PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن

Posted On: 15 APR 2020 6:49PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZTPU.jpg

 

·کے ہر ضلع کو جہاں سے کورونا کے سامنے آئے ہیں، کو  ہاٹ اسپاٹ اضل

Text Box: •	کل سے ملک میں کووڈ-19 کے معاملات میں 1076 کا اضافہ، مصدقہ معاملات کی کل تعداد 11439 ہوئی، اموات کی تعداد 377۔
•	ملک کے ہر ضلع کو جہاں سے کورونا کے معاملات سامنے آئے ہیں، کو  ہاٹ اسپاٹ اضلاع، نان ہاٹ اسپاٹ اضلاع اور گرین زون  اضلاع میں تقسیم کیا گیا۔
•	وزارت داخلہ نے لاک ڈاؤن کی مدت کیلئے جامع نظر ثانی شدہ رہنما ہدایات جاری کئے، جس میں ممنوعہ سرگرمیوں، حدبندی والے علاقوں میں ممنوعہ سرگرمیوں اور ایسی منتخب سرگرمیوں جس کی 20 اپریل سے اجازت ہوگی، کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
•	کووڈ-19 کی صورت میں ٹیکس دہندگان کی مدد کے لئے سی بی ڈی ٹی میں ایک ہفتے میں 4250 کروڑ روپئے پر مشتمل 10.2 لاکھ سے زیادہ ری فنڈ کئے۔
•	ناپائیدار اشیاء کے بین ریاستی نقل و حمل کی سہولت دستیاب کرانے کے لئے آل انڈیا ایگری ٹرانسپورٹ کال سینٹر کا آغاز۔
•	لاک ڈاؤن کے دوران اب تک سماجی انصاف کی  وزارت کے ذریعے فقیروں ؍ محروموں ؍ بے گھر افراد کے درمیان کھانے کے 1.27 کروڑ سے زیادہ پیکٹ مفت تقسیم کئے گئے۔
(پی آئی بی کے ذریعے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز اور حقائق کی جانچ پڑتال پر مشتمل)

                   

 

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ – 19 سے متعلق اپڈیٹس

ملک میں کل سے 1076 نئے معاملات کے اضافے کی خبر، مصدقہ معاملات کی کل تعداد 11439 ہوئی۔ کووڈ-19 سے 377 اموات۔ 1306 افراد کو صحت یابی کے بعد چھٹی دی گئی۔ کووڈ-19 کے مسئلے کے بندوبست کے مقصد سے سامنے آئے معاملات کے اعتبار سے ملک کے سبھی ضلعوں کو ہاٹ اسپاٹ اضلاع، نان ہاٹ اسپاٹ اضلاع اور گرین زون اضلاع میں تقسیم کیا گیا۔ کابینہ سکریٹری نے آج ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی۔ خصوصی ٹیمیں سبھی روابط کا پتہ لگانے اور گھر گھر جاکر سروے کرنے کے لئے بنائی گئیں۔ ان ٹیموں میں صحت عملہ، مقامی ریوینیو عملہ، کارپوریشن اسٹاف، ریڈ کراس، این ایس ایس، این وائی کے اور دیگر رضاکار شامل ہوں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1614770

             

وزارت داخلہ نے ملک میں کووڈ – 19 کی وبا پر قدغن لگانے کے لئے نظر ثانی شدہ مربوط رہنما ہدایات جاری کیں

وزارت داخلہ نے لاک ڈاؤن کے متعلق جامع نظر ثانی شدہ رہنما ہدایات جاری کی ہیں، جن پر حکومت ہند کی وزارتوں ؍ محکمے، ریاست ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں ملک میں کووڈ-19 کی وبا پر قدغن لگانے کے لئے عمل کریں گی۔ ان رہنما ہدایات میں کووڈ-19 کے سلسلے میں قومی ہدایت ناموں، دفاتر، کام کی جگہوں، کارخانوں اور اداروں میں سماجی دوری کے لئے ایس او پی اور آفات بندوبست قانون 2005 نیز آئی پی سی 1860 کے تحت لاک ڈاؤن کے متعلق احکامات کی خلاف ورزی کے سلسلے میں جرمانوں کا بھی تعین کیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1614620

                                       

