صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

كووڈ 19 پر اپ ڈیٹ

Posted On: 13 APR 2020 6:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13 اپریل 2020،   ملک میں وبا كووڈ 19 سے نمٹنے کے اجتماعی کوششوں کے ذریعے  حکومت ہند ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر كووڈ 19 کی روک تھام، کنٹرول اور انتظام کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ ان اقدامات کا اعلی سطح پر باقاعدگی سے جائزہ اور نگرانی کی جا رہی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود اور سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے سی ایس آئی آر کے ڈی جی اور سی ایس آئی آر کی 38 لیبارٹریوں کے ڈائریکٹرز کی موجودگی میں سی ایس آئی آر (سائنسی و صنعتی تحقیق  کی کونسل) کی طرف كووڈ -19 پر کی  جا رہی تحقیق سے متعلقہ کوششوں کا جائزہ لیا۔

سی ایس آئی آر کی لیبارٹریاں نجی شعبے کی بڑی صنعتوں،پی ایس یو، ایس ایم ایم آئی، محکموں اور وزارت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں اور پانچ ، میدانوں کی نشاندہی کی گئی ہے:

  • ڈیجیٹل اور مولیکیولرنگرانی،
  • تیز رفتار اور کفایتی جانچ،
  • نئی ادویات / دواؤں  کا مقصد دوبارہ طے کرنا اور متعلقہ پیداواری عمل،
  • اسپتال کے لئے معاون آلات اور پی پی ای؛ اور،
  • سپلائی چین اور لاجسٹک سپورٹ نظام۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت كووڈ 19 کے لئے ضلع انتظامیہ کی سطح پر مقررہ وقت میں  ردعمل کے لئے سبھی سطحوں پر جدید تکنیک کا استعمال کر رہی ہے۔ معاملوں کی نگرانی، معاملوں کا انتظام اور روک تھام کے منصوبوں کا نفاذ بھی ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ پازیٹیو تصدیق شدہ معاملات کی جی آئی ایس میپنگ ، فعال مداخلت والے علاقوں کی نشاندہی، ہیٹ میپنك اور پریڈكٹیو ڈیٹا تجزیہ روک تھام کے منصوبوں پر عمل درآمد  کی نگرانی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ بنگلورو  وار روم  کے ذریعہ  ٹیکنالوجی کا استعمال کافی مؤثر طریقے سے کیا گیا ہے۔

فیلڈ اسکریننگ، ایمبولینس فراہم کرانے اور كوارنٹائن انتظام میں مدد دینے کے لئے مربوط کمان اور کنٹرول سینٹر کی طرف سے فوری ردعمل ٹیم (آر آرٹی) کے ہمراہ تال میل  کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔ کچھ اضلاع نے بھی دور دراز ڈیجیٹل طبی مشاورت شروع کر دی ہے، جو مقامی طبی اسٹورز کو جوڑتی ہے۔

عملی منصوبے کے نفاذ پر عمل درآمد کے 15 ریاستوں کے 25 اضلاع میں قابل ستائش نتائج حاصل ہوئے ہیں، جہاں پہلے کیس سامنے آئے تھے۔ ان اضلاع میں گزشتہ 14 دن میں کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے اور مستقبل میں کوئی معاملہ سامنے نہ آئے،  یہ بات  یقینی بنانے کے لئے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ ان اضلاع میں گوندیا (مہاراشٹر)، راج نندگاؤں (چھتیس گڑھ)، داون گری، كوڈاگو، تمكور، اڈوپی (کرناٹک)، جنوبی گوا (گوا)، وائناڈ اور كوٹایم (کیرالہ)، مغرب امپھال (منی پور)، راجوری (جموں و کشمیر)، آئزول مغرب (میزورم)، ماہے (پڈوچیری)،ایس بی ایس نگر (پنجاب)، پٹنہ، نالندہ اور مونگیر (بہار)، پرتاپ گڑھ (راجستھان)، پانی پت، روہتک، سرسا (ہریانہ)، پوڑھی گڑھوال (اتراکھنڈ)، بھدرداری كوٹھ گدیم(تلنگانہ) ان میں  شا مل ہیں۔

پردھان منتری کلیان  پیکیج کے تحت كووڈ 19 کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کے اثر سے حفاظت کرنے کے لئے 10 اپریل تک 30 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو 28256 کروڑ روپے کی مالی امداد مل چکی ہے۔ اس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

  • پردھان منتری جن دھن یوجنا  کی 19.86 کروڑ خواتین کھاتہ داروں  کو 9930 کروڑ روپے کی رقم مل چکی ہے۔
  • پردھان منتری  کسان سمان ندھی (پی ایم-کسان) کے تحت 6.93 کروڑ کسانوں کو 13855 کروڑ روپے کی رقم مل چکی ہے
  • 2.82کروڑ بیواؤں، بزرگوں اور  معذوروں کو  1405 کروڑ روپے کی رقم حاصل ہو چکی ہے
  • 2.16کروڑ عمارت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں لگے مزدوروں کو 3066 کروڑ روپے کی مدد دی گئی ہے

شہریوں کو کورونا  وائرس کے انفیکشن کے خطرے  کا اندازہ لگانے میں باصلاحیت بنانے کے لئے شروع کی گئی موبائل ایپلی کیشنز‘آروگیہ سیتو’ 11 زبانوں میں ڈیزائن کی گئی ہے اور اسے ابھی تک 3.5 کروڑ ڈاؤن لوڈ حاصل ہو چکے ہیں۔ اس  کی مختلف خصوصیات میں بلیوٹوتھ ٹیکنالوجی، الگوردھم اور آرٹی فیشیل انٹلی جنس جیسی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ خطرے کا اندازہ ،  رابطہ  کی نگرانی وغیرہ شامل ہیں، جس سے صارف کے ارد گرد كووڈ کے خطرے کا اندازہ لگایا  جاسکتا ہے۔

27 ریاستوں میں ریاستی دیہی ذریعہ معاش مشن (ایس آر ایل ایم) کے تحت 78373 ایس ایچ جی ارکان کی طرف سے 1.96 کروڑ ماسک بنائے جا چکے ہیں۔ قومی کیڈٹ کور (این سی سی) کے رضاکار کیڈٹ ‘ایکسرسائز این سی سی تعاون’ کے تحت شہری انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔ كووڈ 19 کے خلاف جنگ میں 50 ہزار سے زیادہ رضاکاروں نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

کل سے اب تک 796 معاملوں  کے اضافہ کے ساتھ ملک میں كووڈ 19 کے تصدیق شدہ معاملوں  کی کل تعداد 9152 ہو چکی ہے۔ بہتری کو دیکھتے ہوئے اب تک کل 857 لوگوں کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے اور کل 308 اموات ہو چکی ہیں۔

كووڈ 19 سے متعلقہ تکنیکی معاملوں کے بارے میں سبھی طرح کی قابل اعتماد اور اپ ڈیٹ  معلومات، ہدایات اور مشورے  براہ مہربانی باقاعدہ طور پر: https://www.mohfw.gov.in/  دیکھیں۔

كووڈ 19 سے متعلقہ تکنیکی سوالوں  کو technicalquery.covid19[at]gov[dot]inاور دیگر سوالوں کو ncov2019[at]gov[dot]inپر ای میل کے ذریعے بھیجا جا سکتا ہے۔

كووڈ- 19 کے بارے میں کسی بھی سوال کے بارے میں براہ مہربانی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کو ہیلپ لائن نمبر: +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر رابطہ کریں۔ ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر بھی دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ش ت۔ن ا۔

(13-04-2020)

U-1695

                          



(Release ID: 1614430) Visitor Counter : 127