محنت اور روزگار کی وزارت

کارکنان کی اُجرتوں سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے 20کنٹرول روم قائم کئے گئے

Posted On: 14 APR 2020 11:58AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 14اپریل2020،محنت اور روزگار کی وزارت نے کُل ہند پیمانے پر کووڈ اُنیس کے پس منظر میں ابھر سامنے آنے والے عناصر اور مسائل سے نمٹنے کیلئے چیف لیبر کمشنر (سی ایل سی) (سی ) کے تحت 20کنٹرول روم قائم کئے ہیں۔ ان کنٹرول رومس کو درج ذیل مقاصد کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

اے۔مرکزی دائرے کے تحت روزگار سے لگے ہوئے کارکنان کی  اُجرتوں سے متعلق شکایات کا ازالہ  کرنا۔

بی۔ مختلف ریاستی حکومتوں کے ساتھ تال میل بنا کر نقل مکانی کرکے آنے والے کارکنان اور مزدوروں کےمسائل کو کم کرنا۔

مذکورہ کال سنٹروں سے کارکنان فون نمبروں کے ذریعے، واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ ان کنٹرول رومس کا انتظام و انصرام لیبر انفورسمنٹ افسران کے ذمہ ہے۔ نائب لیبر کمشنر حضرات، علاقائی لیبر کمشنر حضرات، ڈپٹی چیف لیبر ، جو متعلقہ خطوں سے وابستہ ہے، ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔ تمام تر مذکورہ 20 کال سنٹروں کی کارکردگی کی نگرانی اور رہنمائی روزانہ کی بنیاد پر چیف لیبر کمشنر کے ذریعے صدر دفاتر سے کی جا رہی ہے۔

تمام تر متعلقہ افسران اور کارکنان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ متاثرہ مزدوروں کی مدد کےلئے انسانی ہمدردی کو مطمح نظر رکھتے ہوئے تمام تر امور انجام دیں اور جہاں تک ممکن ہو سکے تمام تر ضرورتمند مزدوروں کو بروقت راحت بہم پہنچائیں۔

ورکرس ہیلپ لائن کے نمبران، علاقے کے لحاظ سے افسروں اور کارکنان کی تفصیلات اور ای میل آئی ڈی درج ذیل ضمیمے میں فراہم کی گئی ہے۔

 مرکزی دائرے میں آنے والی شکایتوں اور تکالیف کے سلسلے میں کووڈ اُنیس کنٹرول روم کی علاقے وار تفصیلات: Annexure 

 

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن۔ک ا۔

(14-04-2020)

U- 1707

                      


(Release ID: 1614279) Visitor Counter : 187