وزارت داخلہ کی نظر ثانی شدہ مربوط رہنما ہدایات

وزیر اعظم کے ذریعے کئے گئے اعلانات کے تناظر میں، وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے 14 اپریل 2020 کو ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہندوستان میں لاک ڈاؤن کی مدت 3 مئی 2020 تک بڑھادی تھی۔ وزارت داخلہ نے 15 اپریل 2020 کو ایک دوسرا حکم نامہ بھی جاری کیا ہے تاکہ ان علاقوں میں جنھیں ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں ؍ ضلع انتظامیہ نے پابندی والے علاقوں کے طور پر نشان زد نہیں کیا ہے، ان میں مخصوص اضافی سرگرمیوں کی اجازت دی جاسکے۔ 15 اپریل 2020 کو جاری کئے گئے حکم نامے کے ساتھ مربوط نظر ثانی شدہ رہنما ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں، جس میں ملک بھر میں ممنوع سرگرمیوں، پابندی والے علاقوں میں ممنوع سرگرمیوں اور ملک کے باقی حصوں میں 20 اپریل 2020 سے اجازت یافتہ سرگرمیوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1614611

 

ملک میں کووڈ-19 کی وبا پر قدغن لگانے کے لئے لاک ڈاؤن کے متعلق اقدامات 3 مئی 2020 نافذ رہیں گے

حکومت ہند نے، حکومت ہند کی  سبھی وزارتوں ؍ محکموں، ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں اور حکام کو ہدایات دی ہیں کہ ملک میں کووڈ-19 کی وبا پر قدغن لگانے کے لئے وزارت داخلہ کی مربوط رہنما ہدایات میں مذکور لاک ڈاؤن سے متعلق اقدامات 3 مئی 2020 تک نافذ العمل رہیں گے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1614481

 

کووڈ-19 کی وبا کی صورت حال میں ٹیکس دہندگان کی مدد کے لئے سی بی ڈی ٹی نے ایک ہفتہ کے اندر 4250 کروڑ کی رقم پر مشتمل 10.2 لاکھ سے زیادہ ریفنڈ جاری کئے

کووڈ-19 کی وبا کی صورت حال میں ٹیکس دہندگان کو راحت دینے کے لئے 5 لاکھ روپئے تک زیر التوا انکم ٹیکس ریفنڈ جاری کرنے کے حکومت کے فیصلے کے تناظر میں سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹر ٹیکسیز نے آج کہا کہ اس نے 14 اپریل 2020 تک 10.2 لاکھ سے زیادہ ریفنڈ جاری کردیے ہیں، جس کی مجموعی رقم 4250 کروڑ روپئے ہے۔ یہ ریفنڈ مالی سال 2019-2020 میں 31 مارچ 2020 تک جاری کئے جاچکے 2.50 کروڑ کے علاوہ ہیں، جن کی کل رقم 1.84 لاکھ کروڑ روپئے ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1614744

 

لاک ڈاؤن کے دوران ناپائیدار اشیاء کی بین ریاستی نقل و حمل کی سہولت دستیاب کرانے کے مقصد سے  آل انڈیا ایگری ٹرانسپورٹ کال سینٹر نمبر 18001804200 اور 14488 جاری

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج کرشی بھون میں ایک تقریب کے دوران آل انڈیا ایگری ٹرانسپورٹ کال سینٹر کا آغاز کیا، جس کا مقصد کووڈ-19 کے خطرات کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی موجودہ صورت حال میں ناپائیدار اشیاء کی بین ریاستی نقل و حمل کی سہولت دستیاب کرانا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1614635

 

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے لاک ڈاؤن شروع ہونے کے وقت سے محروموں ؍ بھیک مانگنے والوں ؍ بے گھروں کے لئے 1.27 کروڑ سے زیادہ مفت کھانے کے پیکٹوں کا بندوبست کیا

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے اہم میونسپل کارپوریشنوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے لاک ڈاؤن شروع ہونے کے وقت سے (10 اپریل 2020 تک) محروموں ؍ بھیک مانگنے والوں ؍ بے گھروں کے لئے 1.27 کروڑ سے زیادہ مفت کھانے کے پیکٹوں کا بندوبست کیا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1614751

 

وزیر اعظم اور فلسطینی ریاست کے صدر کے مابین ٹیلی فون پر بات چیت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج فلسطینی ریاست کے صدر عالی جناب محمود عباس سے فون پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے کووڈ-19 کی وبا سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال اور صورت حال کو قابو میں کرنے کے لئے اپنے اپنے ملکوں میں کئے جارہے اقدامات سے ایک دوسرے کو واقف کرایا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1614436

 

لاک ڈاؤن کے دوران کسانوں اور زراعت کو اعلیٰ ترجیح دیں – نائب صدر کی مرکز اور ریاستوں کو تلقین

