مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

اسمارٹ سٹیز کووڈ-19 کے تئیں بیداری پیدا کرنے اور عوام کی سیفٹی کےلئے نئی ٹکنالوجیز کو استعمال میں لا رہی ہیں

Posted On: 14 APR 2020 7:28PM by PIB Delhi

کووڈ-19: اسمارٹ  شہروں کی  پہل:

ودودرا:

ودودرا انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نگرانی کے لئے دو کیمروں سے منسلک ہیلیم بیلون نصب کئے ہیں۔ اس بیلون کو تندلجا علاقے میں نصب کیا گیا ہے۔ اس بیلون میں پبلک ریڈرس سسٹم بھی منسلک ہے۔ شہر انتظامیہ نے کورونا وائرس کے وبائی مرض سے نمٹنے کی حکمت عملی کے طور پر شہر کو چار زون یعنی ریڈ، آرنج، یلو اور گرین زون میں تقسیم کیا ہے۔

 

بنگلورو:

وزیر مملکت برائے طبی تعلیم کے ذریعہ 7 اپریل 2020 کو بنگلورو اسمارٹ  سٹی کووڈ وار روم میں کرناٹک کے بنگلورو ۔ کووڈ-19 ڈاٹا ڈیش بورڈ میں ماڈل کووڈ-19 وار روم کا افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ ڈیش بورڈ، کووڈ سے متعلق تمام ڈاٹا کا واحد وسیلہ ہوگا جس میں قرنطینہ  میں مقیم افراد ، ان کے کنٹیکٹس، گراؤنڈ پر طبی عملہ ، اسپتال ، تعلقہ اور شہر کے اعتبار سے اعدا و شمار اور بہت کچھ شامل ہوگا۔ یہ صحیح صحیح ڈاٹا ، سافٹ ویئر اور اپیلی کیشن کے  اپ لوڈ ہوتے ہی اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔

 

کلیان ڈومبی والی:

کورونا کے تئیں بیداری پیدا کرنے اور انہیں تازہ ترین صورتحال سے باخبر رکھنے کی غرض سے کے ڈی ایم سی کے فیس بک پیج  پر بیداری ویڈیو اپ لوڈ کئے گئے ہیں۔ شہریوں کو لگاتار مصروف رکھنے کی غرض سے صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک فیس بک پیج پر یومیہ سرگرمیوں کو شائع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ شہر نے مختلف شعبوں جیسے یوگا، کھانا پکانے کے فن ، ایروبیکس، موسیقی، شعر و شاعری، غزل ، کتھک اور بھارتیہ نیٹم اور فلسفہ کے مقامی ماہرین کی شناخت کی ہے اور ان میں سے ہر ایک کے لئے علیحدہ سلاٹ طے کیا ہے جس میں وہ اپنے مقررہ وقت کے دوران کے ڈی ایم سی کے فیس بک پیج پر لائیو آتے ہیں۔ اس پہل کی شہریوں کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

 

آگرہ:

آگرہ اسمارٹ سٹی لمیٹیڈ کے ذریعہ  مقامی آبادی کے لئے ای۔ڈاکٹر سیوا ( https://tinyurl.com/edoctorapp) شروع کی گئی ہے جو کہ ایک ٹیلی ویڈیو  مشاورت  کی سہولت ہے۔ آگرہ اسمارٹ سٹی لمیٹیڈ کے ذریعہ یہ ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ( پی پی پی ) پہل  ہے ۔ مشاورت کی سہولت صبح 10 بجے سے رات 12 بجے تک (پیر سے ہفتہ  کے دن تک ) دستیاب ہوگی۔ مشاورت کے لئے شہریوں  کو لنک (https://tinyurl.com/edoctorapp ) کے توسط سے لاگ ان کرنا ہوگا اور موبائل ایپ کے توسط سے لئے گئے ڈاکٹر اپوائنٹمنٹ کے مطابق ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ہوگا۔ اس ایپ کو یوزرس کے ذریعہ کسی بھی انڈرائیڈ فون پر ( پلے اسٹور) کے توسط سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ سائیٹ؍ ایپ کے ذریعہ مخصوص تاریخ کے لئے اپوائنٹمنٹ لینے کے بعد مشاورت کے لئے وقت مقرر کر دیا جائے گا۔ مقررہ وقت ٹیلی ؍ویڈیو کال کے ذریعہ ڈاکٹر سے مشاورت  لے سکتا ہے۔ مشاورت کے بعد مریض سائٹ ؍ایپ کی مدد سے آن لائن نسخہ کو ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔ اگر درخواست کی جاتی ہے تو اسمارٹ ہیلتھ سینٹر۔ فار میسی سے مریض کے گھر پر دوا پہنچا دی جائے گی۔

