شہری ہوابازی کی وزارت

لائف لائن آپریشن اڑان کے تحت طبی مال بردار پروازوں کے ذریعہ ملک کے لئے ایک دن میں 108 ٹن ضروری مال کی فراہمی

Posted On: 12 APR 2020 7:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12 اپریل 2020،   کووڈ، 19 کے خلاف بھارت کی جنگ میں تعاون کے لئے شہری ہوابازی کی وزارت کے ذریعہ ملک کے دور دراز علاقوں میں 214 سے زائد لائف لائن پروازوں کے ذریعہ طبی مال بردار طیاروں سے ضروری سامان کی فراہمی کی گئی ہے۔ ان میں 128 پروازیں ایئر انڈیا اور ریلائنس ایئر کی تھیں۔ آج کی تاریخ تک مال بردار طیاروں کے ذریعہ تقریباً 373.23 ٹن ضروری سامان کی فراہمی کی جاچکی ہے۔ شہری ہوابازی کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ اوشا پادھی نے بتایا کہ اب تک لائف لائن اڑان کے ذریعہ 199784 کلو میٹر سے زیادہ کا ہوائی فاصلہ طے کیا گیا ہے۔ 11 اپریل کو 2020 کو 108 ٹن سامان کی مال بردار طیاروں سے ڈھلائی کی گئی۔ شہری ہوابازی کی وزارت اور ہوا بازی صنعت نے بھارت اور بیرون ممالک میں میڈیکل ایئر کارگو کا سب سے مہارت اور کفایتی  طریقے سے کووڈ۔ 19 کے خلاف بھارت کی جنگ میں اپنے تعاون کو یقینی بنایا ہے۔

اس دوران شمال مشرقی خطے اور پہاڑی ریاستوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ایئر انڈیا اور بھارتی فضائی فوج نے خصوصی طور پر جموں و کشمیر، لداخ، شمال مشرقی اور دیگر جزیرہ  نما علاقوں کے لئے مدد کی ہے۔ ہلکے وزن والے سامان مثلاً ماسک، دستانے اور استعمال کا دیگر ساز و سامان جہاز پر نسبتاً زیادہ جگہ گھیرتے ہیں۔مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ اور اوور ہیڈ کیبینوں میں مناسب احتیاط برتنے کے لئے کارگو کو اسٹور کرنے کی خصوصی اجازت لی گئی ہے۔

لائف لائن اڑان سے متعلق سرکاری معلومات روزانہ پورٹلhttps://esahaj.gov.inlifeline_udan/public_info.پر اپ ڈیٹ کی جاتی ہے۔ مختلف مستفدین کے درمیان آسان تال میل قائم کرنے کے لئے قومی اطلاعاتی مرکز (این آئی سی) اور شہری ہوابازی کی وزات کے ذریعہ تین دنوں کے ریکارڈ وقت میں اس پورٹل کو تشکیل دیا گیا تھا۔

گھریلو کارگو آپریٹر اسپاٹس جیٹ، بلیو ڈارٹ اور انڈیگو کامرس بنیاد پر مال بردار پروازیں چلا رہے ہیں۔ اسپائس جیٹ نے 286 مال بردار طیاروں کی اڑان بھری ہے، جس نے 101290 کلومیٹر کا فاضہ طے کرکے 2334.51 ٹن سامان کی ڈھلائی کی ہے۔ ان میں سے 87 بین الاقوامی کارگو اڑانیں تھیں۔ بلیو ڈارٹ نے 94 گھریلو کارگو پروازیں چلائیں، جس نے 92075 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور 1479 ٹن مال کی ڈھلائی کی ہے۔ انڈیگو نے 25 کارگو اڑانوں کے ذریعہ 21906 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے تقریباً 21.77 ٹن سامان کی ڈھلائی کی ہے۔ اس میں حکومت کے لئے مفت میں دی جانے والی طبی سپلائی بھی شامل ہے۔

اسپائس جیٹ  مال بردار طیارے

تاریخ

پروازوں کی تعداد

ٹن

کلومیٹر

11-04-2020

9

40.36

7271

 

اسپائس جیٹ  کے بین الاقوامی  مال بردار طیارے

 

تاریخ

پروازوں کی تعداد

ٹن

کلومیٹر

11-04-2020

11

103.35

21,100

 

بلیو ڈرٹ مال بردار طیارہ

تاریخ

پروازوں کی تعداد

ٹن

کلومیٹر

11-04-2020

8

145.000

7856.00

 

انڈیگو مال بردار طیارے

 

تاریخ

پروازوں کی تعداد

ٹن

کلومیٹر

11-04-2020

6

15.66

4829

 

(نوٹ: انڈگو کی اڑانوں میں حکومت کے لئے مال ڈھلائی بھی شامل ہے جس میں طبی سپلائی مفت کی گئی ہے)

بین الاقوامی میدان

فارما سیوٹیکلز، طبی آلات اور کووڈ۔ 19 راحت سامان کی ٹرانسپورٹ کے لئے 14 اپریل 202 سے ایک ایئر برج قائم کیا گیا تھا۔ طبی مال  بردار طیاروں کی اڑانوں کی تاریخ وار تفصیلات درج ذیل ہیں۔

نمبر شمار

تاریخ

کہاں سے

مقدار (ٹنس)

1

04.4.2020

شنگھائی

21

2

07.4.2020

ہانگ کانگ

6

3

09.4.2020

شنگھائی

22

4

10.4.2020

شنگھائی

18

5

11.4.2020

شنگھائی

18

 

 

میزان

85.

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جنوبی ایشیا میں ایئر انڈیا نے 7 اپریل 2020 کو تقریباً 9 ٹن اور 8 اپریل 2020 کو 4 ٹن سامان کی سپلائی کولمبو کے لئے کی تھی۔ ایئر انڈیا جس ضروری طبی سپلائی کی منتقلی کے لئے دیگر ملکوں کو وقف شیڈول مال بردار طیاروں کی پروازیں چلائے گی۔

متعدد ریگولیٹر پہلوں کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں دیگر باتوں کے علاوہ  (i) حفاظتی ضرورتوں کے لئے سامان کی ڈھلائی کے لئے مسافر طیارہ کے مسافر کیبین کے استعمال کرنے کی اجازت شامل ہے (ii) ہوائی اڈوں پر درآمد سامان پر 50 فیصد تک کی نقصان بھرپائی کی چھوٹ اور  (iii) خطرناک سامان کی سند کی ویلیڈیٹی کی توسیع (جیسے دواؤں کے لئے استعمال کئے جانے والےئ کیمیکلز) شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ش ت۔ن ا۔

U-1656

                          


(Release ID: 1614130) Visitor Counter : 152