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج مرکز اور ریاستی حکومتوں سے کہا کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران کسانوں اور زراعت کو اعلیٰ ترجیح دیں۔ انھوں نے انھیں مشورہ دیا کہ وہ اس مدت کے دوران زراعت سے متعلق سرگرمیوں اور زرعی پیداواروں کی بحسن و خوبی نقل و حمل کی سہولت دستیاب کرائیں۔ مرکزی وزیر زراعت جناب نریندر سنگھ تومر کے ساتھ بات چیت کے دوران نائب صدر نے زرعی شعبے کے تحفظ کے لئے زراعت کی وزارت کے ذریعے کئے گئے متعدد اقدامات کی سفارش کی۔ ان کی خواہش تھی کہ پیداوار کرنے والوں اور صارفین دونوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1614749

 

لاک ڈاؤن کے دوران زراعت اور متعلقہ شعبوں کے فروغ کے لئے زراعت، امداد باہمی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ کے اقدامات

حکومت ہند کا زراعت، امداد باہمی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کا محکمہ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران زمینی سطح پر کسانوں اور زرعی سرگرمیوں میں سہولت بہم پہنچانے کے لئے متعدد اقدامات کررہا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1614459

 

حکومت اور شہری ہوابازی کی صنعت ملک بھر میں لوگوں تک ضروری طبی رسد پہنچانے کے لئے پابند عہد

شہری ہوابازی کی وزارت اور ہوابازی کی صنعت انتہائی مؤثر طریقے اور کم خرچ پر ہندوستان اور ہندوستان سے باہر میڈیکل ایئر کارگو کی ٹرانسپورٹنگ کے ذریعے کووڈ-19 کے خلاف ہندوستان کی جنگ میں تعاون دینے کے تئیں پابند عہد ہے۔ شہری ہوابازی کی وزارت کے ذریعے ’لائف لائن اڑان‘ پروازیں کرائی جارہی ہیں تاکہ کووڈ-19 کے خلاف ہندوستان کی جنگ میں مدد کے لئے ملک کے دوردراز علاقوں تک ضروری  میڈیکل کارگو کی نقل و حمل ہوسکے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1614476

 

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز کی بڑی شخصیات کے ساتھ بات چیت کی

صحت و کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج 50 سے زیادہ ہندوستانی صنعتی رہنماؤں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی۔ انھوں نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ کے دوران، معیشت کے احیاء، جانچ کی سہولتوں کی دستیابی، قرنطینہ کی سہولتوں، دواسازی کی صنعت کے لئے خام مال، بیماریوں کی نگرانی، ٹیلی میڈیسن سہولتوں کے استعمال، انسدادی صحت دیکھ بھال وغیرہ کے سلسلے میں کئے جارہے اقدامات کے تعلق سے ان کی تشویش کو کم کرنے کی کوشش کی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1614544

 

لاک ڈاؤن کے بعد یو پی ایس سی کے ذریعے امتحانات کے شیڈیول کے بارے میں اعلانات

یو پی ایس سی نے فیصلہ کیا ہے کہ سبھی انٹرویوز، امتحانات و بھرتی بورڈ، جہاں امیدواروں اور ایڈوائزرس کو ملک کے سبھی حصوں سے سفر کرنے کی ضرورت ہے، پر وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جائے گا۔ باقی بچے سول سروسیز-2019 پرسنالٹی ٹیسٹ کے لئے نئی تاریخوں کا فیصلہ لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کے بعد، 3 مئی 2020 کو کیا جائے گا۔ یونین پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور اراکین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک سال تک انھیں کمیشن کے ذریعے ملنے والے بیسک پے کا 30 فیصد رضاکارانہ طور پر نہیں لیں گے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1614675

 

نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین و اراکین اور ای اے سی- پی ایم کے چیئرمین نے ایک سال تک اپنی تنخواہ میں 30 فیصد کی رضاکارانہ تخفیف کے ذریعے پی ایم کیئرس میں تعاون دیا

کووڈ-19 کی وبا کے تناظر میں اس قومی بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں حکومت کی کوششوں کو تقویت دینے کے مقصد سے نیتی آیوگ کے نائب صدر و اراکین اور ای اے سی- پی ایم کے چیئرمین نے رضاکارانہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک سال تک 30 فیصد کم تنخواہ لیں گے۔ یہ رقم پی ایم سیٹیزنس اسسٹینس اینڈ ریلیف اِن ایمرجنسی سچویشن (پی ایم کیئرس) فنڈ میں دی جائے گی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1614728