  • آگرہ  اسمارٹ سٹی نے ازائل مینو فیکچرنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ساتھ پی پی پی شراکت داری میں یہ نیک اور نئی پہل شروع کی ہے۔ یہ مقامی آبادی کی سستی اور جامع حفظان صحت خدمات مہیا کرانے کےلئے آگرہ میں 10اسمارٹ صحت مراکز قائم کرنے جا رہی ہے۔ ایسا ایک سینٹر قبل سے ہی کام کر رہا ہے اور مقامی آبادی کو خدمات مہیا کرا رہا ہے۔
  • اسمارٹ سٹی اسکیم کے تحت قائم اسمارٹ ہیلتھ سینٹر ، کورونا کے تئیں بیداری پیداکرنے میں مدد کر رہا ہے اور ہر ایک مریض کو جنرل مشاورت کے علاوہ ڈنٹل دونوں جگہ کورونا سے متعلق مشاورت کے بارے میں تین سے پانچ منٹ تک بتایا جاتا ہے ۔ اسمارٹ ہیلتھ سینٹر، جس نے عوام کو کافی راحت پہنچائی ہے وہاں مارچ میں 325 مریضوں نے اور فروری میں 675 مریضوں نے مشاورت لی تھی۔ اس کے علاوہ فارمیسی کے توسط سے سبسیڈائزہ شرحوں پر 1015 سینیٹائزر اور 935 ماسک تقسیم کئے گئے تھے۔
  • آگرہ انتظامیہ نے آگرہ اسمارٹ سٹی اور آگرہ پولیس کے ساتھ مل کر آگرہ اسمارٹ سٹی لمیٹیڈ کےذریعہ نگر نگم آگرہ میں قائم کردہ آئی سی سی سی کنٹرول روم کا پورا پورا استعمال کیا ہے۔ آگرہ منضبط کرنے اور کووڈ-19 کے خلاف جنگ کے لئے آگرہ میں مختلف مقامات پر موثر ڈھنگ سے نگرانی کےلئے اس نئے ویڈیو نگرانی ایپ کو برائے کار لایا جائے گا۔ اس کوشش میں تازہ ترین اے ون پر مبنی تجزیہ ہے ۔ یہ آگرہ میں کووڈ کےخلاف جنگ میں اپنی قسم کا پہلا طریقہ کار ہے۔ آگرہ انتظامیہ کےذریعہ اپنائی گئی جدید ترین ٹیکنالوجی سی ایس آر پہل کے تحت موجودہ سروائیلنس رینڈر کے ذریعہ مہیا کرائی گئی ہے۔ آگرہ میں افرادی  فاصلہ کے عمل کو سختی سے نافذ کرنے میں انتطامیہ کی مدد کے لئے موقع پر ہی الرٹ کیا جاتا ہے۔

  ایپ کے توسط سے فیلڈ اسٹاف کے موبائل فون الرٹ  کر دیا جاتا ہے اور اس طرح زمینی سطح پر پولیس انتظامیہ کی مدد کی جاتی ہے۔ آگرہ لاک ڈاؤن مانیٹر ایپ ضرورت کے مطابق تمام تھانہ انچارج اور دوسرے پولیس عملہ دستیاب ہوگا۔

  • ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پکے ہوئے کھانے کا بینک قائم کیا گیا ہے جو مختلف غیر سرکاری اداروں ( این جی او ) سے پکا ہوا کھانا جمع کرتا ہے اور انہیں ضرورتمندوں ، غریبوں اور مزدوروں وغیرہ کے درمیان تقسیم کر دیا جاتا ہے۔ 5000 فوڈ پیکٹ تقسیم کئے گئے ہیں ۔

 

کاکی ناڈا:

          کاکی ناڈا آئی سی سی سی میں کووڈ-19 ڈاٹا ڈیش بورڈ تیار کیا گیا ہے۔ آئی سی سی سی میں کاکی ناڈا ضلع ، ریاست اور ملک کی معلومات پیش کی جاتی ہیں۔ https://covid19.kkdeservices.com:2278. کے توسط سے تفصیلات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

 

  چنڈی گڑھ:

     چنڈی گڑھ نے درجہ حرارت لے کر اس کی تھرمل اسکریننگ پیڈسٹل ہینڈ واش اور سوپ ڈسپنسر ، سوڈیم ہائیپو کلورائٹ کےمحلول کے چھڑکاؤ ، پینڈ ڈرائر کی سہولت کے ساتھ جامع فائٹ کووڈ اسٹیشن قائم کئے ہیں۔ چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ سہولت سیکٹر 25 کی مین منڈی میں قائم کی گئی ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ منڈی  آنے والے اس اسٹیشن سے گذریں گے۔

 

****************

 

 

 

U: 1729



(Release ID: 1614909) Visitor Counter : 190