوران اجرتوں کی ادائیگی کے لئے آجروں کو ترغیب فراہم کی جائے۔یہ قدم پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے مقاصد کے حصول کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے تاکہ روزگار میں آنے والی رکاوٹ کو دور کیا جا سکے اور ملازمین کی آمدنی کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ وہ اس وبائی مرض سے نمٹ سکیں۔

 یہ راحت ای سی آر کے تقریباً 6 لاکھ اداروں کو فائدہ پہنچائے گی اور وہ لوگ تقریباً 5 کروڑ ملازمین کو ان کی تنخواہیں ادا کر سکیں گے۔

آجروں کو ماہ مارچ 2020کے لئے اجرتوں کی تقسیم کی تاریخ کو مارچ 2020 کے ای سی آر میں بتانا ہوگا۔

مذکورہ ای سی آر اور اس اعلان نامے کے ساتھ نیز ماہ مارچ 2020 کے لئے تعاون اور واجبات کے ساتھ اب 15 مئی 2020 یا اس سے قبل ادا کئے جا سکیں گے۔

ماہ مارچ 2020 کے لئے اجرتوں کی ادائیگی کرنے والے آجر حضرات مارچ 2020 کے لئے واجب الادا ای پی ایف کی آخری تاریخ میں توسیع کئے جانے سے نہ صرف یہ کہ راحت محسوس کریں گے بلکہ انہیں 15 مئی 2020 تک کے لئے سود اور جرمانے کی ادائیگی سے بھی استثنائی حاصل ہو سکے گی۔

*************

( م ن ۔ م ف (

15- 04- 2020

 U. No. 1754

 

 


(Release ID: 1614923) Visitor Counter : 255