 

انڈین ریلویز کا اپریل 2020 میں 30000 سے زیادہ کوورآل (پی پی ایز) تیار کرنے کا منصوبہ

انڈین ریلویز کی پروڈکشن یونٹوں، ورکشاپوں اور فیلڈ یونٹوں نے طبی اور صحت دیکھ بھال سے وابستہ عملے کے لئے پرسنل پروٹیکٹیو ایکوئپمنٹ (پی پی ای) کوورآل تیار کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو متاثرہ مریضوں کے درمیان کام کرتے وقت کووڈ-19 کے مریضوں کے براہ راست رابطے میں آتے ہیں۔ انڈین ریلویز اپریل 2020 میں ایسے 30000 سے زیادہ کوورآل تیار کرے گا۔ اس کا منصوبہ مئی 2020 میں 100000 کوورآل تیار کرنے کا ہے۔ کوورآل کے پروٹوٹائپ کو گوالیار میں واقع ڈی آر ڈی او کی مجاز لیباریٹری کے ذریعے مقررہ جانچ کے سلسلے میں پہلے ہی منظوری مل چکی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1614665

 

ریلویز کے لئے ریوینیو کے حصول کے مقصد سے پارسل ٹرینوں کا آغاز، لاک ڈاؤن کے وقت سے 20400 ٹن سے زیادہ کنسائنمنٹ کی لدائی ہوئی اور اس سے تقریباً 7.54 کروڑ روپئے کی کمائی ہوئی

کووڈ-19 کے سبب لاک ڈاؤن کے دوران چھوٹے پارسل سائز میں میڈیکل سپلائی، میڈیکل ساز و سامان، کھانے پینے کی چیزوں وغیرہ جیسی ضروری اشیاء کی نقل و حمل بہت اہم ہونے جارہی ہے۔ اس اہم ضرورت کی تکمیل کے سلسلے میں ای کامرس اداروں اور ریاستی حکومتوں سمیت دیگر صارفین کے لئے تیزتر ماس ٹرانسپورٹیشن کے لئے ریلویز نے ریلوے پارسل وین دستیاب کرائے ہیں۔ ریلویز نے منتخب روٹوں پر نظام الاوقات کی پابندی والی پارسل اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ ضروری اشیاء کی بلاروک ٹوک سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1614698

 

جموں و کشمیر اور لداخ کے دور دراز علاقوں کے لئے خصوصی میل بندوبست

مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ  میں ڈاک خانے کھولے جارہے ہیں۔ اس کا بنیادی مقصد مالی لین دین – رقوم کو آسانی سے نکالنے اور جمع کرنے کی سہولت بہم پہنچانا ہے، تاکہ لوگوں کے پاس بنیادی چیزوں کی روزمرہ کی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے خاطرخواہ نقدی ہو۔ اس سلسلے میں ڈاک خانوں میں آدھار پر مبنی پیمنٹ سسٹم (اے ای پی ایس) کو بھی برسرعمل لایا گیا ہے، تاکہ کسی بھی بینک کے کھاتہ دار کسی بھی ڈاک خانے سے ہر ماہ 10000 روپئے تک نکال سکیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1614720

 

کل ’’دیکھو اپنا دیش‘‘ کی دوسری ویبینار سیریز میں کولکاتہ کی عظیم تاریخ و ثقافت کے بارے میں جانیں

وزارت ثقافت کی ’’دیکھو اپنا دیش‘‘ ویبینار سیریز کو لاک ڈاؤن کے دوران اچھی توجہ مل رہی ہے۔ دہلی کی کامیابی کے بعد دوسری ’’دیکھو اپنا دیش‘‘ ویبینار سیریز  کل (16 اپریل) 11 بجے صبح سے 12 بجے دوپہر تک ہوگی۔ ویبینار سے لوگوں کو ’کلکتہ – ثقافت کا ایک سنگم‘ کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1614780

 

اسمارٹ سٹیز میں کووڈ-19 کے تعلق سے بیداری اور لوگوں کے تحفظ کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1614467

 

پاور گرڈ کووڈ-19 وبا سے لڑنے کے لئے سی ایس آر سرگرمیاں انجام دے رہی ہے

جب پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے، وزارت توانائی کے تحت آنے والی ایک مرکزی پی ایس یو پاور گرڈ، نہ صرف بلاروک ٹوک 24x7 بجلی کی کی سپلائی کو یقینی بنارہی ہے، بلکہ ہندوستان میں اس وبا سے متاثر لوگوں کی مدد کے لئے انسانی راحتی اقدامات کے ذریعے سرگرم رول بھی ادا کررہی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1614369

 

پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل جانکاریاں

  • کیرالہ: ہندوستان کی دوسری اور ریاست کی واحد حاملہ کووڈ مریضہ کو آج صحت یابی کے بعد کولم میڈیکل کالج سے چھٹی دے دی گئی۔ نیویارک اور دبئی میں 2 مزید ملیالی افراد کی کووڈ سے موت کے بعد ملک سے باہر مرنے والے کیرالہ کے افراد کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار تھریسر پورم تہوار کو رد کیا گیا ہے۔
  • تمل ناڈو: چنئی کارپوریشن 3 مئی تک 40000 نمونوں کی جانچ کرے گا۔ شہر میں 10 ہزار افراد کی گنجائش والے محفوظ قرنطینہ مقامات بنائے گئے۔ کل تک کل معاملات 1204 تھے، 81 افراد کو چھٹی دی گئی۔ مجموعی طور پر 1955 نمونوں کی جانچ ہوئی، جن میں چنئی (211) اور کوئمبٹور (126) سب سے آگے ہیں۔
  • کرناٹک: چینی حکومت اور سینئرلائزڈ سے متعلق مرکز کے حکم کی وجہ سے پالیسی میں تبدیلی کے سبب ایک لاکھ ریپڈ ٹیسٹ کٹ کے حصول کے لئے انتظار طویل ہوگیا ہے۔ مجموعی طور پر کووڈ کے 260 معاملات اجاگر، 10 کی موت، 71 صحت یاب۔ سب سے زیادہ معاملات بنگلور 69، میسور 48 اور بیلاگاوی 18، میں۔
  • تلنگانہ: ریاستی حکومت غیرمتاثرہ علاقوں میں 20 اپریل کے بعد مرحلہ وار طریقے سے لاک ڈاؤن سے متعلق پابندیوں میں نرمی کا منصوبہ بنارہی ہے۔ حیدرآباد میں ڈی آر ڈی ایل نے نمونے لینے کے لئے ’کووسیک- کووڈ سیمپل کلیشن کیوسک‘ تیار کیا۔ اب تک کل 644 معاملات اجاگر۔
  • آندھرا پردیش: 19 نئے معاملات اجاگر، کل مصدقہ معاملات کی تعداد 502 ہوئی، اب تک 11 اموات، 16 صحت یاب۔ سب سے زیادہ معاملات گنٹور (118)، کرنول (97)، نیلور (56)، کرشنا (45)، پرکاشم (42)، کڈاپا (33)، مغربی گوداؤری (31)، میں۔ ریاست سماجی دوری کے ضابطوں کا خیال رکھتے ہوئے کل غریبوں کے درمیان مفت راشن تقسیم کرے گی۔
  • اروناچل پردیش: اروناچل پردیش کے واحد کووڈ-19 مریض کی تیسری جانچ نگیٹیو آئی۔
  • آسام: آسام میں شراب کی دکانیں فوری اثر سے 3 مئی تک بند۔
  • منی پور: میگھالیہ میں اس پائلٹ جس کے سسر کو کووڈ-19 کی جانچ میں پوزیٹیو پایا گیا تھا، کے 11 اراکین خاندان (منی پور میں رہائش پذیر) کی جانچ بھی کی جائے گی۔
  • میگھالیہ: میگھالیہ میں پہلے کووڈ-19 معاملے کے پرائمری کانٹیکٹ کے 50 نمونوں کی جانچ گوہاٹی میڈیکل کالج  اینڈ ہاسپٹل میں آج کی گئی اور سبھی کو نگیٹیو پایا گیا۔
  • میزورم: میزورم کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ سے 1800 نوویل کورونا ٹیسٹنگ کٹس موصول ہوئے۔
  • ناگالینڈ: قومی آفات بندوبست دستہ نے ناگالنڈ کے کوہیما میں فیومیگیشن یعنی دھوئیں سے ہوا کو صاف کرنے کا کام کیا۔
  • تری پورہ: وزیر اعلیٰ نے کورونا کی وبا کے دوران محفوظ رہنے کے لئے لوگوں سے ’’آروگیہ سیتو‘‘ ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کی درخواست کی۔

 

کووڈ-19 سے متعلق حقائق کی جانچ

Fact Check on #Covid19

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005IAL2.jpg

https://pbs.twimg.com/profile_banners/231033118/1584354869/1500x500

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0078TL5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008YFKY.jpg

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 1747



(Release ID: 1614917) Visitor Counter : 290